اعزازی نشست بنام ڈاکٹرسید احمد قادری
پریس ریلیز
نیپال اردو ٹائمز
جھارکھنڈ ( بھارت)
’’اردو زبان بھی ان دنوں روبہ زوال ہے۔ حکومت کی سرپرستی ختم ہونے کی وجہ سے اردو زبان اپنے حقوق سے محروم ہوتی جارہی ہے۔ ضرورت ہے کہ جھارکھنڈ میں بھی دوسری ریاستوں کی طرز پر اردو اکادمی قائم ہو اور ریاست کے تمام اسکولوں میں اردو تعلیم کامعیاری انتظام ہو تاکہ جو اردو تعلیم حاصل کرنا چاہیں انہیں آسانیاں فراہم ہوں۔ اردو زبان بتدریج حاشیے پر جارہی ہے جس سے اس کا بڑا نقصان ہورہاہے۔ ‘‘
یہ خیالات ہیں معروف افسانہ نگار اور ناقد ڈاکٹر سید احمد قادری کے۔ادارئہ ادبِ اسلامی ہند (جمشیدپور شاخ) کی جانب سے،ان کے اعزاز میں منعقد ہونے والی ادبی نشست میںوہ بحیثیت مہمانِ خصوصی اپنے خیالات کا اظہار فرما رہے تھے۔۲۳؍اکتوبر۲۰۲۵ ء کوشام کے سوا چھے بجے ادارے کے سکریٹری تنویرا ختر رومانی کی تلاوتِ قرآن سے نشست کا آغاز کیا گیا۔تلاوت کے بعدانہوں نے شرکا حضرات کا استقبال کرتے ہوئے نشست کی غرض وغایت بیان کی۔
بعدہٗ افسانہ خوانی کا باضابطہ آغاز ہوا۔جن افسانہ نگاروں نے اپنے افسانوں کی قرأت سے سامعین کو محظوظ فرمایا ، ان کے اور افسانوں کے نام اس طرح ہیں۔
۱۔ نیاز اختر(سکنڈ ہینڈ گاڑی)۲۔ ممتاز شارق(مسیحا کی موت)۳۔تنویر اختر رومانی (نیچ ذات)۴۔ انور امام(مصلوب)۵۔احمد ریاض (وقت کی پرچھائیاں)
احمد ریاض سے قبل مہمان افسانہ نگار کوبھی افسانہ خوانی کی دعوت دی گئی لیکن انہوں نے معذرت کرلی کہ وہ کوئی افسانہ لے کر نہیں آئے۔ افسانہ خوانی کی بجائے انہوں نے موجودہ عہد میں اردو کے حالات اور اس کے تدارک پر سیر حاصل گفتکو کی۔
بعد ازاں معروف شاعر اور اردوکے استاذ احمدبدر نے تمام افسانوں پر اپنا بھرپور تبصرہ پیش کیا۔تبصرے میں انہوں نے کئی مفید مشوروں سے بھی نوازا۔ سب سے آخر میں صدر محفل احمد
ریاض نے صدارتی خطبہ پیش کیا۔ نشست کے دوران میں ہی تھوڑی دیر کے لئے وقفہ کرکے شرکا کی چائے وغیرہ سے ضیافت سے کی گئی۔
واضح ہو کہ اس اعزازی نشست کی نظامت تنویر اختر رومانی فرمارہے تھے۔انہوں نے ہی شب کے ٹھیک ساڑھے آٹھ بجے شرکائے محفل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نشست کے اختتام کا اعلان کیا۔
اس محفل میں مذکورہ حضرات کے علاوہ مندرجہ ذیل حضرات شریک تھے۔ محمد ضیاء المبین انصاری،امین احمد انصاری ،ڈاکٹر اخترآزاد، پروفیسر جاوید اختر انصاری،گوہر عزیز، ڈاکٹرشمیم الدین،رضوان اورنگ آبادی،محمد یحییٰ،خورشید اکرام انصاری،صدام غنی،خیام جاوید،سرتاج عالم، خالد اقبال، عبدالرشید۔
رپورٹ: تنویر اختررومانی
(سکریٹری ، ادارئہ ادبِ اسلامی ہند، جمشیدپور)
www.nepalurdutimes.com
