Nov 9, 2026 09:49 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
نو منتخب ایم ایل سی دھرو کمار ترپاٹھی کا مدارس عربیہ کے اساتذہ کو بڑا بھروسہ

نو منتخب ایم ایل سی دھرو کمار ترپاٹھی کا مدارس عربیہ کے اساتذہ کو بڑا بھروسہ

09 Nov 2026
1 min read

نو منتخب ایم ایل سی دھرو کمار ترپاٹھی کا مدارس عربیہ کے اساتذہ کو بڑا بھروسہ

کیش لیس سہولت ملے گی، کامل و فاضل سے ملازمت کرنے والے اساتذہ کا مستقبل محفوظ ہے،

 کسی کی ملازمت نہیں جائے گی

سنت کبیر نگر (اخلاق احمد نظامی)

گورکھپور - فیض آباد اساتذہ حلقہ سے نو منتخب ایم ایل سی محترم دھرو کمار ترپاٹھی سے آج ہفتہ کو مدارس عربیہ ضلع سنت کبیر نگر کے اساتذہ و ملازمین نے ملاقات کی یہ ملاقات ان کی رہائش گاہ اسکا بازار میں ہوئی۔

اس ملاقات کی سب سے خاص اور سب سے خوبصورت بات یہ تھی کہ ایم ایل سی صاحب اپنے دروازے پر باہر بیٹھ کر لوگوں کے مسائل سن رہے تھے۔ جیسے ہی مدارس کے اساتذہ کا وفد پہنچا تو انہوں نے کھڑے ہو کر سب سے ہاتھ ملایا اور ان کے  مسائل کو ترجیحات کے طور پر سنے۔

یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود ہر استاد کا دل خوش ہو گیا عام طور پر بڑے لیڈر لوگوں کو اندر بلا کر دفتر میں بٹھا کر لمبی قطار میں کھڑا کر کے ملتے ہیں لیکن ترپاٹھی جی نے یہ سب نہیں کیا وہ عام آدمی کی طرح دروازے پر باہر بیٹھے تھے جو بھی آ رہا تھا اس سے مل رہے تھے اس کی بات سن رہے تھے۔ اسی سادگی نے اساتذہ کے دلوں کو جیت لیا۔

وفد کی قیادت دارالعلوم اہلسنت رضویہ دساواں کے پرنسپل و  ٹیچرس ایسوسی ایشن مدارس سنت کبیر نگر کے صدر مولانا سراج الدین خان قادری نے کی۔ ان کے ساتھ قاری اخلاق احمد نظامی پرنسپل مدرسہ انوار العلوم گولا بازار، مولانا وجیہ الدین قادری پرنسپل دارالعلوم اہلسنت فیض الاسلام مہنداول، مولانا یار محمد قادری استاذ دارالعلوم رضویہ رستم پور، ماسٹر غلام رسول انصاری استاذ دارالعلوم اہلسنت فیض الاسلام مہنداول، مولانا عبد القیوم مصباحی استاذ دارالعلوم احمدیہ معراج العلوم دھرم سنگھوا بازار، محمد ریحان انصاری پرنسپل دارالعلوم احمدیہ معراج العلوم دھرم سنگھوا بازار، محمد افسر انصاری اور احسان اللہ انصاری سمیت بڑی تعداد میں مدارس کے اساتذہ و ملازمین موجود تھے۔ سب نے ایم ایل سی صاحب کو پھولوں کا ہار پہنایا گلدستہ پیش کیا اور ان کی شاندار جیت پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی۔

ایم ایل سی صاحب نے ہر ایک استاذ سے خود آگے بڑھ کر ہاتھ ملایا۔ انہوں نے کسی سے بڑا پن نہیں دکھایا ہر ایک سے ان کا نام پوچھا ان کے مدرسے کا نام پوچھا ان کے مدرسے کے حالات پوچھے ہر ایک کی بات کو پوری توجہ سے سنا کسی کی بات کو بیچ میں نہیں کاٹا یہی ان کا اخلاق تھا یہی ان کی خوش اسلوبی تھی جس کی ملاقات کے بعد اساتذہ نے جم کر تعریف کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ایل سی دھرو کمار ترپاٹھی نے کہا کہ میں بھلے ہی بی جے پی حمایت یافتہ امیدوار تھا لیکن اس الیکشن میں مدارس عربیہ کے اساتذہ میرے ساتھ تھے یہ میرے لیے سب سے بڑی خوش نصیبی ہے میں پچھلے 18 سال سے مدارس کے اساتذہ کو جانتا ہوں میں نے ان کو ہمیشہ قریب سے دیکھا ہے ان اساتذہ نے بلا جبر اور بنا کسی لالچ کے میرا سپورٹ کیا ہے یہ سپورٹ کسی عہدے کی وجہ سے نہیں تھا کسی لالچ کی وجہ سے نہیں تھا کسی دباؤ کی وجہ سے نہیں تھا بلکہ یہ دل کا رشتہ تھ میرا ان سے رشتہ ہمیشہ برقرار رہے گا۔ میں اس رشتے کو کبھی ٹوٹنے نہیں دوں گا۔

