Oct 23, 2025 07:38 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
مدھو بنی بہار ،مفتی فیروزالقادری مصباحی کے والد گرامی نم آنکھوں سے سپرد خاک -

مدھو بنی بہار ،مفتی فیروزالقادری مصباحی کے والد گرامی نم آنکھوں سے سپرد خاک -

14 Aug 2025
1 min read

مدھو بنی بہار ،مفتی فیروزالقادری مصباحی کے والد گرامی نم آنکھوں سے سپرد خاک - 

پریس ریلیز

نیپال اردو ٹائمز

مورخہ 12 اگست 2025 بروز منگل تقریباً پونے چار بجے شام جماعت اہل سنت کے معروف نوجوان عالم دین حضرت مولانا مفتی فیروزالقادری مصباحی صاحب قبلہ بانی و مہتمم جامعہ نبویہ والفلاح ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ رام پور مدھوبنی کے والد گرامی کو سیکڑوں علماء حفاظ وقراء سمیت ہزاروں فرزندان توحید نے نم آنکھوں سے سپرد خاک کیا - مرحوم حق گو ،بےباک دینی مزاج، بلند اخلاق،علماء نواز، مضبوط ہمت حوصلہ رکھنے والے مرد میداں گوناگوں خوبیوں کے حامل تھے - چھ لڑکے اور تین لڑکیوں میں سے تین لڑکوں کو بہترین دینی تعلیم خصوصاً تعلیم قرآں سے آراستہ کیا جن میں خلیفہ حضور محقق مسائل و گلزار ملت حضرت علامہ مولانا حافظ و قاری مفتی فیروزالقادری مصباحی صاحب قبلہ جماعت اہل سنت کے ممتاز معروف عالم دین شامل ہیں اپنے گھر کی دینی وتعلیمی سرپرستی کیلئے ملک نیپال کے مشہور عالم دین استاذ القراء حضرت قاری نسیم احمد قادری مرکزی دارالقرات لوہنہ کا انتخاب فرمایا اور تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے کیلئے اپنی زمین پر تعلیم قرآن عام کرنے کی خواہش سے ایک مدرسہ بنام جامعہ نبویہ بنوایا اور مفتی صاحب اور قاری مبارک صاحب کو اس مشن میں لگا کر اسے کامیابیوں تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا پھر حاسدین کے شروفساد سے محفوظ رکھنے کے لئے وہ مرد میداں سینہ سپر رہے - اپنی زندگی اس شان سے گزارے کہ ہر وقت صرف اللہ کی ذات پر بھروسہ کیا کسی کی بھی چاپلوسی، تابعداری سے اپنے آپ کو بالکل دور رکھا، علماء، فضلا، دینی پیشوا و رہنما ،مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء سے بے لوث محبت و عقیدت رکھتے تھے آپ کے حسن اخلاق کا زمانہ معترف ہے -11 اگست 2025 بروز پیر اچانک یہ حادثہ فاجعہ ہوا اور تقریباً اپنی نسلوں کے 70 افراد سمیت تمام لوگوں کو داغ مفارقت دے کر دار بقا روانہ ہوگئے - انا للہ وانا الیہ راجعون - اللہ تعالیٰ غریق رحمت فرماکر درجات کو بلند فرمائے آمین - 13 اگست 2025 کو تقریباً پونے چار بجے آبائی وطن رام پور میں ادا کی گئی نماز جنازہ مرحوم کے شہزادے خلیفہ حضور محقق مسائل جدیدہ حضرت علامہ مفتی فیروزالقادری مصباحی صاحب نے پڑھائی جس میں جماعت اہل سنت کے سو سے زائد علماءو مشائخ حفاظ وقراء و ڈیڑھ سو سے زاید طالبان علوم نبویہ سمیت ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی  اورحضور محقق مسائل سراج الفقہاء حضرت علامہ مفتی محمد نظام الدین رضوی صاحب قبلہ جامعہ اشرفیہ مبارک پور، شہزادہ حضور سراج الفقہاء حضرت مولانا ضیاءالدین برکاتی صاحب قبلہ نزیل حرم شریف مکةالمکرمہ، قاضی نیپال حضرت علامہ مفتی محمد عثمان برکاتی، مؤرخ نیپال حضرت علامہ مفتی محمد رضا مصباحی نقشبندی استاذ جامعہ اشرفیہ مبارک پور سمیت پانچ سو سے زاید  علماءو مشائخ نے تعزیت پیش فرمایا- شرکت فرمانے والےچند علماءومشائخ کے اسماء ذکر کئے جاتے ہیںشہزادہ مفسر قرآن حضرت مولانا حافظ و قاری سید نظر عالم مصباحی صاحب قبلہ سادات پور سیوان ،استاذ القراء حضرت قاری نسیم احمد قادری مرکزی دارالقرات لوہنہ جنکپور نیپال حضرت مولانا ضمیرالدین رضوی حضرت مولانا مفتی ظفیر الھدی مصباحی حضرت مولانا تحسین رضا مصباحی دربھنگہ ،حضرت مولانا غلام سرور مصباحی دربھنگہ حضرت،حضرت مولانا حافظ وقاری ڈاکٹر امتیاز رومی مصباحی صاحب اسسٹنٹ پروفیسر جامعہ ملیہ اسلامیہ دھلی مولانا مصطفی رضا مصباحی ددری سیتامڑھی، حضرت مولانا شمشاد عالم مصباحی ،حضرت مولانا تسکین رضا مصباحی،حضرت مولانا شوکت مصباحی اکڈنڈی،مفتی شاکر مصباحی ،مولانا ارباز مصباحی مولانا اختر مصباحی،قاری فہیم اشرفی کما،مولانا نسیم اختر مادے پٹی ،مولانا معراجِ احمد سیتامڑھی ،قاری نظام کما، حضرت مولانا چمن قادری صاحب چھتونی  مدھوبنی،مولانا امتیاز رضوی ،  حضرت مولانا آصف علیمی پرسا قاری اشتیاق، قاری امیر حسن ،قاری قاسم قاری غلام غوث باڑا قاری محمد رضاپرسا، قاری رضاءاللہ ،مولانا رضاءاللہ حبیبی ،زم زم سیوانی، مولانا حیدر برکاتی، مولانا نشاط اختر محبوبی ،مولانا سرفراز برکاتی، مولانا فیروز عنبر، مولانا رضاءالمصطفے مہیش پور  مولانا معظم رضا ،مولانا غلام مصطفی پھلہر، مولانا فیروز عالم بیروا قاری شہود عالم، مولانا بدر عالم ضیائی مولانا افروز عالم امجدی ،مولانا شبیر اشتر، مولانا تسلیم نوری ،مولانا امام الدین نظامی، قاری تحسین رضا واعظی، مولانا علی حسن نوری، مولانا جابر اختر سراجی، قاری نجیب الرحمن فیضی، مولانا پھول حسن، مولانا اسلام الدین مولانا حسنین، قاری امان اللہ رضوی، قاری حسنین، قاری زاھد، مولانا مختار، مولانا ذاکر، قاری شریف الحق، قاری شارخ رضا ،مولانا بدیع الزماں ،قاری مقصود صاحب، قاری صفی اللہ نوری،مولانا اختر مصباحی ،مولانا فیروز محمد پوری، مولانا ضیاءاللہ بخاری،قاری امروز عالم آختہ چکوا،،زم زم حصاروی،حافظ کلیم اشرف،قاری نظام،مولانا احمد رضا حاجی نگری، قاری اعجاز احمد

بتوسط ،مولانا امتیاز رضوی مدھوبنی

ابو افسر مصباحی نمائندہ نیپال اردو

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383