Jul 14, 2026 06:50 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
علماء فاؤنڈیشن نیپال، ضلع نول پراسی کی مجلسِ مشاورت — اتحاد، بصیرت اور دعوتِ عمل کا روشن باب

علماء فاؤنڈیشن نیپال، ضلع نول پراسی کی مجلسِ مشاورت — اتحاد، بصیرت اور دعوتِ عمل کا روشن باب

علماء فاؤنڈیشن نیپال، ضلع نول پراسی کی مجلسِ مشاورت — اتحاد، بصیرت اور دعوتِ عمل کا روشن باب

علماء فاؤنڈیشن نیپال کی کامیاب مجلسِ مشاورت

پریس ریلیز 

نیپال اردو ٹائمز

نول پراسی  لمبنی پردیش

الحمد للہ رب العالمین! یہ امر نہایت مسرت، اطمینان اور حوصلہ افزائی کا باعث ہے کہ علماء فاؤنڈیشن نیپال، ضلع نول پراسی نیپال کی مجلسِ مشاورت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی، جو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نہایت باوقار، بامقصد اور ہر اعتبار سے مؤثر ثابت ہوئی۔

مجلسِ مشاورت محض رسمی نشست کا نام نہیں بلکہ یہ اہلِ علم کی فکری یکجہتی اجتماعی بصیرت اور ملی شعور کی آئینہ دار ہوتی ہے۔ جب اہلِ علم و دانش ایک مقصد کے لیے یکجا ہوتے ہیں تو امت کے مسائل کے حل، دینی شعور کی بیداری اور ملی اتحاد کی نئی راہیں ہموار ہوتی ہیں۔ اسی حقیقت کا حسین مظہر یہ مبارک مجلس بھی بنی جس میں مختلف دینی تعلیمی تنظیمی اور دعوتی امور پر نہایت سنجیدگی اخلاص اور ذمہ داری کے ساتھ غور و خوض کیا گیا۔

اس نشست میں مستقبل کے لائحۂ عمل، تنظیمی استحکام، باہمی تعاون، دعوت و اصلاح، دینی تعلیم کے فروغ کے لیے ادارے کا قیام اور ملتِ اسلامیہ کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے مفید تجاویز پیش کی گئیں جن سے امید کی جاتی ہے کہ آئندہ دنوں میں دینی و ملی خدمات کو مزید وسعت اور استحکام حاصل ہوگا۔

یہ حقیقت ہے کہ کوئی بھی تنظیم اس وقت 

تک اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل نہیں کر سکتی جب تک اس کے ذمہ داران باہمی مشاورت اتحادِ فکر اور خلوصِ نیت کے ساتھ کام نہ کریں۔ شریعتِ مطہرہ نے بھی اجتماعی مشاورت کو کامیابی کا بنیادی ذریعہ قرار دیا ہے کیونکہ مشورہ خیر و برکت کا سرچشمہ اور اجتماعی قوت کا مظہر ہے۔

ہم اللہ رب العزت کے حضور دعا گو ہیں کہ وہ 

اس مجلسِ مشاورت کے تمام شرکاء، ذمہ داران اور معاونین کی مساعیِ جمیلہ کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، علماء فاؤنڈیشن نیپال کو دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی نصیب فرمائے اسے دینِ اسلام مسلکِ اہلِ سنت اور ملتِ اسلامیہ کی خدمت کا مضبوط اور مؤثر پلیٹ فارم بنائے۔ اور تمام ذمہ داران کو اخلاص استقامت باہمی محبت 

اور حسنِ عمل کی دولت سے مالا مال فرمائے۔

مشاورت 

بتاریخ 4 جولائی 2026، بروز سنیچر، جامعہ فیضان اہل بیت، پراسی، نولپراسی، نیپال میں علماء فاؤنڈیشن نیپال کی مجلسِ مشاورت نہایت کامیابی، نظم و ضبط اور خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی۔

 