انہوں نے ایک بہت بڑی بات کہی جو اساتذہ کے دلوں میں اتر گئی۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ مدارس عربیہ کے اساتذہ و ملازمین کے حقوق کی بات کرتا ہوں اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے یہ میری پرانی عادت ہے میں نے پہلے بھی مدارس کے اساتذہ کے حقوق کی بات کی ہے آج بھی کر رہا ہوں اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔ جب تک میں ایم ایل سی ہوں میں مدارس کے اساتذہ کے حقوق کے لیے بولتا رہوں گا۔ آپ کے حقوق کی لڑائی میری لڑائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ حلقہ کا الیکشن عام الیکشن سے بالکل الگ ہوتا ہے اس میں ووٹر کوئی عام آدمی نہیں ہوتا بلکہ وہ خود استاد ہوتا ہے، پڑھا لکھا ہوتا ہے، باشعور ہوتا ہے وہ امیدوار کے کردار کو اس کی نیت کو اور اس کے کام کو پرکھ کر ووٹ دیتا ہے۔ اس لیے اس جیت کی ذمہ داری بھی بہت بڑی ہے مدارس کے اساتذہ نے مجھ پر جو بھروسہ کیا ہے میں اس بھروسے کو کبھی ٹوٹنے نہیں دوں گا۔ میں ان کے ایک ایک مسئلے کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کر کے اسمبلی میں اٹھاتا رہوں گا۔

ملاقات کے دوران نمائندہ نے مدارس کے اساتذہ و ملازمین کو کیش لیس سہولت نہ ملنے کے بارے میں بتایا اور کہا کہ یہ آج مدارس کے اساتذہ و ملازمین کا سب سے بڑا درد ہے جو آج مدارس کے ہر استاذ کے دل میں ہے دوسرے سرکاری محکموں کے ملازمین کو کیش لیس علاج کی سہولت ملتی ہے ان کے خاندان کو بیماری کی حالت میں بغیر پیسہ خرچ کیے بڑے بڑے اسپتالوں میں علاج مل جاتا ہے لیکن مدارس عربیہ کے اساتذہ اس سہولت سے آج تک محروم ہیں جب کوئی استاد بیمار ہوتا ہے تو اسے اپنی تنخواہ سے، اپنی جمع پونجی سے علاج کرانا پڑتا ہے۔ کئی بار تو قرض لے کر علاج کرانا پڑتا ہے اور بیوی بچوں کے علاج کے لیے بھی اسے در در بھٹکنا پڑتا ہے۔

اس سوال کے جواب میں مسٹر ترپاٹھی نے بے حد سنجیدگی کے ساتھ کہا کہ کیش لیس سہولت مدارس میں نافذ ضرور ہوگی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ آپ کا حق ہے ضرور ملے گا یہ کوئی خیرات نہیں ہے یہ آپ کا جائز حق ہے۔ آپ بھی اسی سرکار کے ملازم ہیں آپ بھی اسی ریاست کے شہری ہیں۔ آپ کو بھی وہی سہولت ملنی چاہیے جو دوسروں کو مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس سلسلے میں خود محترم وزیر اعلیٰ سے بات کروں گا۔ میں ان کے سامنے مدارس کے اساتذہ کی اس تکلیف کو پوری تفصیل کے ساتھ رکھوں گا اور بتاؤں گا کہ مدارس کے اساتذہ کو اب تک کیش لیس سہولت نہ ملنا ان کے ساتھ ناانصافی ہے مجھے پورا یقین ہے کہ وزیر اعلیٰ اس بات کو ضرور سنیں گے اور اس سہولت کو مدرسے میں نافذ کرائیں گے میں اس کام کو ادھورا نہیں چھوڑوں گا جب تک یہ سہولت نافذ نہیں ہو جاتی میں چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ آپ لوگ فکر نہ کریں آپ لوگوں نے مجھے اپنا نمائندہ بنایا ہے اب یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں آپ کی آواز کو لکھنؤ تک پہنچاؤں۔ میں آپ کی آواز بن کر اسمبلی میں بولوں گا کیش لیس کا مسئلہ میری پہلی ترجیح میں ہے میں ہمیشہ آپ کے حقوق کی بات کرتا ہوں اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔

