Apr 5, 2026 06:47 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
لمبنی پردیش کا منفرد ادارہ  جامعہ نظامیہ و جامعہ فاطمۃ الزھرا شنکر پور

لمبنی پردیش کا منفرد ادارہ جامعہ نظامیہ و جامعہ فاطمۃ الزھرا شنکر پور

02 Apr 2026
1 min read

لمبنی پردیش کا منفرد ادارہ  جامعہ نظامیہ و جامعہ فاطمۃ الزھرا شنکر پور

سالانہ امتحان 2026 کے موقع پر بحیثیت ممتحن جامعہ نظامیہ شنکر پور میں محب گرامی قدر فاضل جلیل حضرت علامہ حیدر علی ثقافی صاحب قبلہ پرنسپل جامعہ ہذا کے حکم پر میں اور محب مکرم حضرت علامہ امیر اللہ خان صاحب قبلہ وقت مقررہ پر جامعہ میں حاضر ہویے

اس جامعہ میں بہت پہلے سے آنے جانے کا سلسلہ چلتا آ رہا ہے لیکن ممتحن کی حیثیت سے پہلی بار جانا ہوا بحمد اللہ نظم و نسق بہت بہتر پایا اور یہ رسمی طور پر تحریر نہیں بلکہ حقیقت سے لبریز تحریر ہے کہ جس طرح وہاں کے طلبہ و طالبات کو قرآن پاک درست پڑھنے کو پایا کپلوستو کے اکثر و بیشتر مدارس میں اس طرح کی تعلیم قرآن نہیں دی جاتی ہے اور یہ محض واہ واہی یا رسمی طور پر نہیں بلکہ کسی صاحب کو اعتراض ہو تو وہ ساتھ چلیں اور وہاں طلبہ و طالبات سے سن کر مطمئن ہو جائیں

جامعہ نظامیہ کے چند طلبہ و جامعہ فاطمۃ الزھرا کے اعدادیہ تا ثالثہ کی طالبات کا قرآن سنا طبیعت باغ باغ ہو گئی اور جس طرح صحت تلفظ و انداز میں قرآن پڑھ رہی تھیں تو میں سوچنے لگا کہ یہ کوئی بہت سالانہ امتحان 2026 کے موقع پر بحیثیت ممتحن جامعہ نظامیہ شنکر پور میں محب گرامی قدر فاضل جلیل حضرت علامہ حیدر علی ثقافی صاحب قبلہ پرنسپل جامعہ ہذا کے حکم پر میں اور محب مکرم حضرت علامہ امیر اللہ خان صاحب قبلہ وقت مقررہ پر جامعہ میں حاضر ہویے

اس جامعہ میں بہت پہلے سے آنے جانے کا سلسلہ چلتا آ رہا ہے لیکن ممتحن کی حیثیت سے پہلی بار جانا ہوا بحمد اللہ نظم و نسق بہت بہتر پایا اور یہ رسمی طور پر تحریر نہیں بلکہ حقیقت سے لبریز تحریر ہے کہ جس طرح وہاں کے طلبہ و طالبات کو قرآن پاک درست پڑھنے کو پایا کپلوستو کے اکثر و بیشتر مدارس میں اس طرح کی تعلیم قرآن نہیں دی جاتی ہے اور یہ محض واہ واہی یا رسمی طور پر نہیں بلکہ کسی صاحب کو اعتراض ہو تو وہ ساتھ چلیں اور وہاں طلبہ و طالبات سے سن کر مطمئن ہو جائیں

