Feb 7, 2026 06:11 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
ایک ہی گھر کے ۳/ بچّوں نے حفظ قرآن کریم مکمل کیا

ایک ہی گھر کے ۳/ بچّوں نے حفظ قرآن کریم مکمل کیا

25 Dec 2025
1 min read

ایک ہی گھر کے ۳/ بچّوں نے حفظ قرآن کریم مکمل کیا

پریس ر یلیز 

نیپال اردو ٹائمز بیورو

تلشی پور یوپی بھارت

جامعہ انوار العلوم ، تلشی پور بلرام پور یوپی میں زیر تعلیم مولانا ارمان علیمی کے بھائیوں نے قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا ، جس پر انہیں چاروں طرف سے مبارک باد پیش کیا جارہا ہے ۔ 

آپ کو جان کر بڑی حیرانی ہوگی کہ ایک ہی گاؤں کے ٤/ طلبہ نے حفظ قرآن مجید مکمل کیا ۔ جس میں مولانا کے چھوٹے بھائی حافظ محمد اعظم رضا اسماعیلی ابن محمد کلیم شیخ ، دوسرے حافظ محمد شمیم رضا ابن محمد ادریس شیخ ، تیسرے حافظ محمد راشد رضا ابن محمد سلیم شیخ اور چوتھے حافظ محمد شاہد رضا ابنِ تصوّر ہیں ۔ ( جو کہ گاؤں ہی کے ہیں )قابل مبارباد ہیں ان سبھوں کے استاذ حافظ و قاری محمد تحسین رضا صاحب قبلہ جنہوں نے اپنی شبانہ روز کوششوں سے ان کو اس لائق بنایا ۔ اور تمام اہل خانہ بھی مبارک باد کے قابل ہیں ، جنھوں نے طلبہ کا مکمل سپورٹ کیا ۔ اللہ تعالیٰ ان بچوں کو حافظ قرآن کے ساتھ ساتھ فہم قرآن کا بھی جزبہ عطا فرمائے ، اساتذہ اور اہل خانہ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔ 

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383