ملاقات میں دوسرا سب سے اہم مسئلہ کامل و فاضل کورسز کا تھا یہ مسئلہ بھی مدارس کے اساتذہ اور طلباء کے لیے بےحد اہم ہے کامل و فاضل مدارس عربیہ کی سب سے اونچی تعلیم ہے برسوں سے اس کو لے کر طرح طرح کی باتیں ہو رہی ہیں کبھی کہا جاتا ہے کہ اس کو یونیورسٹی سے جوڑا جائے گا، کبھی کہا جاتا ہے کہ اس کی حیثیت بدل جائے گی اس کو لے کر اساتذہ اور طلباء میں بے چینی ہے۔

اس سلسلے میں مسٹر ترپاٹھی نے بہت واضح اور صاف بات کہی انہوں نے کہا کہ کامل و فاضل کے سلسلے میں ذمہ داران مدارس عربیہ مجھے مکتوب سونپیں وہ مکتوب ایسا ہو جس پر کم سے کم ڈیڑھ دو درجن ذمہ داران کے دستخط ہوں۔ یعنی یہ کسی ایک مدرسے کا مسئلہ نہ ہو بلکہ پورے حلقے کے مدارس کا مشترکہ مسئلہ ہو جب آپ لوگ متحد ہو کر ایک آواز ہو کر مجھے مکتوب دیں گے تو اس کی طاقت بہت زیادہ ہوگی۔ میں اس مکتوب کو لے کر اسے ایوان میں اٹھاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ میری کوشش یہ ہوگی کہ کامل و فاضل کورسز کو خواجہ معین الدین چشتی بھاشا یونیورسٹی سے ملحق کرایا جائے۔ بھاشا یونیورسٹی زبانوں اور ادب کی یونیورسٹی ہے، عربی، فارسی، اردو کی تعلیم وہاں ہوتی ہے۔ اگر کامل و فاضل اس یونیورسٹی سے جڑ جاتا ہے تو اس کی عزت بھی بڑھے گی اور اس کے طلباء کا مستقبل بھی محفوظ ہو جائے گا۔ ان کو سرکاری ملازمتوں میں بھی آسانی ہوگی اور اعلیٰ تعلیم میں بھی آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے ذمہ داران سے کہا کہ آپ لوگ جلد سے جلد ایک میٹنگ کر کے، ایک متفقہ مکتوب تیار کریں اور مجھے سونپیں۔ میں اس کو اسمبلی میں اٹھاؤں گا اور اس پر وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم سے بات کروں گا۔ میں ہمیشہ مدارس کے اساتذہ کے حقوق کی بات کرتا ہوں، اس لیے اس مسئلے کو بھی میں پوری طاقت سے اٹھاؤں گا۔

نمائندہ نے کہا کہ کامل فاضل سے ملازمت کرنے والے بہت پریشان ہیں۔ اخباروں میں اور سوشل میڈیا پر افواہیں پھیل رہی ہیں کہ کامل فاضل ختم ہو جائے گا، ملازمت چلی جائے گی۔ اس افواہ نے بہت سے اساتذہ کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔ کئی استاذ رات کو سو بھی نہیں پاتے۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر ترپاٹھی نے زور دے کر کہا کہ یہ اساتذہ کا بہت بڑا گروپ ہے۔ یہ کوئی ایک دو لوگ نہیں ہیں بلکہ ہزاروں اساتذہ ہیں جو کامل و فاضل سے ملازمت کر رہے ہیں کسی کی ملازمت پر کوئی آنچ نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر صرف ایک ہی شخص ہوتا اس کے باوجود اگر وہ لڑ جاتا تب بھی اس کی ملازمت کو کوئی شخص ختم نہیں کر سکتا پھر یہاں تو ہزاروں لوگ ہیں۔ قانون ان کے ساتھ ہے، میں ان کے ساتھ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آپ لوگ سوشل میڈیا اور اخبار پر دھیان نہ دیں۔ کچھ لوگ جان بوجھ کر افواہ پھیلاتے ہیں تاکہ مدارس کے اساتذہ میں ڈر پیدا ہو جائے۔ آپ لوگ افواہوں پر دھیان نہ دیں، بلکہ درس و تدریس میں لگے رہیں۔ آپ کا کام بچوں کو پڑھانا ہے، آپ اس کام کو پوری مستعدی کے ساتھ کریں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ فاضل اور کامل سے ملازمت میں ہیں، ان کی ملازمت پر کوئی خطرہ نہیں ہے۔ میں آپ کو یہ بھروسہ دلاتا ہوں۔ آپ لوگ بے فکر ہو کر اپنے مدرسے میں پڑھائیے۔ آپ کے مستقبل کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

