جامعہ امام اعظم ابو حنیفہ نسواں کالج میں "جشن شہید اعظم
و عرس حضور طاہر ملت" 23 جون کو
پریس ریلیز
نیپال اردو ٹائمز
علی پور بازار، گونڈہ |
قتل حسین اصل میں مرگ زید ہے
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
نسبت تو دیکھو ماہ محرم کی سات کو
چرخ حسینیت کےوہ مہرعیاں چلے۔۔
جامعہ امام اعظم ابو حنیفہ نسواں کالج، نرہرپور روڈ علی پور بازار، ضلع گونڈہ جہاں کنیزان فاطمہ کو زیور علم سے آراستہ کیا جاتا ہے ، جامعہ امام اعظم ابو حنیفہ نسواں کالج دور حاضر میں منفرد المثال خدمات کے لیے پورے خطے میں مقبول عام و خاص ہے ، ادارے میں دینی تعلیم و تعلم کے ساتھ عصری علوم و فنون پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے جس کے ذریعے کنیزان فاطمہ دین و سنیت کی خدمات کما حقہ انجام دے سکیں ،ماہ رواں محرم الحرام کے مقدس مہینے میں سید الشہدا نواسہ رسول جگر گوشہ بتول سیدنا امام عالی مقام رضی اللہ عنہ کی شہادت عظمیٰ کی مناسبت سے خواتین اسلام کے لیے ایک روزہ عظیم الشان "جشن شہید اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ و عرس حضور طاہر ملت علیہ الرحمۃ والرضوان، بلگرام شریف" کا انعقاد کیا جا رہا ہے
پروگرام کی تفصیلات:
تاریخ: 7 محرم الحرام 1448 ہجری مطابق 23 جون 2026 عیسوی - دن: بروز منگل ۔وقت: صبح 10 بجے تا دوپہر 1 بجے
مقام: جامعہ امام اعظم ابو حنیفہ نسواں کالج، نرہرپور روڈ، علی پور
بازار، ضلع گونڈہ، اتر پردیش
خصوصی خطاب: اس مبارک محفل میں خطیبہ ہندوستان، واعظہ حق بیان، ساحرۃ اللسان ، فصیحۃ البیان، عمدۃ المعلمات محترمہ عالمہ فاضلہ مبلغہ شگفتہ علیمی صاحبہ معلمہ دارالعلوم علیمیہ نسواں، جمدا شاہی، بستی خصوصی خطاب فرمائیں گی۔
جامعہ کی جملہ معلمات و متعلمات نے اہل علاقہ سے گزارش کی ہے کہ اپنے گھر کی خواتین کو اس بابرکت جشن میں شرکت کے لیے بھیجیں۔ منتظمین نے خاص طور پر درخواست کی ہے کہ خواتین ملٹی میڈیا موبائل کے بغیر تشریف لائیں تاکہ محفل کا تقدس برقرار رہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد خواتین میں دینی شعور بیدار کرنا، شہدائے کربلا کی قربانی اور اولیائے کرام کی تعلیمات سے روشناس کرانا ہے۔
