Feb 7, 2026 10:50 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
قرآن کریم پاکیزہ سینوں میں ہی محفوظ ہوتا ہےـ قاری نثار احمد نظامی

قرآن کریم پاکیزہ سینوں میں ہی محفوظ ہوتا ہےـ قاری نثار احمد نظامی

11 Dec 2025
1 min read

قرآن کریم پاکیزہ سینوں میں ہی محفوظ ہوتا ہےـ قاری نثار احمد نظامی 

دارالعلوم قطبیہ اہلسنت کے دس سالہ طالب علم غلام غوث نے  تین ماہ میں حفظ مکمل کیا

نیپال اردو ٹائمز

سنت کبیر نگر (اخلاق احمد نظامی)

مشرقی اتر پردیش کی معروف دینی درسگاہ دارالعلوم قطبیہ اہلسنت روشن العلوم لیڈوامہوا امرڈوبھا شہر پنچایت بکھرا بازار میں قصبہ امرڈوبھا کے رہنے والے کمسن دس سالہ طالب علم  محمد غلام غوث سلمہ نے صرف اور صرف تین ماہ کی مختصر سی مدت میں قرآن کریم مکمل اپنے سینے میں محفوظ کر لیا ۔ شاید آپ کو یقین نہ آئے لیکن ذرا ٹھہریئے! اس بچے کا تعلق ایسے خطے سے ہے جو علم و ہنر کا گہوارہ ہے اس خطے نے ایک سے ایک علماء ،مشائخ اور قراء کو جنم دیا ہے انہیں میں سے  یہ کمسن حافظ قرآن ہیں جنہیں نے  قرآن کریم کو اپنے پاکیزہ سینے میں محفوظ کرلیا   اس مناسبت سے دارالعلوم ہذا کےصدر المدرسین قاری نثار احمد نظامی کی ہدایت پرایک دعائیہ تقریب کا انعقاد روشن جامع مسجد میں کیا گیا، جس میں دارالعلوم کے اساتذہ ،طلبہ اور محبین و متعلقین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کمسن حافظ قرآن کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر دارالعلوم اہلسنت قبطیہ روشن العلوم کے روحِ رواں و معروف خطیب قاری نثار احمد نظامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم دنیا کی سب سے اہم اور مقدس کتاب ہے، اس کی حفاظت کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے  خود کیا ہے چنانچہ قرآن کریم میں ارشاد ہے جس کا ترجمہ ہے کہ ’ہم نے قرآن کریم نازل کیا اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں قاری نظامی نے کہا کہ آپ کو ہر دور کلام اللہ کو سینے میں محفوظ کرنے والے مل جائیں گے یہ ہمارے اکابر اورمدارس اسلامیہ کی کوششوں کا ثمرہ ہے۔ دنیا میں جتنی بھی کتابیں نازل ہوئیں اس میں ردوبدل ہوا ہے لیکن قرآن کریم کو اللہ تعالیٰ نے ہمارے بچوں اور بچیوں کے ذریعہ محفوظ کرارکھا ہے، 

 یہ اللہ تعالیٰ کا ہم سب پر بہت بڑاکرم ہے۔ کمسن حافظ قرآن کے استاذ قاری محمد اسامہ قادری نے کہاکہ قرآن کو محض تین ماہ کے اندر حفظ کرنا لینا یہ قرآن پاک کیا اعجاز ہے انہوں نے کمسن حافظ قرآن کے علاوہ دیگر طلبہ سے کہا سب سے بڑی خوش بختی یہ ہے کہ آپ ہمیشہ اس نور کو اپنے سینے میں محفوظ رکھیں، ہر روز تلاوت قرآن کریم کا معمول بنائیں، اپنےگھروں اور محلوں میں قرآن کی تلاوت پر زور دیتے رہیں۔ انہوں نے طلبہ کو مخاطب ہوکر کہاکہ اسباق میں ناغہ کرنے سے اس کی برکت ختم ہوجاتی ہے لہٰذا آپ سے جتنا ہوسکے سبق کو ہر روز بلاناغہ سنائیں، کسی بھی طرح کی بہانے بازی سے گریز کریں۔ یہ وقت بہت ہی قیمتی ہے اسے استعمال کریں۔لغویات اور لہوولعب سے بچیں۔ اس موقع پر کمسن حافظ قرآن کی گل پوشی کی گئی اور انعامات سے نوازا گیا تقریب میں مولانا شہاب الدین قادری، مولانا قاری رحمت اللہ قادری قاری شمشیر حسن، قاری محمد الطاف حسین، قاری نوشاد احمد، قاری محمد فیضان، ماسٹر ابرار، رحمت اللہ ،محمد افتاب ماسٹر محمد اکرم، دارالعلوم ہذا کے صدر اعلی فیض احمد ،محمد شمیم بارک اللہ ،ڈاکٹر ممتاز احمد، محمد مشرف اور محمد جمیل وغیرہ موجود تھے پروگرام کا اختتام صلوۃ و سلام اور دعا سے ہوا

www.nepalurdutimes.com

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383