مدرسے میں وظیفہ اور ڈریس کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ سب سرکار کی اسکیم ہے۔ سرکار چاہے تو یہ سب کچھ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ مدارس کے مسائل سے ہم کو روشناس کرائیے۔ آپ لوگ مجھے بتائیے کہ آپ کو کیا کیا پریشانی ہے۔ میں مدارس کے تمام مسئلے حل کراؤں گا۔ آپ لوگوں کو صرف مجھ تک اپنی بات پہنچانی ہے، اس کے بعد اس کو حل کرانا میری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مدرسے کے بچے بھی اسی ملک کے بچے ہیں۔ ان کو بھی وظیفہ ملنا چاہیے، ان کو بھی ڈریس ملنی چاہیے، ان کو بھی وہی سہولتیں ملنی چاہییں جو دوسرے اسکولوں کے بچوں کو ملتی ہیں۔ میں اس کے لیے بھی آواز اٹھاؤں گا۔

آخر میں انہوں نے ایک بہت بڑی بات کہی، جو اساتذہ کے دلوں کو چھو گئی۔ انہوں نے کہا کہ میرا فون 24 گھنٹے آن رہتا ہے۔ آپ لوگ فون پر بھی شکایت کر سکتے ہیں۔ آپ کو لکھنؤ آنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو کسی دفتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ صرف مجھے فون کیجیے، میں آپ کی بات سنوں گا اور اس کو حل کراؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ آپ لوگ مجھ سے اشارہ نہ کیجیے، بلکہ پوری مستعدی کے ساتھ یقین رکھیے۔ آپ لوگ مجھ پر بھروسہ کیجیے۔ میں مدارس عربیہ کے مسائل کو باضابطہ طور پر اپنی اولین ترجیحات میں شامل کر کے اسمبلی میں اٹھاتا رہوں گا۔ یہ میرا وعدہ ہے، یہ میرا عہد ہے۔

انہوں نے کہا کہ 18 سال سے میں مدارس کے اساتذہ کو جانتا ہوں۔ میں نے ان کو ہمیشہ سادگی میں، محنت میں اور اخلاص میں دیکھا ہے۔ انہوں نے بلا جبر اور بنا لالچ کے میرا سپورٹ کیا ہے۔ یہ رشتہ ووٹ کا رشتہ نہیں ہے، یہ دل کا رشتہ ہے۔ یہ رشتہ ہمیشہ برقرار رہے گا۔ میں جب تک زندہ ہوں، اس رشتے کو نبھاؤں گا۔

ملاقات کے بعد اساتذہ نے مسٹر ترپاٹھی کے خوش اسلوبی اور ان کے اخلاق کی جم کر تعریف کی۔ اساتذہ نے کہا کہ ہم نے بہت سے لیڈر دیکھے ہیں، لیکن اتنا سادہ، اتنا ملنسار اور اتنا پیار سے بات کرنے والا لیڈر نہیں دیکھا۔

اساتذہ نے کہا کہ ہمیں خوشی ہوئی کہ دیا گیا وقت ختم ہونے کے باوجود ایم ایل سی صاحب نے ہمارا انتظار کیا، ہماری بات سنی۔ ہمیں لگا کہ ہماری آواز سننے والا کوئی ہے، مگر آج محسوس ہوا کہ مدارس کے اساتذہ کا بھی کوئی اپنا ہے جو اسمبلی میں ان کی آواز اٹھائے گا۔

اساتذہ نے کہا کہ ہمیں اب امید ہو گئی ہے کہ کیش لیس سہولت بھی ملے گی، کامل و فاضل کا مستقبل بھی محفوظ ہوگا، مدارس کے بچوں کو وظیفہ و ڈریس بھی ملے گا اور سب سے بڑھ کر کسی کی ملازمت نہیں جائے گی۔

آخر میں ضلع کے معروف استاذ ماسٹر غلام رسول انصاری نے ایم ایل سی صاحب کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ایم ایل سی صاحب کو مدارس کے مسائل حل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ان کو کامیابی عطا فرمائے۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر (9701714929) (8795979383)