Sep 21, 2026 05:31 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
تمام عالم اسلام کوماہ ربیع النور مبارک ہو

تمام عالم اسلام کوماہ ربیع النور مبارک ہو

21 Aug 2026
1 min read

 تمام عالم اسلام کوماہ ربیع النور مبارک ہو

حاجی مجیب الرحمن نظامی نواسہ بانی مدارس و مکاتب کثیرہ حاجی امراؤ شاہ رحمۃ اللہ علیہ

تمام عالم اسلام کو ماہ نور کی سعادتیں مبارک ہو 

ہر سال جیسے ہی ماہ نور کا چاند طلوع ہوتا ہے پوری دنیامیں پیغمبر امن و سلام کے ماننے والے عشاق کی خوشیوں کی انتہا نہیں رہتی اور اپنے محسن و مربی کی آمد کا چرچہ شروع کرتے ہیں یقینا ماہ ربیع النور ہم سب کے لیے عیدوں کی عید ہے 

ماہ ربیع الاول کا پیغام امن و سلامتی ہے پیغمبر اسلام ﷺ کی آمد سے قبل جس طرح سے دنیا ظلم و جبر کے پنجے میں جکڑی ہوئی تھی اس کا اندازہ ایسے ہی لگایا جاسکتا ہے کہ ہر طرف طاقت کا زور تھا لوگوں کے حالات جانوروں جیسے تھے ، بچیوں کو زندہ درگور کیا جارہاتھا ، باپ بیٹے کا امتیاز نہ تھا ، پڑوسیوں کے حقوق پامال کئے جارہے تھے ، زمانہ جایلیت میں ظلم کا ایسا ننگا ناچ بھی دنیا نے دیکھا جب بیٹا ماں سے شادی کرتا اور تو اورمکہ کی پاک زمین پر بتوں کی پوجا کی جارہی تھی ۔

لیکن جیسے بارہ ربیع النور کے صبح صادق کو حضرت آمنہ رضی اللہ عنہا کی گود میں مصطفیٰ کریم ﷺ کی آمد ہوئی منادی نے اعلان کردیا کہ ظلم و جبر کی جگہ اب رحم و کرم کا بادل برسنے والاہے اللہ نے اپنا آخری پیغمبر حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو اس خاک دان گیتی پر جلوہ گر فرمایا ہے ، اب کسی بچی کو دفن نہیں کیاجائے گا ، اب کسی باپ کو ستایا نہیں جائے گا ، اب طاقت کا 

زور نہیں بلکہ تقویٰ کا زور چلے گے ۔

پیغمبر امن سلام کی آمد سے پوری دنیا میں انقلاب برپا ہوا ، پیغمبر اسلام ﷺ فقط قوم مسلم کے لیے نہیں آئے تھے بلکہ آپ کی آمد تو سارے جہان کے لیے رحمت بن کر آئی ہے ، اللہ نے اپنے پیارے نبی کو اس دنیا میں بھیج کر جو انسانیت پر احسان عظیم کیا ہے ہم اسی احسان عظیم کی یاد میں ہر سال آمد مصطفیٰ ﷺ کے موقع پر  خوشیاں مناتے ہیں اور ہم اپنے رب کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں امت محمدیہ میں پیدا فرمایا اور ہمیں ان کا امتی بنایا ۔

اس مبارک مہینے کی آمد پر میں نواسہ حاجی امراؤ شاہ  علیہ الرحمہ تمام عالم اسلام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس مقدس ساعت کو ہمارے لیے امن و سکون کا دن بنائے، پوری دنیا میں امن و سلامتی پیدا فرمائے اور غزہ و فلسطین کے مسلمانوں کی غیب سے مدد فرمائے۔ آمین یا رب العالمین 

 

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر (9701714929) (8795979383)