Feb 7, 2026 10:51 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
مجلہ سہ ماہی پیام شعیب الاولیاء براؤں شریف کا نیا شمارہ عرسِ حضور چشتی میاں کے موقع پر منظرِ عام پر

مجلہ سہ ماہی پیام شعیب الاولیاء براؤں شریف کا نیا شمارہ عرسِ حضور چشتی میاں کے موقع پر منظرِ عام پر

04 Dec 2025
1 min read

مجلہ سہ ماہی پیام شعیب الاولیاء براؤں شریف کا نیا شمارہ عرسِ حضور چشتی میاں کے موقع پر منظرِ عام پر

عرس حضور چشتی میاں علیہ الرحمہ براؤں شریف کے پر بہار موقع پر رسالہ سہ ماہی پیام شعیب الاولیاء براؤں شریف کا سولہواں شمارہ علماء، ادباء اور اربابِ فکر ودانش کے بے بہا مضامین اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے منظرِ عام پر آرہا ہے۔

شیخِ طریقت حضرت مولانا حافظ و قاری پیر محمد افسر علوی علیمی قادری چشتی صاحب قبلہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ قادریہ چشتیہ یارعلویہ براؤں شریف یوپی کی ادارت میں نکلنے والا یہ رسالہ دورِ حاضر میں مذہب و مسلک کا سچا اور بے باک ترجمان اور تعلیماتِ اعلیٰ حضرت کی ترویج و اشاعت میں انفرادی حیثیت کا حامل ہے، الحمد للّٰہ یہ رسالہ اپنی زندگی کے چار سال مکمل کر رہا ہے جس کا ذکر چیف ایڈیٹر صاحب نے اپنے اداریہ میں بھی کیا ہے۔

موجودہ شمارہ بھی گوناگوں خصوصیات کا حامل ہے دینی، علمی، ملی ،قومی، عصری ،درسی،فکری مضامین کے ساتھ دیگر اہم گوشوں پر علمائے کرام، مفتیان عظام و ارباب لوح و قلم کے گراں مایہ مضامین و مقالات شامل ہیں۔

ہمیں امید ہے کہ آپ پہلے کی طرح اس شمارہ کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے۔آپ سے مخلصانہ اپیل ہے کہ اسے خود پڑھیں ، دوسروں کو شیئر کریں اور انہیں پڑھنے کی ترغیب دیں، اور پڑھنے کے بعد اپنے تاثرات ہمیں ارسال فرمائیں۔جزاكم الله احسن الجزاء

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے اس رسالے کو خوب سے خوب ترقی عطا فرمائے اور اس کے تمام کارکنان اور معاونین کو دنیا و آخرت کی ہر بھلائی سے نوازے آمین یا رب 

دعا گو ودعا جو: محمد نعیم امجدی، الأزھری 

ریسرچ اسکالر: الأزھر یونیورسٹی مصر 

ایڈیٹر مجلہ پیام شعیب الاولیاء براؤں شریف

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383