Feb 7, 2026 06:11 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
جامعہ اہلِ سنت حنفیہ فیضانِ رضا میں جشنِ مولائے کائنات  نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔

جامعہ اہلِ سنت حنفیہ فیضانِ رضا میں جشنِ مولائے کائنات نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔

06 Jan 2026
1 min read

جامعہ اہلِ سنت حنفیہ فیضانِ رضا میں جشنِ مولائے کائنات  نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔ 

پریس ریلیز 

3 جنوری بروز سنیچر بعد نماز مغرب

گجرات بھارت

نیپال اردو ٹائمز

اس بابرکت اور ایمان افروز اجتماع کی سرپرستی حضرت علامہ سعیدُ اللہ صاحب قبلہ علیمی برکاتی نے فرمائی۔ تقریب کی صدارت جامعہ کےصدرُالمدرسین حضرت علامہ مفتی عبدالعزیز صاحب قبلہ نے کی، جبکہ سیادت جامعہ کے شیخُ الحدیث حضرت علامہ صوفی عمران کاشف جامعی صاحب قبلہ نے فرمائی۔ نظامت کے فرائض ماہر شعر و سخن مولانا امیر الدین شیرانی نے انجام دیا۔ 

جامعہ کے سربراہِ اعلیٰ الحاج محمد توفیق خان صاحب کی خصوصی دعوت پر ممتاز اسلامک اسکالر، بلغاریہ یونیورسٹی سٹی (روس) کے پروفیسر حضرت علامہ ڈاکٹر انوار احمد بغدادی صاحب تشریف لائے، جن کی تشریف آوری سے محفل کو علمی وقار اور فکری گہرائی نصیب ہوئی۔ اس بابرکت موقع پر حضرت علامہ فاروق نظامی صاحب قبلہ، حضرت علامہ ذکرُ اللہ قادری صاحب قبلہ، حضرت علامہ عارف رضا رضوی صاحب قبلہ، حضرت قاری نور عالم صاحب قبلہ اور حضرت قاری کمال احمد صاحب قبلہ بھی موجود رہے، جن کی شرکت نے تقریب کے حسن کو دوبالا کر دیا۔ محفل کا خصوصی خطاب حضرت علامہ ڈاکٹر انوار احمد بغدادی صاحب نے فرمایا، جس میں آپ نے مولائے کائنات حضرت علی رضی اللہ عنہ کی سیرتِ طیبہ، علم و حکمت، شجاعت و ولایت اور دینِ اسلام کے لیے آپ کی بے مثال خدمات کو نہایت جامع، مدلل اور اثر انگیز انداز میں بیان کیا۔ خطاب نے سامعین کے قلوب و اذہان پر گہرا اثر چھوڑا۔

 آخر میں دعا پر اس روح پرور محفل کا اختتام ہوا، جس میں جامعہ اہلِ سنت حنفیہ فیضانِ رضا، اس کے اساتذہ و طلبہ، اہلِ اسلام اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے خیر و برکت، امن و سلامتی اور دینی استقامت کی دعائیں کی گئیں۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383