Feb 7, 2026 02:16 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
دارالعلوم علیمیہ نسواں جمدا شاہی   میں سالانہ مسابقہ اختتام پذیر

دارالعلوم علیمیہ نسواں جمدا شاہی میں سالانہ مسابقہ اختتام پذیر

30 Oct 2025
1 min read

دارالعلوم علیمیہ نسواں جمدا شاہی   میں سالانہ مسابقہ اختتام پذیر 

 

پریس ریلیز

نیپال اردو ٹائمز

دارالعلوم علیمیہ نسواں جمدا شاہی میں تعلیمی بیداری اور طالبات میں تعلیم و تعلم کے ذوق کو بڑھانے کے لیے جشن غوث الوریٰ کے مبارک و مسعود موقع پر چہار روزہ تحریری، تقریری، مطالعہ جاتی مسا بقہ 15،14،13 ،16 اکتوبر بروز دوشنبہ ، سہ شنبہ ،چہار شنبہ ،اور پنج شنبہ کو انعقادہوا۔جس کی صدار ت حضر ت علامہ مولانامحمدفاروق نظامی صاحب قبلہ صدر المدرسین دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی اور قیادت  حضر ت علامہ مولانا مفتی کمال احمد علیمی نظامی صاحب قبلہ نائب  صدر المدرسین دارالعلوم علیمیہ نسواں نے فرمائی۔ جامعہ کے استاذ حضرت مولانا انوار رضا مصباحی نے کہا کہ جامعہ علیمیہ نسواں میں اس نوعیت کے پروگرام تعلیمی بیداری کے لیے گاہے بگاہے منعقد ہوتے رہے ہیں، اس سال بھی نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ اہتمام ہوا جس میں طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی تعلیمی صلاحیت کا مظاہرہ نرالے انداز میں کیا ۔

یوں تو جامعہ علیمیہ نسواں جمدا شاہی کی فارغات اپنی تعلیمی و تربیتی صلاحیتوں سے پورے ملک میں نمایاں مقام حاصل کر چکی ہیں ، ہندوستان و نیپال کے مختلف جامعات میں ان کی تدریسی خدمات کو سرایا جاتا رہا ہے، جامعہ علیمیہ نسواں کی طالبات میں نمایاں خوبی یہ ہے کہ ان کا ذہن حضور مبلغ اسلام عبدالعلیم میرٹھی کی زندگی کو مشعل راہ بناتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ دعوتی و تبلیغٰی سرگرمیوں میں بھی اپنی مثال آپ ہیں، ملک کے گوشے گوشے میں فرزندان علیمیہ کی طرح دختران علیمیہ نے بھی نمایاں مقام حاصل کیا ہے ۔ پروگرام کا آغاز عزیزہ عریشہ رحمن جماعت ثالٹہ کی تلاوت قرآن سے ہوا، اور منتہیٰ خاتون جماعت خامسہ نے نعت پاک سے سامعات کو محظوظ کیا ، نظامت کے فرائض فاضلہ شگفتہ علیمی صاحبہ معلمہ ادارہ ھذا نے انجام دیئے ۔ 

