Feb 7, 2026 06:10 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
حضرت حافظ روشن علی شاہ علیہ الرحمہ کا اکیسواں سالانہ عرس کل سے

حضرت حافظ روشن علی شاہ علیہ الرحمہ کا اکیسواں سالانہ عرس کل سے

17 Jan 2026
1 min read

حضرت حافظ روشن علی شاہ علیہ الرحمہ کا اکیسواں سالانہ عرس کل سے

پہلے دن امام احمد اعظم کانفرنس دوسرے دن نعتیہ مشاعرہ، تیسرے اور آخری دن دستار بندی کی تقریب منعقد ہوگی

سنت کبیر نگر (اخلاق احمد نظامی)

ریاست اتر پردیش میں بزرگوں کے کئی بڑے آستانے ہیں جن سے گہری عقیدت صرف مسلمانوں کو ہی نہیں بلکہ برادران وطن کو بھی  ہے۔ انہی آستانوں میں ایک آستانہ ضلع سنت کبیر نگر کے تاریخی قصبہ امرڈوبھا میں واقع حضرت حافظ روشن علی شاہ رحمتہ اللہ علیہ کا بھی ہے۔ اس آستانے کے زیرِ اہتمام ہربرس تاریخ قمری کے مطابق 1شعبان المعظم تا 3 شعبان المعظم تک ہوتاہے۔اس برس  تاریخ شمسی کے مطابق 19 جنوری 2026 تا 21 جنوری2026 تک ہوگا۔ تین روزہ عرس کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں خانقاہ انتظامیہ کی طرف سے انتظامات کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ خاص کر عرس کے موقع پر ہجوم کو پرسکون اور بغیر کسی شورشرابہ کے ختم کرانے کی پہلی ترجیح ہے۔ اس سلسلے میں عرس کمیٹی کے سربراہ و دارالعلوم قطبیہ اہلسنت روشن العلوم امرڈوبھا کے پرنسپل قاری نثار احمد نظامی نے بتایا کہ عرس کی تقریبات تین دنوں تک ہوگی جس میں ہر دن  الگ الگ تقریب انجام پائے گی عرس میں ملک اور بیرون ملک کے ہزاروں عقیدت مند وحاجت مندپہنچیں گے اور آستانے پر حاضری دیکر اپنی عقیدت کا اظہار کریں گے قاری نظامینے عرس کے تقریبات کی مکمل تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ 19جنوری بروز سوموار کو عرس کا آغاز بعد نماز فجر قرآن

 خوانی ،بعد نمازِ ظہر چادر و گل پوشی اور قل شریف سے ہوگا تاہم بعد نماز عشاء امام اعظم کانفرنس منعقد ہوگی جس میں ،مولانا فرقان احمد منظری بریلی شریف ،مولانا امام علی رضوی شیخ الحدیث ،مولانا حیدر علی اشرفی مولانا مفتی اقبال احمد مصباحی ،مولانا محمد عمر نظامی ممبئی اور مولانا زاہد علی نظامی بارہ بنکی کی آمد ہوگی مولانا محمد ہارون علیمی نظامت کریں گے جبکہ عالمی شہرت یافتہ نعت خواں احمد رضا نوری میاں ممبئی سمیت دیگر شعراء و نعت خواں بارگاہ نبوی میں منظوم خراج عقیدت پیش کریں گے 

دوسرے دن 20 جنوری بروز منگل کو بعد نماز فجر قرآن خوانی،بعد نماز ظہر چادر و گل پوشی نیز قل شریف کی رسم ادا کی جائے گی تاہم بعد نماز عشاء آل انڈیا نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوگا جس میں فضیلتہ الشیخ مولانا مفتی کمال احمد علیمی نظامی دارالعلوم علیمیہ جمداشاہی بستی کا خصوصی خطاب ہوگا اس کے بعد شاعر اسلام قاری محمد علی فیضی براؤں شریف ،طاہر رضا رامپوری ،علی رضا فیضی کچھوچھہ شریف ،کلیم دانش کانپوری ،نفیس نظامی بستی ساحل چشتی ،غلام غوث رضوی ،یوسف آرزو ،کمال اختر بستوی ،نور احمد نور سنت کبیر نگر ،قمر الدین ،ندیم اسماعیلی کوثر اشرفی اور قاری کرامت علی آل انڈیا نعتیہ مشاعرہ میں اپنا اپنا کلام پیش کریں گے تیسرے اور آخری دن 21 جنوری بروز بدھ بعد نماز فجر قرآن خوانی ،بعد نماز ظہر چادر و گاگر کا جلوس برآمد ہوگا نیز مزار پاک پر چادر و گل پوشی ہوگی اور قل شریف کی رسم ادا کی جائے گی بعد نمازِ عشاء جلسہ دستار بندیکے تحت پروگرام منعقد ہوگا جس میں اولاد رسول مولانا سید الحاج سید انیس اشرف بسکھاری کچھوچھہ شریف ،آل رسول مولانا سید کلیم اشرف کانپور، آل رسول مولانا سید عزیر اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھہ شریف اور مولانا مفتی محمد ساجد علی مصباحی استاذ جامعہ اشرفیہ مبارک پور کی آمد ہوگی تاہم علماء و مشائخ کی موجودگی میں عالمی خطیب آل رسول مولانا سید محمد امین القادری نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں مہاراشٹر کا خصوصی خطاب ہوگا اس موقع پر درجنوں شعراء و نعت خواں بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں اپنی عقیدتوں کا خراج پیش کریں دریں اثناء دارالعلوم اہلسنت قطبیہ اہلسنت روشن العلوم سے فارغ ہونے والے درجنوں حفاظ و قراء کے سروں پر علماء و مشائخ خصوصاً سید زادوں کے مقدس ہاتھوں سے دستار باندھی جائے گا اور سند سے نوازا جائے گا آخر میں مختلف حلقوں میں دینی و ملی خدمات انجام دینے والے علماء و مشائخ کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا فجر کی نماز سے قبل صلوٰۃ و سلام اور ملک و ملت کے فلاح و بہبودی کی دعا کے ساتھ ساری تقریبات اختتام پذیر ہوگی انہوں نے برادران اسلام سے عرس کی سبھی تقریبات میں شرکت کی اپیل کی ہے

 

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383