Sep 7, 2026 04:03 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
پاکستانی صدر کے نمائندوں کی نیپال کے سفارت خانے آمد

پاکستانی صدر کے نمائندوں کی نیپال کے سفارت خانے آمد

06 Sep 2026
1 min read

پاکستانی صدر کے نمائندوں کی نیپال کے سفارت خانے آمد

نیپال اردو ٹائمز 

خصوصی رپورٹ 

کاٹھمانڈو نیپال

سیلابی تباہی پر اظہارِ یکجہتی صدرِ پاکستان کی ہدایات پر سابق چیئرمین سینیٹ سید نیر بخاری اور صدر کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے اسلام آباد میں نیپال کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور گزشتہ ہفتے نیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور چین۔نیپال سرحدی علاقے میں گلیشیئر پھٹنے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر صدرِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ 

پاکستان میں نیپال کی سفیر ریتا دھیتال نے دونوں نمائندوں کا استقبال کیا اور اس مشکل گھڑی میں حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے نیپال کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور تعاون پر دلی تشکر کا اظہار کیا۔

 سید نیر بخاری اور مرتضیٰ سولنگی نے سفارت خانے میں موجود وزیٹرز بک میں اپنے تعزیتی اور یکجہتی کے پیغامات بھی درج کیے اور نیپال کے عوام کے ساتھ مکمل ہمدردی اور تعاون کا اظہار کیا۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر (9701714929) (8795979383)