May 9, 2026 12:58 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
سپریم کورٹ کا عبوری حکم:

سپریم کورٹ کا عبوری حکم:

08 May 2026
1 min read

سپریم کورٹ کا عبوری حکم: 

۔مولانا مشہود خاں نیپالی

لمبنی پردیش 

نیپال اردو ٹائمز

سکومباسی بستیوں کو فوری طور پر نہ ہٹانے کی ہدایت، متاثرین کے حقوق کے تحفظ پر زور نیپال کی سپریم کورٹ نے ایک اہم عبوری حکم جاری کرتے ہوئے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ سکومباسی (بے گھر و بے زمین) بستیوں کو فی الحال نہ ہٹایا جائے اور موجودہ صورتحال برقرار رکھی جائے۔ یہ حکم جسٹس کمار ریگمی اور جسٹس نتیانند پانڈے پر مشتمل دو رکنی بینچ نے گوپال رن پہیلی سمیت 11 افراد کی جانب سے دائر کردہ رٹ درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد جاری کیا۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ جب تک بے زمین خاندانوں کی باقاعدہ شناخت، تصدیق اور ان کے لیے مناسب متبادل رہائش کا بندوبست نہیں کیا جاتا، اس وقت تک کسی بھی خاندان کو بے دخل نہ کیا جائے۔ درخواست میں ضلع انتظامیہ اور کٹھمنڈو مہانگرپالیکاکی جانب سے جاری نوٹس کو بھی چیلنج کیا گیا تھا۔ عدالت نے اپنے حکم میں واضح کیا کہ آئندہ سماعت تک متعلقہ حکام کسی بھی قسم کی بے دخلی کی کارروائی سے گریز کریں۔ اس فیصلے کے بعد دریا کنارے قائم بستیوں کو فوری طور پر خالی کرانے کی مہم عارضی طور پر رک گئی ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق عدالت کا یہ حکم اس وقت سامنے آیا جب متعدد بستیوں کو پہلے ہی بلڈوزر کے ذریعے مسمار کیا جا چکا تھا، جس کے باعث کئی خاندان بے گھر ہو کر شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے حکومت کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ متاثرہ افراد کے لیے رہائش، تعلیم، صحت اور خوراک جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ عدالت نے اس معاملے کو آئندہ سماعت تک زیرِ غور رکھتے ہوئے انسانی حقوق کے تحفظ کو اولین ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔مولانا مشہود خاں نیپالی

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز (9701714929) (8795979383)