سوشیلا کارکی کی حکومت کے خلاف جین زی گروپ کا احتجاج
نمائندہ نیپال اردوٹائمز
احمدرضاابن عبدالقادراویسی
کاٹھمانڈو
وزیر اعظم سووشیلا کارکی حکومت کے خلاف جین زی گروپ کا احتجاج منگل کو دوسرے دن بھی جاری رہا۔ 8 اور 9 ستمبر کو ہونے والی بغاوت کے بعد قائم ہونے والی سابق چیف جسٹس سوشیلا کارکی کی قیادت والی عبوری حکومت پر مکمل طور پر ناکام ہونے کا الزام لگاتے ہوئے مظاہرین کل سے سراپا احتجاج ہیں۔احتجاج في الحال میتی گھر میں جاری ہے، جہاں میراج ڈھنگانہ اور نکولس بھوسال سمیت مظاہرین پولیس بیریکیڈ کے اندر رہ کر احتجاج کر رہے ہیں۔
مشتعل گروپ نے عبوری انتظامیہ کے تئیں اپنا عدم اطمینان دہراتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ جب تک اس کے مطالبات پورے نہیں ہوتے ، تب تک دباؤ بنانے کے لئے تحریک جاری رہے گی۔احتجاج کی قیادت کر رہے میراج ڈھنگانہ نے کہا کہ جین زی کے جذبات کے برعکس حکومت آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہے، اس لیے وزیر اعظم سوشيلا کارکی کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔ یہ مطالبہ کرتے ہوئے جین زی مظاہرین نے منگل کو بھی کاٹھمانڈو کے میتی گھر میں احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز " اٹھا رکھے تھے جن پر جین" زی کے مطالبات پورے 11 کرو،جین زی کا مطالبہ الیکشن نہیں، اچھی حکمرانی ہے جیسے نعرے درج تھے۔ انتظامیہ کی اجازت کے بغیر احتجاج ہونے کی وجہ سے پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی تاہم اس کے باوجود مظاہرین نے احتجاج جاری رکھا۔
