May 10, 2026 05:26 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
ماسکو نے یومِ فتح کی پریڈ سے قبل موبائل انٹرنیٹ بند کر دیا

ماسکو نے یومِ فتح کی پریڈ سے قبل موبائل انٹرنیٹ بند کر دیا

07 May 2026
1 min read

ماسکو نے یومِ فتح کی پریڈ سے قبل موبائل انٹرنیٹ بند کر دیا

ماسکو:(ایجنسیاں)۔روس نے جنگِ عظیم دوئم کی فتح کی یادگاری تقریبات سے قبل دارالحکومت میں منگل کے روز موبائل انٹرنیٹ کنکشن منقطع کر دیا۔ 

یہ دن یوکرین کے جوابی ڈرون حملے کے خوف میں منایا جا رہا ہے۔اے ایف پی کے صحافیوں نے منگل کی صبح روسی دارالحکومت کے وسط میں موبائل انٹرنیٹ نہ ہونے کی اطلاع دی جبکہ نیٹ ورک فراہم کنندگان نے خبردار کیا کہ یہ تعطل نو مئی تک برقرار رہے گا جب روس ریڈ سکوائر پر ایک عظیم الشان فوجی پریڈ کا انعقاد کرے گا۔

موبائل آپریٹر ایم ٹی ایس نے اپنے سبسکرائبرز کے نام ایک پیغام میں کہا، پانچ تا نو مئی تہوار کی تقریبات کیتیاریوں اور انعقاد کے دوران ماسکو اور ماسکو ریجن میں موبائل انٹرنیٹ اور ٹیکسٹ میسجنگ پر عارضی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔حالیہ مہینوں میں سرحدی علاقوں میں انٹرنیٹ کی بندش زندگی کا ایک معمول بن گئی ہے۔روس نے کہا ہے کہ یوکرین کے ڈرون حملے جو مقامی نیٹ ورکس کے ذریعے منسلک ہوتے ہیں، کو ناکام بنانے کے لیے وقفے وقفے سے بندش ضروری ہے۔اے ایف پی کے ایک رپورٹر نے بتایا کہ منگل کو ماسکو میں بعض دکانیں بندش کے دوران کارڈ سے رقم وصول کرنے سے قاصر تھیں۔خودکار کیش مشینیں، ٹیکسی سروسز اور آن لائن نقشے بھیبندش سے متاثر ہوئے۔کئیف نے حالیہ ہفتوں میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز سے جوابی حملے تیز کر دیے ہیں جن سے روسی تیل کی تنصیبات اور ماسکو میں ایک عالیشان بلند عمارت نشانہ بنی ہے۔ یوکرین انہیں رات کے وقت ان سینکڑوں ڈرونز کی بوچھاڑ کا منصفانہ جواب قرار دیتا ہے جنہیں روس اپنے شہروں پر فائر کرتا ہے۔کریملن نے کہا ہے کہ وہ نازی جرمنی پر سوویت یونین کی فتح کے موقع پر اپنی عظیم الشان پریڈ کو کم کر رہا ہے جس میں نو مئی کو طاقت کے سالانہ مظاہرے میں کیڈٹس اور ملٹری ہارڈویئر شامل نہیں ہو

گا۔گذشتہ سال یوکرین نے ماسکو میں دھماکہ خیز مواد سے لدے ڈرونز کا ایک غول لانچ کر کے تقریب میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کی تھی جس سے سفری افراتفری پھیل گئی اور ہزاروں پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔روسی صدر ولادیمیر پوتن یوکرین کے خلاف اپنی جارحیت کا جواز پیش کرنے کے لیے باقاعدگی سے جنگِ عظیم دوئم کی یاد دلاتے ہیں جو ان کی ربع صدی کی حکمرانی کا ایک مرکزی بیانیہ ہے

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز (9701714929) (8795979383)