مدرسہ قادریہ فروغ اہل سنت شیوہرمیں انعامی مقابلہ کا انعقاد
پریس ریلیز ، شیوہر،ڈومری کٹسری بلاک کے تحت واقع مدرسہ قادریہ فروغ اہل سنت ا دیء چھپرہ کے زیر اہتمام 12 ربیع النور شریف کے حسین موقع پر مدرسہ کے بچوں اور بچیوں کے درمیان انعامی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت، حضرت علامہ مولانا مفتی مبارک حسین مصباحی صاحب ناظم اعلیٰ مدرسہ قادریہ فروغ اہل سنت نے کی،جبکہ قیادت کے فرائض خطیب ذیشان حضرت علامہ
مولانا محمد اعجاز احمد شمشی،پرنسپل مدرسہ قادریہ فروغ اہل سنت نے انجام دیا ،اس موقع پر
مولانا اطیع اللہ صاحب بھی موجود رہے ،مولانا مصباحی نے بتایا کہ شیوہر میں دیگر اضلاع کے مقابل اہل سنت کی تعداد کم ہے آج سے تقریبا 15 سال قبل جب میں یہاں آیا تھا تو لوگوں میں دینی شعور بالکل نہیں تھا،لوگ دین کے لازمی مسائل سے بھی نا آشنا تھے، تو میں نے کوشش کی کہ یہاں ایک مدرسہ کا قیام ہونا چاہیے تاکہ نئی نسل کے اندر دینی جذبہ کو فروغ دیا جا سکے الحمدللہ میں نے یہاں گاؤں کے علماء اور حفاظ کے ساتھ مل کر مدرسہ کا قیام کیا اور اس کے بعد ادھر کئی سالوں سے بارہویںشب کے موقع پر انعامی مقابلہ کا انعقاد کراتا ہوں جس میں بچوں کو انعام سے نوازا جاتا ہے بچے انعام کی خوشی میں دین کی بنیادی باتوں کو سیکھ لیتے ہیں اور یاد کر لیتے ہیں اور سوال و جواب کی شکل میں اس کو مجمع عام میں سناتے ہیں جس سے یہاں کے لوگوں پر اور یہاں کے دیگر بچوں پر کافی اچھے اثرات مرتب ہو رہے ہیں،جبکہ مدرسہ کے پرنسپل مولانا شمسی بتاتے ہیں کہ گاؤں میں علماء اور حفاظ کی تعداد بڑھانے کے لیے میں نے یہاں کے کئی بچوں کو یوپی کے معیاری مدارس میں داخلہ کرایا ہے اور پوری ذمہ داری کے ساتھ ان کی نگرانی رکھتا ہوں، میری کوشش ہے کہ یہاں کے لوگ عقائد و اعمال میں پختہ ہو جائیں ہو سکتا ہے کہ کل میں یہاں رہوں نہ رہوں مگر یہاں دین کا پرچم بلند رہے مسلک اعلیٰ حضرت کا جھنڈا لہراتا رہا ہے اور اسی لیے میں یہاں کے بچوں پر دن رات محنت کر رہا ہوں آپ لوگ دعا کریں کہ اللہ تعالی مجھے اس مشن میں کامیاب کرے،جبکہ مولانا اطیع اللہ صاحب نے آمد سرکار کے تعلق سے مفصل بیان فرمایا، مقابلہ میں حصہ لینے والے طلبہ کے نام اس طرح ہیں،نازش رضا ابن منا،سمیع عالم ابن امجد، فیضان ابن تاجر ،فاضل ابن ولی عالم، عارف ابن محمد ابولیث، ارزو ابن ابولیث، سمید رضا ابن شوکت، محمد عاقب ابن ارشد ، محمد الفت ابن شوکت، حسینہ خاتون بنت ابو الکلام ،شاہین خاتون بنت جلال الدین ،سجمن خاتون بنت نوشاد، نور صبا بنت منچن ،ماہرہ خاتون بنت شمیم، صبا پروین بنت تبریز سمیع ناز بنت کلیم منتشاءصدیقی بنت قمر عالم،
ناظرین خاتون بنت شفیع عالم، جن لوگوں کے ہاتھوں سے بچوں کو انعام تقسیم کیا گیا ،ان میں ناظم انور،محمد سلیم مکھیا ،عبدالجبار ،نظام الدین مرتضی ،یونس صاحب،منصور صاحب ،مولانا صغیر صاحب ،شاہد رضا اس کے علاوہ دیگر حضرات بھی شریک تھے،
رپورٹ ابو افسر مصباحی نمائندہ نیپال،
