Feb 7, 2026 10:50 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
51ویں عرسِ عزیزی کے موقع پر مفتی محمد شرف الدین مصباحی کو “اشرفیہ ایوارڈ” سے نوازا گیا

51ویں عرسِ عزیزی کے موقع پر مفتی محمد شرف الدین مصباحی کو “اشرفیہ ایوارڈ” سے نوازا گیا

04 Dec 2025
1 min read

51ویں عرسِ عزیزی کے موقع پر مفتی محمد شرف الدین مصباحی کو “اشرفیہ ایوارڈ” سے نوازا گیا

(مبارک پور، اعظم گڑھ / ممبئی:پریس ریلیز)

51ویں عرسِ حضور حافظِ ملت علامہ شاہ عبدالعزیز محدثِ مرادآبادی عَلَیہِ الرحمۃ والرضوان کے پُرکیف اور بابرکت موقع پر مرکزِ اہلِ سنت جامعہ اشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ (یوپی) کی جانب سے ممتاز عالمِ دین، حضرت مولانا محمد شرف الدین مصباحی خطیب و امام سنی نئی مسجد گھڑپ دیو ممبئی کی ہمہ جہت دینی، تعلیمی اور ملی مسلسل طویل خدمات کے اعتراف میں باوقار “اشرفیہ ایوارڈ” سے سرفراز کیا گیا۔

یہ باوقار اعزاز ملتِ اہلِ سنت کے ان مخلص خدام کے لیے مختص ہے جو خاموشی، استقامت اور اخلاص کے ساتھ دین و ملت کی آبیاری میں مصروف عمل رہتے ہیں۔

حضرت مولانا محمد شرف الدین مصباحی اس وقت سنی نئی مسجد  گھڑپ دیوممبئی کے خطیب و امام ہیں، نیز عروس البلاد ممبئی کی دینی علمی مرکزی درسگاہ سنی دارالعلوم محمدیہ مینارہ مسجد محمد علی روڈ ممبئی میں تدریسی خدمات بھی انجام دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ کو یہ امتیازی شرف حاصل ہے کہ آپ جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے ممبئی دفتر کے انچارج کی حیثیت سے نہایت ذمہ داری اور اخلاص کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں۔

عوام کو اشرفیہ سے جوڑنے میں نمایاں کردار

حضرت موصوف  نے ممبئی اور اطراف کے علاقوں میں عوام و خواص کو جامعہ اشرفیہ سے جوڑنے، اس کی علمی و دینی خدمات کو عام کرنے اور ادارہ جاتی مشن کو مستحکم بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اصلاحی بیانات، تعلیمی نشستوں، دینی مجالس اور ذاتی روابط کے ذریعے آپ نے اہلِ سنت کے عام طبقے کو بھی اشرفیہ کی روشن خدمات سے روشناس کرایا۔

عصری اسکولوں کے قیام میں عملی رہنمائی

اربابِ اشرفیہ کی سرپرستی میں عصری اسکولوں کے قیام، تعلیمی شعور کی بیداری اور دینی طبقے کو عصری تعلیم سے ہم آہنگ کرنے میں بھی حضرت مولانا محمد شرف الدین مصباحی کی کوششیں لائقِ تحسین رہی ہیں۔25 نومبر 2025ء بروز منگل بعد نماز ظہر بمقام قصبہ کھوگھلی مہراجگنج یوپی صفہ انٹر کالج کی سنگ بنیاد حضور عزیز ملت دامت برکاتہم العالیہ و محقق مسائل جدیدہ علامہ مفتی نظام الدین رضوی مصباحی ودیگر علماء کے مقدس ہاتھوں سے رکھوایا آپ ہمیشہ اس بات پر زور دیتے رہے ہیں کہ دینی مضبوطی کے ساتھ عصری مضبوطی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

فرزندانِ اشرفیہ کی تربیت کی مہم

آپ نے فرزندانِ اشرفیہ (اشرفیہ کے وابستگان کی نئی نسل) کو أبناۓ اشرفیہ کی مضبوط صف میں شامل کر کے ملک و ملت کی خدمت کے لیے تیار کرنے میں عملی کردار ادا کیا ہے۔ آپ کی نگرانی میں تیار ہونے والی نسل آج ملک کے مختلف حصوں میں امامت، خطابت، تدریس اور دعوتِ دین کے میدان میں سرگرمِ عمل ہے۔

اشرفیہ کی خدمات کے فروغ کے لیے اپیل

اس موقع پر اہلِ سنت و جماعت سے اپیل کی گئی کہ وہ جامعہ اشرفیہ کی دینی، تعلیمی اور دعوتی خدمات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مالی، اخلاقی اور عملی تعاون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، تاکہ یہ عظیم ادارہ مزید وسعت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکے۔

مبارکباد و تاثرات

اس موقع پر ملانا اشتیاق احمد قادری مولانا رمضاں امجدی اور تنظیم المکاتب ضلع مہراج گنج تمام علمائے کرام نے حضرت مفتی محمد شرف الدین مصباحی صاحب کو اشرفیہ ایوارڈ ملنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ:اللہ تعالیٰ حضرت کی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کے علم و عمل میں برکت دے اور انہیں طویل عرصہ تک دین و ملت کی خدمت کے لیے سلامت رکھے۔ آمین یارب العالمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم

اشتیاق احمد قادری

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383