May 13, 2026 04:58 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
عید میلاد النبی کا انعقاد نبی کریم ﷺ سے محبت  کا ایک مقبول طریقہ ہے، مفتی وصی اللہ نظامی

عید میلاد النبی کا انعقاد نبی کریم ﷺ سے محبت  کا ایک مقبول طریقہ ہے، مفتی وصی اللہ نظامی

12 May 2026
1 min read

عید میلاد النبی کا انعقاد نبی کریم ﷺ سے محبت  کا ایک مقبول طریقہ ہے، مفتی وصی اللہ نظامی

مشہور معالج ڈاکٹر شوکت علی اور ان کی اہلیہ کی عمرہ سے واپسی پر جشن کا اہتمام

گولا بازار ،گورکھپور

(اخلاق احمد نظامی)

 معروف سماجی رہنما و مشہور قدیم معالج ڈاکٹر شوکت علی نظامی و ان کی اہلیہ محترمہ کی عمرہ سے واپسی پر تحصیل حلقہ گولا بازار گورکھپور کے وارڈ نمبر 8 ٹیچر کالونی میں عظیم الشان جشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد ہوا جس کی سرپرستی مولانا الحاج قطب الدین نظامی سابق پرنسپل دارالعلوم اہلسنت انوار العلوم گولا بازار و صدارت قاری اخلاق احمد نظامی پرنسپل دارالعلوم اہلسنت انوار العلوم گولا بازار اور قیادت مولانا مفتی اقبال احمد مصباحی صدر شعبئہ کمپیوٹر نے کی جب کہ نظامت کی ذمہ داری معروف نقیب جاوید رضا گورکھپوری نے انجام دی 

پروگرام کا آغاز حافظ محمد ریاض اللہ نے تلاوت کلام پاک سے کیا اس کے بعد شاعر اسلام محمد حسین انصاری ،حافظ محمد عمیر اور حافظ محمد عباس سمیت درجنوں شعراء و نعت خواں نے بارگاہ خیرالانام صلی اللہ علیہ وسلم میں منظوم خراج عقیدت پیش کئے تاہم پروگرام کے خصوصی خطیب مولانا مفتی وصی اللہ نظامی بیسک ٹیچر نے کہا کہ حج و عمرہ سے واپسی پر عید میلاد النبیﷺ  کا اہتمام کرنا مسلمانوں میں نبی کریم ﷺ سے محبت کے اظہار کا ایک مقبول طریقہ ہے، جسے خاص طور پر ہم اہلِ سنت و الجماعت سے وابستہ افراد مستحب اور ثواب کا کام سمجھتے ہیں 

مفتی نظامی نے کہا کہ حج و عمرہ ایک عظیم الشان عبادت ہے اس سعادت کے حصول پر نبی کریم ﷺ کی ولادت کی خوشی منانا اللہ کے فضل اور رحمت پر شکر کا اظہار ہے مفتی نظامی نے کہا کہ جشن  میں سیرت النبی ﷺ کا بیان نبی کریم ﷺ کی زندگی اور ان کی فضیلت کا تذکرہ،نعت خوانی اور درود و سلام  پیش کیا جاتا ہے جو رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کی دلیل ہے 

مفتی نظامی نے کہا کہ ڈاکٹر شوکت علی نظامی صاحب نے جو نعت رسول مقبول ﷺ اور درود و سلام  کی محفل سجائی ہے۔اور اس خوشی کے موقع پر دوستوں رشتہ داروں غریبوں اور اعزہ و اقارب کی شاندار ضیافت کی ہے ہے وہ بیحد مستحسن اقدام ہے  مفتی نظامی نے ناصحانہ گفتگو میں کہا کہ حج و عمرہ سے واپسی کے بعد حجاج کرام کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ اپنے اعمال پر نظر رکھیں، استقامت اختیار کریں اور نیکی کی زندگی گزاریںمفتی نظامی نے کہا کہ جب حاجی حرمین شریفین کی مقدس فضاؤں میں ہوتا ہے، اس کے اندر عبادت کا شوق زیادہ ہوتا ہے. لیکن اکثر دیکھا جاتا ہے کہ حاجی اپنے وطن اور گھر کی طرف لوٹ کر اپنے معمول کی زندگی میں مست اور سست ہو جاتا ہے۔ کتابوں میں اکثر لکھا جاتا ہے کہ حج مبرور کی نشانی یہ ہے کہ حاجی حج سے واپسی کے بعد اپنے اعمال کا خیال رکھے۔

مفتی نظامی نے کہا کہ ایک مقبول حاجی اپنے وطن واپس آجانے کے بعد اپنے آپ کو نیکیکی طرف مائل کرنے کی کوشش کرتا ہے، گناہوں سے اجتناب برتتا ہے اور اپنے آپکو ایک بہتر مسلمان بنانے کی فکر میں لگا رہتا ہے  مفتی نظامی نے کہا کہ یہ بات انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ حج وعمرہ سے واپسی کے بعد حجاج کرام اپنے اعمال پر نظر رکھیں، تمام برائیوں سے اجتناب کریں اور نیکی کی کوشش کریں۔جس قدر عبادات ہوتی ہیں، ان اعمال و عبادات کو بعدِ حج بھی جس قدر ہوسکے مضبوطی سے پکڑے رہنے کی کوشش کریں

حضرت سمرہؓ سے روایت ہے ، رسول اللہ  ﷺ نے ارشاد فرمایا نماز قائم کرو ، زکاۃ ادا کرو ، حج و عمرہ کرو اور استقامت اختیار کرو، تمھارے معاملات درست رہیں گے ۔ مفتی نظامی نے کہا کہ حج و عمرہ کے موقع پر جس طرح ہماری عبادات میں اضافہ ہوتا ہے، اسی طرح ہمارے اخلاق و تقویٰ میں بھی بہتری آتی ہے کیونکہ حج و عمرہ کے ایام میں اللہ تعالیٰ ہر طرح کی فحش گوئی سے اور لڑائی جھگڑے سے بچنے کا حکم دیتا ہے اس لئے اکرام اپنے نفس اور غصے پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ تو یہ بات بھی اہم ہے کہ وہ بعد حج بھی اس پر استقامت کے ساتھ عمل کرتے رہیں، اور فسق ، فحش باتوں اور غصے سے اجتناب کرتے رہیں 

اخیر میں صلوٰۃ و سلام اور مولانا الحاج قطب الدین نظامی کی دعا سے پروگرام اختتام پذیر ہوگا اس موقع پر حافظ فدا حسین ،قاری محمد محمود عالم برکاتی ، قاری امجد رضا قادری ، حافظ محمد عباس نظامی ، حافظ محمد اشفاق نظامی اور حافظ عبد الوحید برکاتی کے علاوہ کثیر تعداد میں فرزندان توحید و رسالت موجود تھے

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز (9701714929) (8795979383)