Feb 7, 2026 09:15 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
کسی مذہب یا کمیونٹی کی توہین کرنامقصد نہیں تھا۔وزیر اعظم کارکی

کسی مذہب یا کمیونٹی کی توہین کرنامقصد نہیں تھا۔وزیر اعظم کارکی

04 Dec 2025
1 min read

کسی مذہب یا کمیونٹی کی توہین کرنامقصد نہیں تھا۔وزیر اعظم کارکی

نمائندہ نیپال اردوٹائمز

احمدرضاابن عبدالقادراویسی

کاٹھمانڈو

 وزیر اعظم ششیلا کارکی نے ’جنسی تشدد کے خلاف 16 روزہ مہم‘کے افتتاح کے موقع پر دیے گئے اپنے بیان کے حوالے سے پھیلنے والی مختلف آراء اور تبصروں پر وضاحت جاری کی ہے۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ ان کے کسی بھی جملے یا اظہار خیال کا مقصد کسی مذہب یا کسی مخصوص کمیونٹی کی دل آزاری کرنا ہرگز نہیں تھا۔وزیر اعظم ششیلا کارکی نے واضح کیا کہ وہ تمام مذاہب اور برادریوں کے تئیں یکساں احترام اور حسن نیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرتیہم آہنگی، بھائی چارہ، برداشت اور امن کو فروغ دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور کسی بھی قسم کا تفرقہ معاشرے کے لیے نقصان دہ ہے۔اپنے پیغام کے آخر میں وزیر اعظم نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سماجی ہم آہنگی اور یکجہتی کو مضبوط بنائیں، ایک دوسرے کے احترام کو قائم رکھیں اور ملک میں پائیدار امن کے قیام میں اپنا فعال کردار ادا کریں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ صرف باہمی احترام اور بھائی چارہ ہی معاشرے کو مضبوط اور خوشحال بنا سکتا ہے

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383