محمود پور سعد اللہ نگر میں تحفظِ مسلکِ اعلیٰ حضرت کانفرنس و عرسِ حضور تاج الشریعہ کی تیاریاں شروع
سعد اللہ نگر/بلرام پور:
پریس ریلیز
نیپال اردو ٹائمز
اسلامیانِ ہند کے مردم خیز قصبہ سعد اللہ نگر کے قریب واقع گاؤں محمود پور میں مورخہ 8 مئی 2026ء بروز جمعۃ المبارک بعد نمازِ عشاء ایک عظیم الشان دینی و روحانی اجتماع بعنوان “تحفظِ مسلکِ اعلیٰ حضرت کانفرنس و عرسِ حضور تاج الشریعہ” نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہونے جا رہا ہے۔
اس عظیم الشان کانفرنس کے انعقاد پر اہلیانِ علاقہ اور وابستگانِ مرکز اہل سنت بریلی شریف میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ پروگرام کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اس روحانی و علمی اجتماع میں مرکز اہل سنت بریلی شریف سے سالارِ قافلہ، پیر طریقت، صاحبِ مسندِ نوریہ، شہزادہ و سجادہ نشین حضور تاج الشریعہ، قاضی دیارِ ہند حضرت علامہ و مولانا مفتی الشاہ محمد عسجد رضا خان قادری رضوی دام ظلہ العالی خصوصی شرکت و خطاب فرمائیں گے۔
اسی طرح ملک کے ممتاز علمائے کرام، مشائخ عظام، خطباء و ذاکرین بھی اس کانفرنس کی رونق بڑھائیں گے، جن میں سلطان المشائخ حضرت علامہ الحاج الشاہ سید غیاث الدین احمد قادری ترمذی ضیائی مدظلہ النورانی، حضرت علامہ مفتی عاشق حسین کشمیری قادری رضوی، حضرت علامہ مفتی محمد شایان رضا قادری حشمتی، حضرت علامہ الشاہ عبدالمصطفیٰ صدیقی حشمتی، حضرت علامہ مفتی محمد مسیح الدین قادری رضوی، حضرت علامہ سید شاہ حسنین بقائی صفوی، حضرت علامہ مفتی شکیل احمد مصباحی، حضرت علامہ مفتی محمد معین الدین ازہری اور حضرت علامہ مولانا عمار رضا صدیقی حشمتی مصباحی سمیت دیگر اکابرینِ اہل سنت شریک ہوں گے۔
نعت و منقبت کے میدان میں بھی ممتاز شخصیات اپنی آواز کا نذرانہ پیش کریں گی، جن میں شہنشاہِ ترنم حضرت قاری ضیاء یزدانی بہرائچی، مداحِ خیر الانام حضرت
عنبر مشاہدی اور واصفِ شاہِ ہدی حضرت عمر رضا حشمتی خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔
منتظمین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس کانفرنس کا مقصد عوامِ اہل سنت کے عقائد و نظریات کا تحفظ، مسلکِ اعلیٰ حضرت کی اشاعت اور نوجوان نسل کو اکابرینِ اہل سنت سے جوڑنا ہے۔ پروگرام میں ملک بھر سے عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
انجمن غلامانِ حضور مفتی اعظم ہند، محمود پور سعد اللہ نگر ضلع بلرام پور کی جانب سے تمام محبانِ اہل سنت سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس عظیم دینی و روحانی اجتماع میں بھرپور شرکت فرما کر علمائے اہل سنت کے علمی و روحانی بیانات سے استفادہ حاصل کریں اور مرکز اہل سنت بریلی شریف سے اپنے تعلق کو مزید مضبوط بنائیں۔
