Feb 7, 2026 10:50 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
مولانا محمد ظفر امام مصباحی  کے صاحبزادے رشتہ ازدواج سے منسلک

مولانا محمد ظفر امام مصباحی کے صاحبزادے رشتہ ازدواج سے منسلک

25 Dec 2025
1 min read

مولانا محمد ظفر امام مصباحی  کے صاحبزادے رشتہ ازدواج سے منسلک

نیپال اردو ٹائمز

سیتامڑھی پریس ریلیز،

پریہار بلاک میں واقع مشہور و معروف بستی اندولی پرواہا کی عظیم شخصیت اور معروف مدرس حضرت علامہ مولانا محمد ظفر امام مصباحی کے صاحبزادے مولانا مفتی مصطفی رضا مصباحی کی شادی  مولانا ماسٹر انظار احمد رضوی کرہرا بسیٹھا مدھوبنی کے ساتھ  مورخہ 25 جمادی الثانی 1447 مطابق 17 دسمبر 2025 کو بحسن وخوبی مکمل ہویء آپ کا نکاح پیر طریقت حضرت  مولانا وسیم اکرم رضوی سیوانی مد ظلہ العالی والنورانی نے پڑھایا،واضح ہو کہ علامہ ظفر امام صاحب مصباحی اندولی اس وقت دارالعلوم گلشن بغداد سنگاچوری سیتا مڑھی بہار کے پرنسپل ہیں، اس سے قبل آپ  جامعہ ضیاءیہ فیض الرضا ددری جیسے مشہور و معروف ادارہ کے پرنسپل تھے آپ اپنے شاگردوں میں کافی مقبول ہیں آپ ہر سال عرس حضور حافظ ملت علیہ الرحمۃ کے موقع پر الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور تشریف لے جاتے ہیں اور فارغ ہونے والے طلبہ  کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، آپ سے پڑھنے والے طلبہ بھی آپ سے ٹوٹ کر محبت کرتے ہیں آپ کا شمار محنتی اور جفا کش مدرسین میں ہوتا ہے ملحوظ رہے کہ  یہ شادی بغیر کسی مطالبہء جہیز کے مکمل ہوی جس میں مولانا غلام ربانی مصباحی نوری محلہ پریہار کی شرکت کے ساتھ دارلعلوم گلشن بغداد کے اساتذہ کے علاوہ علامہ حامد رضا مصباحی پرنسپل مدرسہ بحر العلوم باتھ اصلی علامہ انظار مصباحی لایبریرین انچارج جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی  مولانا ایوب صاحب استاد مدرسہ اندولی مولانا تسکین رضا مصباحی مدھوبنی مولانا راجا صاحب بسیٹھا مولانا نوشاد عالم قادری پرنسپل امام احمد رضا سرسیا بازار مولانا شوکت مصباحی دھرم گاچھی  مولانا حسنین رضا قادری ددری مولانا رضوان امجدی صاحب اندولی مولانا ساجد مصباحی کھاپ ٹول مولانا اقبال مصباحی مولانا اسامہ مصباحی محمد رضا عرف نرالے بابو ناظم اعلیٰ دارالعلوم گلشن بغداد محمد پرویز احمد صاحب سکریٹری دارالعلوم گلشن بغداد محمد شکیل احمد صاحب سابق مکھیا سنگا چوری پنچایت ماسٹر فیروز احمد ماسٹر گلزار احمد حافظ وقاری ساجد رضا صاحب مظفر پور کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور نو عروس جوڑے کو مبارکباد پیش کی 

رپورٹ ،

ابو افسر مصباحی

 نمائندہ نیپال اردو ٹائمز

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383