May 6, 2026 05:13 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
دارالعلوم تنویر الاسلام امرڈوبھا میں عرس شیر ملت کا انعقاد

دارالعلوم تنویر الاسلام امرڈوبھا میں عرس شیر ملت کا انعقاد

06 May 2026
1 min read

دارالعلوم تنویر الاسلام امرڈوبھا میں عرس شیر ملت کا انعقاد

مہنداول، سنت کبیر نگر (اخلاق احمد نظامی)

نیپال اردو ٹائمز۔۔۔

دارالعلوم اہلسنت تنویر الاسلام، امرڈوبھا میں عظیم المرتبت عرسِ شیرِ ملت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ بعد نمازِ فجر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جبکہ صبح 10:30 بجے باقاعدہ پروگرام کا آغاز ہوا۔

محفلِ مبارکہ کا آغاز حافظ و قاری احسان صاحب قبلہ کی پُرسوز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعت و منقبت کا روح پرور سلسلہ جاری رہا۔ بعد ازاں علماء کرام نے اپنے علمی و فکری خطابات سے حاضرین کو مستفید فرمایا، جن میں بالخصوص مولانا غلام جیلانی نظامی، مولانا شبیر  اشرفی، اور مولانا محمد اسامہ  شامل ہیں۔ مولانا شبیر احمد اشرفی نے شیرِ ملت رحمۃ اللہ علیہ کی حیاتِ طیبہ اور ان کی دینی و ملی خدمات پر نہایت مدلل، جامع اور فکرانگیز خطاب فرمایا، جسے سامعین نے بے حد پسند فرمایا۔

اس بابرکت موقع پر دارالعلوم ہذا کے پرنسپل مولانا مکرم خان مصباحی، شیخ الحدیث مولانا امام علی رضوی، مولانا حبیب الرحمٰن ازہری ، مولانا عابد ازہری ، قاری غلام محی الدین، قاری عتیق الرحمن نظامی ، قاری عبد المصطفیٰ اشرفی، مولانا رحیم الدین یار علوی  سمغ دیگر معزز اساتذہ کرام بھی موجود رہے۔

آخر میں صلاۃ و سلام کے ساتھ اس روحانی و بابرکت محفل کا اختتام ہوا۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز (9701714929) (8795979383) weeklynepalurdutimes@gmail.com