جامعہ نظامیہ کے چند طلبہ و جامعہ فاطمۃ الزھرا کے اعدادیہ تا ثالثہ کی طالبات کا قرآن سنا طبیعت باغ باغ ہو گئی اور جس طرح صحت تلفظ و انداز میں قرآن پڑھ رہی تھیں تو میں سوچنے لگا کہ یہ کوئی بہت جبکہ وہاں معاملہ برعکس تھا بہر حال جب امتحان سے فارغ ہوا اور وہاں سے آیا تو کئی بار اپنے ساتھئ محترم حضرت علامہ امیر اللہ صاحب سے تذکرہ کیا کہ میرے دماغ سے یہ بات نہیں نکل رہی ہے کہ آخر وہ بچیاں شاندار قرآن کیسے پڑھ رہی تھیں بہت محنت کیے ہوں گے وہاں کے اساتذہ ورنہ قرآن درست پڑھنے پڑھانے کا ماحول اب مدارس میں بہت کم ہی رہ گیا خاص کر اپنے کپلوستو میں اور وہ بھی بچیوں کو درست مخارج کے ساتھ پڑھانے کے لیے جگر چاہیے اور صبر چاہیے چاہیں جتنا آپ لہجہ بنائیے لیکن ان کا اپنا لہجہ نہیں بھلا ملتا ہے وہ اسی لہجے میں پڑھتی ہیں جہاں تین الف کے برابر پڑھنا ہے وہاں نہ جانے کتنے  الف ہو جاتے ہیں لہجہ من مانی کی اپنی شان ہے لیکن رہا نہیں گیا کچھ دن بعد میں نے پرنسپل صاحب کو میسیج کیا کہ حضرت مجھے ایک بات بتائیں آپ کے یہاں بچیوں کو قرآن شریف کون پڑھاتا ہے اور

اتنی شاندار بچیاں قرآن کیسے پڑھ رہی ہیں تو ان کا جواب سن کر بیحد خوشی ہوئی کہ اگر ایسے ہی مدرس کے اندر جذبہ ہو تو یقیناً درست  قرآن پڑھنے والوں کی تعداد اچھی ہو جایے گی پرنسپل صاحب کی تحریر  بغیر ان کی اجازت کے یہاں ایڈ کر رہا ہوں تاکہ آپ ملاحظہ فرمائیں کہ آج بھی ایسے مدرس موجود ہیں

فرماتے ہیں ۔......

"" ویسے تو اپنی تعریف خود ہوتی نہیں ہے اور تعریف کی نیت سے کہہ بھی نہیں رہا ہوں میرا اولین ترجیحات میں سب سے زیادہ ترجیح تعلیم کو حاصل ہے 

میں اعدادیہ اولی کی بچیوں کو پڑھایا ہوں کچھ بچیاں نئی تھیں کمزور تھیں مکتب سے پڑھ کر آئ تھیں میں نے ان کا صحیح کرنے کے لیے انعام کا اعلان کردیا تھا کہ پندرہ دن میں جو بچی 

قرآن شریف صحیح کر لے گی اس کو 1100 سو کا انعام دوں گا اپنی طرف سے جن بچیوں نے درست کر کے سنایا تھا ان کو انعام بھی دیا "" "

اب آپ سوچیں اس طرح کے فکر مند 

مدرسین جب رہیں گے تب تعلیم و قرآن پاک پڑھنے پڑھانے کا ایک نظام ہو پایے گا کتنی خاموشی کے ساتھ جیب خاص سے انعام کی رغبت دے کر تعلیم قرآن کو فروغ دے رہے ہیں

یقیناً وہاں کے اساتذہ کرام قابل مبارکباد ہیں خصوصاً حضرت علامہ اکرم علیمی صاحب قبلہ حضرت علامہ نور محمد نظامی صاحب قبلہ اور جملہ حضرات جن کی انتھک محنتوں کاوشوں سے بچیاں درست تعلیم حاصل کرنے میں مصروف عمل ہیں اللہ تعالیٰ آپ سب کو سلامت رکھے 

میری تحریر سے آپ کو اختلاف کا حق نہیں بلکہ آپ حق رکھیں گے ہی لیکن یہ حقیقت ہے کہ قرآن پاک کی بہت شاندار تعلیم ہے 

نصراللہ امجدی :

جامعہ مخدومیہ ام حبیبہ گرلس کالج 

چنروٹا کپلوستو نیپال

رپورٹ : عبدالجبار علیمی نیپال اردو ٹائمز

+918795979383

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383