اسکاٹ لینڈ کے خلاف نیپال کی شاندار جیت
کاٹھمانڈو ۔
نیپال اے ٹیم نے سکاٹ لینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ پریکٹس میچ میں شاندار فتح حاصل کی ہے۔ جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں نیپال 'اے' نے سکاٹ لینڈ کو 45 رنز سے شکست دی۔ نیپال 'اے' کی جانب سے دیے گئے278 رنز کےہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ 48.2 اوورز میں 232 رنز پر آل آؤٹ ہو گیا۔ سکاٹ لینڈ کو کم اسکور پر محدود کرنے کے لیے نیپال کی جانب سے راشد خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 3.2 اوورز میں 23 رنز دیے۔ اسی طرح یوراج کھتری، بشیر احمد اور صاحب عالم نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کوشل مل نے 1 وکٹ حاصل کی۔سکاٹ لینڈکی جانب سے فنلی میک کریتھ نے سب سے زیادہ 52 رنز بنائے۔ جیک جاروس نے 45، مارک واٹ نے 37، میتھیو کراس نے 22 اور برینڈن میک مولن نے 21 رنز جوڑے۔ اس سے قبل اپر ملپانی کرکٹ گراؤنڈ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیپال 'اے' نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے تھے۔
