اپنے بچوں کی تعلیم پر بھر پور توجہ دینے کی ضرورت ہے: مولانا قطب الدین نظامی۔
روپندیہی (نیپال اردو ٹائمز)
انسان تعلیم کے بغیر زندہ لاش ہے علم کے ذریعہ انسان کو جینے رہنے سہنے کا طریقہ معلوم ہوتا ہے اس لئیے اپنے بچوں کی تعلیم پر بھر پور دھیان دیں بچہ مدرسہ سے پڑھ کر گھر پہونچتا ہے تو والدین سستی اور لاپرواہی برتتے ہیں جب کہ والدین کو چاہیے کہ بچہ کیا پڑھا ہے سبق سنایا ہے یا نہیں اور نقل لکھا کہ نہیں ان اب چیزوں میں والدین کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے والدین کو چاہیے کہ کبھی کبھی اپنے بچوں سے سوال بھی کریں اور جانچ کریں کہ بچہ کچھ پڑھ بھی رہا ہے یا صرف وقت گزاری کر رہا ہے اس سے بچہ کے تعلیمی زندگی میں نکھار پیدا ہوگا مذکورہ خیالات کا اظہار دارالعلوم محمدیہ غوث العلوم کھجوریہ نیپال کے پرنسپل مولانا قطب الدین نظامی صاحب نے دارالعلوم میں منعقدہ تعلیمی تربیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا۔ واضح ہو کہ آج بتاریخ 25 دسمبر 2025 بروز جمعرات دارلعلوم محمدیہ غوث العلوم کھجوریہ نیپال کے وسیع وعریض ہال میں تعلیمی تربیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں گاؤں کے سبھی لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ محفل کا آغاز دارلعلوم ہذا کے ہونہار بچہ عبد الرحیم المعروف زین نے تلاوت قرآن سے کیا، بعدِ تلاوت بچوں نے یکے بعد دیگرے نعت و منقبت کے اشعار پیش کئیے جب کہ کچھ بچیوں نے نیپالی اور انگلش زبان میں مختصر خطاب بھی کیا والدین نے بچوں کی اس شاندارکامیابی پر مبارکباد پیش کیا اور فرحت و مسرت کا اظہار کیا اخیر میں دارالعلوم ہذا کے سینیئر استاذ مولانا محمد حسن سراقہ رضوی معاون ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز نے حاضرین مجلس کا شکریہ ادا کیا اور انہیں کے دعائیہ کلمات پر محفل کا اختتام ہوا۔
