Feb 7, 2026 10:55 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
تحریک پیغام انسانیت کے بانی وصدر رضا اکیڈمی ضلع مہراجگنج کا استقبال و مشاورتی نشست

تحریک پیغام انسانیت کے بانی وصدر رضا اکیڈمی ضلع مہراجگنج کا استقبال و مشاورتی نشست

25 Dec 2025
1 min read

تحریک پیغام انسانیت کے بانی وصدر رضا اکیڈمی ضلع مہراجگنج کا استقبال و مشاورتی نشست

پریس ریلیز نیپال اردو ٹائمز

مورخہ 24 دسمبر 2025 ءبروز چہار شنبہ مفکر قوم حضرت العلام مولانا محمد نظام احمد مصباحی بانی تحریک پیغام انسانیت و ضلع صدر رضا اکیڈمی کی تشریف آوری تحصیل نچلول بازار ضلع مہراجگنج یو پی انڈیا کا معتمد ادارہ مدرسہ معین الاسلام چھیتونہ میں ہوںیٔ جہاں ان کی آمد پر اساتذہ دارالعلوم نے ان کا زوردار استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید 

کہا وہیں انکے مقصد حاضری سے منسوب ایک خیر انگیز نشست کا بھی اہتمام کیا گیا 

 ابتدائیہ کی شکل میں ادارے کے صدر المدرسین مصلح قوم معمار ملت حضرت مولانا غیاث الدین خان نظامی نے استقبالیہ کلمات میں واضح طور پر کہا کہ مفکر قوم حضرت مولانا محمد نظام مصباحی مد ظلہ النورانی کی ذات خدمت خلق اور لوازمات دین کی آراںٔش و زیبائش میں محتاج تعارف نہیں ان کی صبح ومسا ٔ کی مساعی جمیلہ و مصروفیات کثیرہ با الکلیہ مذ ہب وملت مسلک ونسبت کا جز ء محکم میں اپنے ادارے میں قدم رنجہ فر ماںٔی پر استقبال و خیر مقدم کر تا ہوں اور بار گا ہ رب اکبر میں بوسیلہ ٔ نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اجمعین ملتمس ہو ں کی قومی ملی مسلکی  سماجی معاشرتی میدان میں موصوف کے تمام خد مات اور نظریات کو مقبول خاص و عام فر ماۓ ا ورتحریک پیغام انسانیت کو خوب سے خوب تر محبوب ومرغوب رکھے آمین مجلس کو خطاب کے دوران علامہ مصباحی نے ملک کے طول عرض میں قوم اور جماعت کے حالات ناگفتہ بہ اور ارتداد جیسی مرض کے خاتمے کے لیے تنظیم کے بینر تلے جوبھی خدمات ہیں اس پر قدرے روشنی ڈالتے ہو ۓ کہا کہ  قومی اعتبار سے ہمارے ضلع مہراجگنج میں ایسا کوںٔی پلیٹ فارم نہیں جس پلیٹ فارم سے براہ راست قوم کے کمزور بے سہارا اور مجبور افر اد ضرور تا مربوط ومنسلک رہ کر اپنےسلگتے اور الجھے مسائل کے حل کا راستہ تلاش کر سکیں انھوں نے اشاروں اشاروں میں اظہار خیال کیا کہ پبلک ریلیف فاونڈیشن جس کا قیام سیکڑوں علماء اور دانشوروں کی موجودگی میں دوسال قبل ہوا ہے اس کوعملی میدان میں  اجاگر کیا جانا اور اسے مضبوط کر نا وقت کااہم تقاضہ ہے

اخیر میں ملک وملت کی امن وسالمیت کی دعا کے ساتھ محفل اختتام پذیر ہوئی 

رپورٹر  محمد مہدی حسن مصباحی 

استاذ مدرسہ معین الاسلام چھیتونہ پوسٹ میگھولی کلاں نزد نچلول بازار ضلع مہراجگنج یو پی  انڈیا

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383