راشٹریہ سواتنتر پارٹی کی اہم مشاورتی نشست، موجودہ صورتحال پر تبادلۂ خیال
پریس ریلیز
نیپال اردو ٹائمز (لمبنی پردیش)
کرشنا نگر میں موجودہ سماجی و سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور علاقائی حالات پر تبادلۂ خیال کے لیے ایک اہم مشاورتی نشست مولانا مشہود خاں نیپالی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ نشست میں راشٹریہ سواتنتر پارٹی کے مختلف رہنماؤں اور ذمہ داران نے شرکت کرتے ہوئے عوام کو درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر سنجیدگی سے گفتگو کی۔
اجلاس میں راشٹریہ سواتنتر پارٹی کے ضلعی صدر شیوا کمار سوبیدی جی، پارٹی رہنما مرزا راشد بیگ، دیپک رجوریا جی، ضلعی کمیٹی کے رکن یاملال آچاریا جی، کرشنا نگر نگر کمیٹی کے صدر ساجد علی خان، منوج کمار مشرا جی سمیت دیگر معزز شخصیات موجود رہیں، جبکہ مولانا مشہود خاں نیپالی نے بطور میزبان شرکاء کا خیرمقدم کیا۔
نشست کے دوران مقامی سطح پر عوام کو درپیش گوناگوں مسائل، بڑھتے ہوئے سماجی چیلنجز، نوجوانوں کو لاحق مشکلات،
ترقیاتی منصوبوں کی سست رفتاری، بنیادی سہولیات کی کمی اور موجودہ حالات کے مختلف پہلوؤں پر نہایت سنجیدگی اور گہرائی کے ساتھ تفصیلی غور و خوض کیا
گیا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی مسائل کو بروقت توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ عوامی مشکلات کے حل ہی سے معاشرے میں اعتماد
، استحکام اور ترقی کی فضا قائم ہو سکتی ہے۔اجلاس میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ عوام کے ساتھ مسلسل رابطہ، باہمی
اعتماد، بھائی چارے کا فروغ اور ذمہ دارانہ قیادت ہی علاقے کی ترقی کی بنیاد بن سکتی ہے۔ مقررین نے کہا کہ سیاسی و سماجی شخصیات کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت، نوجوان نسل کی
رہنمائی اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنی چاہیے۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کرشنا نگر کے عوام کے مسائل کو متعلقہ سطح تک مؤثر انداز
میں پہنچانے اور ان کے حل کے لیے سنجیدہ و عملی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔اجلاس خوشگوار، سنجیدہ اور باہمی ہم آہنگی کے ماحول میں اختتام پذیر ہوا، جہاں شرکاء نے عوامی مفاد، سماجی یکجہتی اور علاقائی بہتری کے لیے مسلسل رابطے اور مشترکہ کاوشوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مولانا مشہود خاں نیپالی
