Sep 20, 2026 02:46 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
مکہ مکرمہ کے قریب ڈرون حملے کی اطلاع پر شیخ ابوبکر احمد کا شدید ردِعمل  حرمین

مکہ مکرمہ کے قریب ڈرون حملے کی اطلاع پر شیخ ابوبکر احمد کا شدید ردِعمل حرمین

19 Sep 2026
1 min read

مکہ مکرمہ کے قریب ڈرون حملے کی اطلاع پر شیخ ابوبکر احمد کا شدید ردِعمل

حرمین شریفین کی حرمت و سلامتی کے تحفظ پر زور، خطے میں امن و استحکام کے لیے تحمل و مذاکرات کی اپیل

کالی کٹ (عبدالکریم امجدی )

گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کے قریب ڈرون حملے کی اطلاع پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقدس شہر مکہ مکرمہ کے امن و سلامتی کو متاثر کرنے والا کوئی بھی واقعہ نہایت تشویش ناک اور قابلِ افسوس ہے۔شیخ ابوبکر احمد نے کہا کہ مکہ مکرمہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے غیر معمولی تقدس، روحانی عظمت اور امن و سلامتی کا مرکز ہے۔انہوں نے کہاکہ حرمین شریفین کی حرمت، تقدس اور سلامتی کا ہر حال میں احترام کیا جانا چاہیے۔ مقدس مقامات، زائرین اور وہاں مقیم افراد کی جان و سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی کسی بھی کارروائی پر گہری تشویش ہوتی ہے۔انہوں نے تمام متعلقہ فریقوں سے اپیل کی کہ وہ تحمل و بردباری سے کام لیں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔ انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ مسائل کے حل کے لیے امن، مکالمے اور باہمی گفت و شنید کا راستہ اختیار کیا جائے اور بے گناہ افراد کی سلامتی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔گرانڈ مفتی نے مملکتِ سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حرمین شریفین، زائرین اور خطے کے باشندوں کے مسلسل امن و تحفظ کے لیے دعا کی۔انہوں نے خطے میں پائیدار امن و استحکام اور مقدس مقامات کو ہر قسم کے تشدد و تنازع سے محفوظ رکھنے کے لیے بھی بارگاہِ الٰہی میں دعا کی۔

 

--

Markaz Urdu Media Office 

Abdul Karim Amjadi 

Jamia Markazu Ssaquafathi Ssunniya

PO: Karanthur- 673571

Dist: Kozhikode ,Kerala India

Mobile No 7800178670,7905889396

Tel:+91 495 2800121,2800427 Fax:+91 4952801831

E-mail:urdumedia@markaz.in,

info@markazonline.com,www.markazonline.com

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر (9701714929) (8795979383)