Apr 25, 2026 03:49 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
مدارس کی تفصیلات کی فراہمی سے متعلق مسلم آیوگ کی اہم ہدایت جاری

مدارس کی تفصیلات کی فراہمی سے متعلق مسلم آیوگ کی اہم ہدایت جاری

25 Apr 2026
1 min read

مدارس کی تفصیلات کی فراہمی سے متعلق مسلم آیوگ کی اہم ہدایت جاری

۔مولانا مشہود خاں نیپالی

 مسلم آیوگ نیپال نے ملک بھر کے مدارس اور ان کے انتظامی ڈھانچے سے متعلق ایک نہایت اہم اور فوری نوعیت کی ہدایت جاری کی ہے، جس کے تحت تمام متعلقہ اداروں کو مقررہ مدت کے اندر اپنی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مدارس کے نظام میں بہتری، شفافیت کے فروغ اور انتظامی امور کو منظم خطوط پر استوار کرنے کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم کے دفتر اور کابینہ کی ہدایات پر مدارس سے متعلق جامع ڈیٹا جمع کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے، تاکہ ایک واضح، مؤثر اور مربوط پالیسی تشکیل دی جا سکے۔ اعلامیے میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ متعدد مقامی سطح کے اداروں کی جانب سے تاحال مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں، جس کے باعث اس اہم قومی عمل میں تاخیر اور مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اسی تناظر میں تمام مدارس کے منتظمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس نوٹس کے اجرا کی تاریخ سے تین دن کے اندر اپنی مکمل معلومات آیوگ کے ای میل muslimcommission.nepal@gmail.com پر ارسال کریں۔ مسلم آیوگ نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مدت میں معلومات فراہم نہ کرنے والے اداروں کے خلاف ضابطے کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ لہٰذا تمام ذمہ داران سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس اہم قومی ذمہ داری کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں۔ یہ ہدایت بتاریخ 2083,01,11, (جمعہ) کو جاری کی گئی، جسے تعلیمی نظام میں بہتری، شفافیت اور نظم و ضبط کے قیام کی جانب ایک مثبت اور اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔مولانا مشہود خاں نیپالی

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383