مجلس قائدِ ملت حضرت مولانا الحاج سید غلام 

حسین مظہری صاحب قبلہ (مرکزی صدر علماء فاؤنڈیشن نیپال) کی زیرِ سرپرستی منعقد ہوئی، جبکہ صدارت معمارِ قوم و ملت حضرت مولانا محمد رحیم الدین سراجی  صاحب قبلہ ( نایب صدر علماء فاؤنڈیشن نیپال) نے فرمائی۔ 

قیادت کے فرائض معمارِ قوم و ملت حضرت مولانا محمد عمر نظامی صاحب قبلہ (سکریٹریعلماء فاؤنڈیشن نیپال)  و حضرت مولانا محرم علی نظامی صاحب قبلہ و حضرت مولانا مفتی نور عالم مصباحی صاحب قبلہ و حضرت مولانا محمد حسن علیمی صاحب قبلہ نے بحسن و خوبی انجام دیے، جبکہ انتظامی امور کی نگرانی محسنِ قوم و ملت حضرت مولانا محمد صبر عالم علیمی صاحب قبلہ (انچارج علماء فاؤنڈیشن نیپال) نے کی۔اس مجلس میں درج ذیل علماء کرام نے بھرپور شرکت فرما کر اجلاس کو کامیاب بنایا:

سید غلام حسین مظہری ،حضرت مولانا محرم علی نظامی صاحب قبلہ، حضرت مولانا محمد حسن علیمی صاحب قبلہ، حضرت مولانا مفتی محمد نور عالم مصباحی صاحب قبلہ، حضرت مولانا محمد صفی اللہ فیضی صاحب قبلہ، حضرت مولانا سید صدام حسین مظہری صاحب قبلہ، حضرت مولانا مفتی محمد ارشد رضا صاحب قبلہ، حضرت مولانا محمود صاحب قبلہ (پراسی)، حضرت مولانا شہادت حسین صاحب قبلہ، حضرت مولانا اختر رضا فیضی صاحب قبلہ، حضرت مولانا رحیم الدین سراجی صاحب قبلہ، حضرت مولانا زین العابدین صاحب قبلہ، حضرت مولانا محمد صفی اللہ تنویری صاحب قبلہ، حضرت مولانا شمشاد نوری صاحب قبلہ، حضرت مولانا بدر الدین نظامی صاحب قبلہ، حضرت مولانا حافظ علی حسین صاحب قبلہ، حضرت مولانا عبدالقدوس صاحب قبلہ، حضرت مولانا مبارک حسین صاحب قبلہ، حضرت مولانا تصور حسین صاحب قبلہ، حضرت مولانا ارشاد احمد صاحب قبلہ، حضرت مولانا زین الدین ثقافی صاحب قبلہ، حضرت مولانا عبد السبحان صاحب قبلہ، حضرت مولانا عبد الغفار صاحب قبلہ، حضرت مولانا اظہار حبیبی صاحب قبلہ، حضرت مولانا محمود صاحب قبلہ (سواٹھی)، حضرت مولانا نور عالم صاحب قبلہ (بیدولی)، حضرت مولانا محمد اشرف رضا صاحب قبلہ، حضرت مولانا مختار احمد فیضی صاحب قبلہ، حضرت مولانا ثقلین صاحب قبلہ، حضرت مولانا غلام غوث صاحب قبلہ، حضرت مولانا اسماعیل تنویری صاحب قبلہ، حضرت حافظ و قاری احمد رضا صاحب قبلہ، اور حضرت حافظ بدرالدین صاحب قبلہ۔

مجلس میں دینی، ملی، تعلیمی اور تنظیمی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور مستقبل کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ شرکاء نے علماء فاؤنڈیشن نیپال کو مزید مضبوط، فعال اور عوامی خدمت کا مؤثر پلیٹ فارم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

آخر میں تمام شرکائے کرام، معاونین اور منتظمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ علماء فاؤنڈیشن نیپال کو مزید ترقی، استحکام اور خدمتِ دین و ملت کی توفیق عطا فرمائے، تمام علماء کرام کی خدمات کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت بخشے اور ملتِ اسلامیہ کو اتحاد و اتفاق کی نعمت سے سرفراز فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔

 

 

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز (9701714929) (8795979383)