مسابقہ قرأت میں جماعت ثالثہ اور رابعہ سے تقریبا 32 طالبات نے حصہ لیا۔ فیصل بورڈ کی حیثیت سے  استاذ القرأقاری محمد ہاشم صاحب اور فخرالقرا حضرت قاری امیر حسن علیمی صاحب قبلہ   استاذ دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی تشریف لائے۔ اس کے بعد مسابقہ سیرت جس میں تقریبا  جماعت اعدادیہ کی 32 طالبات نے حصہ لیا مسابقہ سیرت میں فیصلہ بورڈ کی حیثیت سے  محترمہ فاضلہ ناہید عارفہ علیمی صاحبہ اور محترمہ فاضلہ بدرالنسا امجدی صاحبہ اور محترمہ فاضلہ نورالصباح علیمی معلمات ادارہ ھذا کو منتخب کیا گیا تھا پروگرام کے دوسرے دن فقہ کا مسابقہ تھا اس میں جماعت اولیٰ اور ثانیہ کی تقریبا 58 طالبات نے حصہ لیااور اس میں فیصل بورڈ کی حیثیت سے محترمہ عالمہ فاضلہ شگفتہ علیمی صاحبہ،محترمہ صدرالنسا امجدی صاحبہ اور محترمہ رقیہ خاتون صاحبہ کو منتخب کیا گیا تھا ۔ تیسرے اور چوتھے دن تقریر ی اور تحریری مسابقہ چلتا رہا جس میں جماعت رابعہ ، خامسہ ، سادسہ کی طالبات میں سے 44 طالبات نے حصہ لیا ، اس کی بھی فیصل محترمہ شگفتہ علیمی صاحبہ  عالمہ فاضلہ ام سلمیٰ علیمی صاحبہ سابق معلمہ ادارہ ھذا اور محترمہ بدرالنسا امجدی صاحبہ اس کے بعد تحریر مسابقہ شروع ہوا جس میں جماعت خامسہ اور سادسہ کی تقریبا 62 طالبات نے حصہ لیا  جس میں فیصل بورڈ کی حیثیت سے دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی کے مؤقر اساتذہ کو فیصل بورڈ کے لیے منتخب کیا گیا تھا   ، جس میں استاذ الاساتذہ حضرت علامہ مفتی محمد نظام الدین قادری مصباحی صاحب حضرت علامہ محب احمد علیمی صاحب  ،حضرت مولانا غلام سید علیمی علیگ  صاحب شامل رہے۔

مسابقہ میں تقریبا 245 طالبات نے حصہ لیا ۔ یہ مسابقہ مختلف نوعیت کا رہا شرکت کرنے والی بچیوں کو اعزازی سند کے ساتھ انعامات تقسیم کیا گیا 

مسابقہ قرات میں :پہلی  پوزیشن جماعت رابعہ کی  امیمہ بنت عبدالرحمن پکری چوبے دوسری پوزیشن اقصیٰ رحمن بنت حبیب الرحمن جمدا شاہی جب کہ تیسری پوزیشن ولیہ خاتون بنت مولانا عبدالقدوس جماعت ثالثہ نے حاصل کی 

مسابقہ سیرت پہلی پوزیشن حاصل کرنے 

والی افشاں بنت سرور علی اسلام پورہ ، دوسری رحمت فاطمہ بنت نیاز احمد جمدا شاہی ،  اورتیسری پوزیشن نور بانو بنت حضرت علی  اسلام پورہ نے حاصل کیا ۔

مسابقہ فقہ : پہلی  پوزیشن شفا خاتون بنت انوار احمد جمدا شاہی اور دوسری ام حبیبہ بنت اصغر علی جمدا شاہی جب کہ تیسری پوزیشن مزدلفہ نوری بنت شعبان علی جمدا شاہی 

تقریری :میں پہلی  پوزیشن  مصباح فاطمہ بنت جاوید علی جمدا شاہی دوسری پوزیشن ام حبیبہ بنت نعیم الحق جمدا شاہی اور تیسری پوزیشن ثمن فاطمہ بنت فضل الرحمن جمدا شاہی ۔

تحریری مسابقہ میں پہلی پوزیشن اریبہ خاتون بنت جرار احمد جمدا شاہی دوسری پوزیشن ثمن فاطمہ بنت فضل الرحمن جمدا شاہی اور تیسری پوزیشن مصباح فاطمہ بنت جاوید عالم جمدا شاہی  

اس موقع پر خواتین اسلام سے خطاب کرتے ہوئے عالمہ فاضلہ ام سلمی ٰ علیمی نے کہا کہ محبت رسول ﷺ ہماری پہچان ہے اور پیغمبر اسلام کے نام پر ہماری جان قربان ہے اخیر میں جامعہ کی سینئر معلمہ عالمہ فاضلہ شگفتہ علیمی نے اپنے تجزیاتی خطاب سے طالبات کو بیدار کرنے کی کوشش کی جس میں کثیر تعداد میں آبادی اور قرب و جوار کی خواتین اسلام شریک محفل رہیں 

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383