Jun 23, 2026 02:09 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
مولانا محبوب رضا نعیمی صاحب کے والدین محترمین کی سعادت حج پر مبارکباد و دعائیں۔

مولانا محبوب رضا نعیمی صاحب کے والدین محترمین کی سعادت حج پر مبارکباد و دعائیں۔

07 May 2026
1 min read

مولانا محبوب رضا نعیمی صاحب کے والدین محترمین کی سعادت حج پر مبارکباد و دعائیں۔

پریس ریلیز نیپال اردو ٹائمز محمد رضوان احمد مصباحی

 حج اسلام کا پانچواں عظیم رکن، بندۂ مومن کی روحانی معراج اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضری کا وہ مبارک سفر ہے جس کی آرزو ہر مسلمان اپنے دل میں بسائے رکھتا ہے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: وَ لِلّٰهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْهِ سَبِیْلًاؕ۔ "اور لوگوں پر اللہ کے لیے بیت اللہ کا حج کرنا فرض ہے، جو وہاں تک پہنچنے کی استطاعت رکھتا ہو۔" احادیثِ مبارکہ میں حج کی بے شمار فضیلتیں وارد ہوئی ہیں۔ سرکارِ دو عالم ﷺ نے فرمایا: "الحج المبرور لیس لہ جزاء إلا الجنۃ" ، "یعنی حج مبرور کا بدلہ جنت کے سوا کچھ نہیں" ۔ ایک اور حدیث شریف میں نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص اخلاص کے ساتھ حج ادا کرے اور گناہوں سے بچے، وہ اس دن کی مانند پاک ہو جاتا ہے جس دن اس کی ماں نے اسے جنا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ بیت اللہ شریف کی حاضری اور روضۂ رسول ﷺ پر سلام پیش کرنے کی سعادت ہر مسلمان کے لیے زندگی کی سب سے بڑی خوش نصیبی سمجھی جاتی ہے۔ آج چکچکی، بارہ دشی سمیت پورے علاقے میں اس وقت خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی 

جب یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ہمارے نہایت قریبی دوست، معروف دینی و سماجی شخصیت حضرت مولانا محبوب رضا نعیمی صاحب (صدر مدرس: مدرسہ انوار العلوم غوثیہ، چکچکی ٤، جھاپا، نیپال) کے والدین محترمین اس سال فریضۂ حج کی عظیم سعادت کے لیے حجازِ مقدس روانہ ہو رہے ہیں۔ اس مبارک موقع پر اہل خانہ، عزیز و اقارب، علماء کرام، ائمہ مساجد، طلبہ اور عوام الناس نے دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازا۔ لوگوں نے اسے خاندانِ نعیمی کے لیے اللہ تعالیٰ کا خاص فضل، عظیم انعام اور پورے علاقے کے لیے باعثِ برکت قرار دیا۔علمی و دینی حلقوں سے وابستہ شخصیات نے کہا کہ والدین محترمین کا بیت اللہ شریف اور روضۂ رسول ﷺ کی حاضری کے لیے جانا یقیناً پورے خاندان، مدرسہ اور علاقے کے لیے سعادت و رحمت کا ذریعہ ہے۔ حج کا سفر صبر، عشق الٰہی، اتباع سنت اور ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے، اور حجاجِ کرام کی دعائیں امتِ مسلمہ کے لیے باعث خیر و برکت ہوتی ہیں۔ اس موقع پر خصوصی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ ان کا سفر آسان فرمائے، حج کو حج مبرور، سعی کو سعیِ مشکور اور گناہوں کی مغفرت کا ذریعہ بنائے، نیز بخیریت وطن واپسی نصیب فرمائے۔ اللہ تعالیٰ تمام عازمینِ حج کی عبادتوں کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور امت مسلمہ کو امن، سلامتی، اتحاد اور خیر و برکت سے نوازے۔ آمین یا رب العالمین۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز (9701714929) (8795979383)