اعلان برائے نماز عیدالفطر عیدگاہ پرانی بستی ،شہر بستی
عید گاہ پرانی بستی شہر بستی میں عیدالفطر کی نماز خلیفہ حضور حبیب العلما و اویس ملت، مقبول بارگاہ حضور خطیب البراہین، حضرت علامہ مولانا مفتی کمال احمد علیمی نظامی صاحب کی اقتدا میں ادا کی جائے گی.
نیپال اردو ٹائمز
بستی یوپی انڈیا
پریس ریلیز
پرانی بستی عید گاہ شہر بستی میں عید الفطر کی نماز ان شاءاللہ شہر بستی کی عوام کی خواہش پر ہندوستان کی مرکزی درسگاہ دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی کے لائق و فائق سینیئر استاذ حضرت علامہ مفتی کمال احمد علیمی نظامی حفظہ اللہ پڑھائیں گے ۔
10 بجے صبح ان شاءاللہ عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی ۔حضرت مولانا مفتی کمال احمد علیمی نظامی صاحب قبلہ حفظہ اللہ اس وقت ہندوستان کے مشہور و معروف علمی و قلم شخصیات کی فہرست میں نمایاں مقام حاصل کر چکے ہیں ۔
جملہ برادران اہل سنت کو یہ خوشخبری سناتے ہوئے مسرت ہورہی ہے کہ شہر بستی کے عوام کی خواہش پر حضرت عیدالفطر کی نماز کے لیے تاریخ دے چکے ہیں، آپ حضرات وقت مقررہ پر پرانی بستی عید گاہ
میں تشریف لائیں ۔ قبل نماز ان شاء اللہ تعالیٰ حضرت کا شاندار خطاب ہو گا.
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی پرانی بستی عید گاہ شہر بستی میں عیدالاضحیٰ کی نماز حضرت کی اقتدا میں پڑھی گئی تھی اور ان شاءاللہ تعالیٰ یہ سلسلہ جاری رہے گا.
