خانقاہ برکاتیہ ملت کا سچا امین
محمد کلام الدین نعمانی مصباحی امجدی: نائب ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز
بحمدہ تعالی خانقاہ برکاتیہ عالم اسلام میں کسی تعارف کا محتاج نہیں، ان کی روحانی، عرفانی، علمی بلندی ستاروں کے درمیان چودہویں کی چاند کے مانند نمایا و ارفع و اعلی ہے۔
ہند کے عظیم خانقاہوں میں سے ایک ہے، اسے روحانی عرفانی مرکزی حیثیت حاصل ہے، یہاں کا ہر ذرہ گل گلزار ہے۔
یہاں کے اکابرین کی شان بھی نرالی ہے، اور اصاغرین کا کمال بھی لاجواب ہے۔
یہاں کے اکابرین کی ایک خاص پہچان یہ رہی ہے کہ وہ روحانی کیفیات اور باطنی قرب کے ساتھ ساتھ ظاہری شریعت پر بھی کامل طور پر قائم رہتے ہیں۔ ان کے یہاں سلوک و معرفت کا ہر درجہ، عشق و مستی کی ہر حالت، حدودِ شریعت کے اندر سمٹ جاتی ہے۔ یہی ان کے فیوض و برکات کی بنیاد اور ان کی خانقاہی روش کی روح ہے۔
یہاں کے جانشیں حضرات ملک و بیرونِ ملک جہاں کہیں بھی تشریف لے جاتے ہیں، وہاں محبتِ رسول ﷺ، اخلاقِ نبوی ﷺ اور اصلاح عقیدہ وعمل کا پیغام دیتے ہیں۔
ان شخصیات میں شریعت کی پاسداری، طریقت کی لطافت اور قیادت کی بصیرت یکجا نظر آتی ہے۔
یہی وہ کمال کی خوب صورتی ہے جن کی بنا پر خانقاہِ برکاتیہ کے روحانی، تعلیمی، اصلاحی اور فلاحی منصوبے روز افزوں ترقی پا رہے ہیں۔
اس خانقاہ کے ہر گل سے جسمانی، روحانی طہارت و پاکیزگی کی چمک، دمک اور رونقیں عالم اسلام کو منور کئے ہوئے ہیں۔
چاہے امین ملت کی شکل میں بہترین مفکر ہوں، یا نجیب ملت کی شکل میں باہمت با رعب قائد ہوں، یا پھر رفیق ملت کی شکل میں مخیر قوم و ملت ہوں، جنہوں نے قوم و ملت کی ہر محاذ پر صحیح رہنمائی کیں، اور بہترین قیادت و سرپرستی فرمائیں۔
ہفت روزہ اخبار نیپال اردو ٹائمز کی پوری ٹیم کے لئے فرحت و مسرت اور اعزاز کی بات ہے کہ وہاں کے سجادہ نشیں صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ نے ہماری ٹیم سے رابطہ فرمایا، اور امسال صد سالہ عرس قاسمی کے حسین موقع سے خصوصی شمارہ شائع کرنے کی فرمائیش کی، اور آپ نے فرمایا کہ جس طرح آپ حضرات نے دیگر معزز اکابرین ہند و نیپال پہ (عالم امن و سلام نمبر، خطیب البراہین نمبر، حضور حافظ ملت نمبر، حضور حنیف ملت نمبر، حضور شیخ عالم نمبر، حضور اعلی حضرت نمبر) خصوصی شمارہ شائع کیا ہے، اسی طرح اس مرتبہ صد سالہ کے موقع سے خانقاہ برکاتیہ اور عرس قاسمی نمبر شائع کریں۔
الحمدللہ ثم الحمدللہ اکابرین کی فرمائش کی تکمیل کسی نعمت مترقبہ سے کم نہیں ہے۔
ہماری ٹیم نے اس خواہش کو بطور نذرانہ عقیدت، خراج تحسین کی صورت میں خصوصی شمارہ شائع کرنے کا عزم مصمم کیا ہےس، اور آج یہ آپ معزز قارئین کے ہاتھوں میں ہے۔
ہم اپنی پوری ٹیم کی جانب سے عالم اسلام کو صد سالہ عرس قاسمی کی ڈھیر ساری مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ ہمیں مشائخ مارہرہ کے فیوض و برکات سے مالا مال فرمائے۔ آمین ثم آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم
محمد کلام الدین نعمانی مصباحی امجدی:
بنوٹا، مہوتری، نیپال
نائب ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز
