پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کا وزیر اعظم بالین شاہ کو فون، سیلاب کی تباہ کاریوں پر تعزیت اور ہنگامی امداد کی پیشکش
احمد رضا ابن عبدالقادر اویسی
نیپال اردو ٹائمز
کاٹھمانڈو وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وزیر اعظم بالیندرا شاہ (بالین شاہ) کو ٹیلی فون کر کے نیپال میں آنے والے حالیہ تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے نیپال کی قیادت اور وہاں کے متاثرہ عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
(خصوصاً بھوٹے کوشی کے علاقے) میں گلیشیئر پھٹنے اور شدید بارشوں کے بعد آنے والے اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سینکڑوں قیمتی جانوں کے ضیاع اور بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے نیپالی ہم منصب کو یقین دلایا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں اپنے نیپالی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان کی جانب سے نیپال کے لیے ہنگامی امدادی سامان فوری طور پر روانہ کیا جا رہا ہے تاکہ وہاں جاری امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جا سکے
۔وزیر اعظم بالیندرا شاہ نے اس قدرتی آفت کے نازک وقت میں یکجہتی دکھانے، ٹیلی فون کرنے اور پاکستان کی طرف سے فراخ دلانہ امدادی پیشکش پر وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
