Feb 7, 2026 10:50 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
مدرسہ اہلسنت نورالعلوم عتیقیہ مہراجگنج ترائی بازار  میں آٹھ طلبہ کے ختمِ قرآن کی پروقار تقریب

مدرسہ اہلسنت نورالعلوم عتیقیہ مہراجگنج ترائی بازار  میں آٹھ طلبہ کے ختمِ قرآن کی پروقار تقریب

21 Dec 2025
1 min read

مدرسہ اہلسنت نورالعلوم عتیقیہ مہراجگنج ترائی بازار  میں آٹھ طلبہ کے ختمِ قرآن کی پروقار تقریب

پریس ریلیز 

بلرامپور۔نیپال اردو ٹائمز  بیورو 

مورخہ 21/ دسمبر / 2025ء بروز اتوار میں آٹھ طلبہ کرام کے ختمِ قرآن کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی جس میں علاقہ کے علمائے کرام، معززینِ علاقہ، طلبہ کے سرپرستوں اور عام مسلمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور حمد و نعت سے ہوا، جس کے بعد مہمانِ خصوصی و دیگر علماء نے قرآنِ کریم کی عظمت، حفظِ قرآن کی فضیلت اور دینی مدارس کی خدمات پر مفصل خطاب فرمایا۔

طلبہ کے نام اور کامیابی:

اس موقع پر درج ذیل آٹھ طلبہ کرام نے حفظ / ناظرہ / ترجمہ قرآن مجید کی تکمیل کی سعادت حاصل کی:(1)طالب علم: حافظ معراج احمد بن شفیق احمد (2)طالب علم:حافظ اشرف رضا بن محمد عمران (3)طالب علم: حافظ محمد سفیان بن محمد شفیق (4)طالب علم:حافظ سمیر احمد بن عبدالقادر (5)طالب علم:حافظ جمال اختر بن تجمل حسین(6)طالب علم: حافظ محمدروزن بن رحمت اللہ (7)طالب علم:حافظ محمدگل بہار بن محمدمشتاق (8)طالب علم: حافظ محمد ساحل بن عنایت علی  شامل ہیں، مہمانانِ کرام نے طلبہ کو اس عظیم سعادت پر مبارک باد پیش کی اور ان کے والدین و اساتذہ کی محنت و کاوش کو سراہا۔ علمائے کرام نے اپنے خطابات میں اس بات پر زور دیا کہ قرآنِ کریم اللہ تعالیٰ کا برحق کلام اور امتِ مسلمہ کے لیے ہدایت کا دائمی سرچشمہ ہے، اس سے وابستگی میں ہی دین و دنیا کی کامیابی مضمر ہے۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس معاشرے میں ایمان، اخلاق اور کردار سازی کے قلعے ہیں اور یہاں سے فارغ ہونے والے طلبہ قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، اس لیے اہلِ خیر کو چاہیے کہ ایسے اداروں کی دل کھول کر سرپرستی کریں۔تقریب کے اختتام پر مدرسہ کے  ناظمِ اعلیٰ شبراتی شاہ اشرفی و صدر اعلی مختار احمد خان نے تمام مہمانانِ گرامی، سرپرستوں اور معاونین کا شکریہ ادا کیا اور حفاظِ کرام و طلبہ کے لیے خصوصی دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ انہیں قرآن پر عمل کرنے، دوسروں تک اس کا پیغام پہنچانے اور دین کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ مولانامفتی عبدالرقیب مصباحی، فیاض احمدبرکاتی مصباحی قاری ساجد علی اشرفی، مولاناخورشید احمد، مولانا محمد شمیم،  مولانافاروق مولاناشیرعلی ثقافی، مولانا ابراہیم نوری، قاری شفاعت اللہ رضوی، قاری شہادت علی قادری، مولا نارجب علی نعیمی، مولا ناسلمان رضا اشرفی ،مولا ناغلام ربانی،،ماسٹر راشد نعیم ، ‎ماسٹر عبد القادر،   ماسٹر جیلانی ،وغیرہ کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام اہلسنت نےشرکت کیا۔دعائیہ کلمات اور اجتماعی دعا کے بعد شرکاء کی تواضع طعام / ضیافت سے کی گئی اور اس طرح یہ بابرکت محفل خوشگوار روحانی ماحول میں پیر طریقت مولانا محب الرسول اشرفی صاحب کی دعا پر تقریب کا اختتام پذیر ہوئی ۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383