May 2, 2026 05:03 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
رولپا سانحہ: تین روز بعد وزیراعظم دفتر کا بیان، پورا ملک سوگوا

رولپا سانحہ: تین روز بعد وزیراعظم دفتر کا بیان، پورا ملک سوگوا

02 May 2026
1 min read

رولپا سانحہ: تین روز بعد وزیراعظم دفتر کا بیان، پورا ملک سوگوار

 کٹھمنڈو:

مولانا مشہود خاں نیپالی

لمبنی پردیش

 ضلع رولپا میں پیش آنے والے المناک جیپ حادثے کے تین روز بعد وزیراعظم اور کابینہ کے دفتر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اندوہناک واقعے نے پورے ملک کو غم میں ڈبو دیا ہے۔ ہفتہ کے روز جاری کردہ ایک پریس اعلامیے میں دفتر کے ترجمان، سہ سیکریٹری ہیمرآج آریال نے بتایا کہ 2083 بیکرم سنبت کے بیساکھ 17 کو دوپہر تقریباً 2 بج کر 50 منٹ پر رولپا کے تھوانگ گاؤں پالیکا 1، سلیاپ کے مقام پر پیش آنے والے جیپ حادثے میں 20 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، جو ایک نہایت دل دہلا دینے والا سانحہ ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی نیپالی فوج، نیپال پولیس، مسلح پولیس فورس اور مقامی شہریوں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں تیز کر دیں اور زخمیوں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔ وزیراعظم بالیندر شاہ کی قیادت میں وزارت داخلہ نے واقعے کی شفاف اور جامع تحقیقات کے لیے فوری طور پر لمبینی صوبائی پولیس دفتر کے ایک سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی سربراہی میں چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی کے قیام کے ساتھ ہی وزارت داخلہ نے اسی دن ایک تفصیلی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے حادثے کی مکمل معلومات فراہم کیں اور جاں بحق افراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ تحقیقاتی کمیٹی کو دی گئی تین روزہ مدت آج مکمل ہو رہی ہے، اور جیسے ہی رپورٹ موصول ہوگی، اس کی سفارشات پر فوری عمل درآمد کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ملک بھر میں سڑکوں کی حفاظت کے نظام میں ضروری پالیسی اور ساختی اصلاحات لانے کے لیے حکومت پرعزم ہے۔ وزیراعظم دفتر نے اس بات پر زور دیا کہ سڑک حادثات نہ صرف انسانی جانوں بلکہ خاندانوں کے مستقبل سے جڑے نہایت حساس مسائل ہیں، اس لیے ان میں پائی جانے والی تکنیکی اور انسانی کوتاہیوں کو دور کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں گے۔ بیان کے اختتام پر ایک بار پھر جاں بحق افراد کے لیے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی، جبکہ اس سانحے کو قومی سطح کا ایک عظیم صدمہ قرار دیا گیا۔مولانا مشہود خاں نیپالی

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز (9701714929) (8795979383) weeklynepalurdutimes@gmail.com