May 10, 2026 05:26 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
مطالبات پورے نہ ہونے پر راجمَنی بھنڈاری کا ستیہ گرہ شروع

مطالبات پورے نہ ہونے پر راجمَنی بھنڈاری کا ستیہ گرہ شروع

07 May 2026
1 min read

مطالبات پورے نہ ہونے پر راجمَنی بھنڈاری کا ستیہ گرہ شروع

 

پریس ریلیز

نیپال اردو ٹائمز

محمد رضوان احمد مصباحی

سنکھواسبھا: کھاندباری میونسپلٹی–۸ کے رہائشی راجمَنی بھنڈاری نے اپنے ۱۵ نکاتی مطالبات پورے نہ ہونے پر بدھ کے روز سے دوبارہ ستیہ گرہ شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مطالباتی عرض داشت جمع کرائے ہوئے ۴۱ دن گزر چکے ہیں، مگر اب تک کوئی مؤثر کارروائی نہیں ہوئی، جس کے بعد وہ میونسپلٹی کے مرکزی دروازے پر مطالبات کی تکمیل تک دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔ بھنڈاری کے مطابق ان کے مطالبات کا تعلق تعلیم، عوامی خریداری، مالی نظم و ضبط، شفافیت اور سماجی تحفظ جیسے اہم شعبوں سے ہے۔ انہوں نے تعلیمی ضابطہ ۲۰۱۵ (۲۰۷۵) میں فوری ترمیم، اسکولوں کے انتظامی اخراجات میں اضافہ، اساتذہ کی خالی اسامیوں کی بھرتی کا خرچ بلدیہ کے ذمہ لینے اور نجی اسکولوں کی من مانی فیس پر کنٹرول کے لیے واضح حد مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسی طرح انہوں نے عوامی خریداری کے ضابطہ ۲۰۱۶ (۲۰۷۶) میں ترمیم کرتے ہوئے بدعنوان ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کرنے، وسائل کے بغیر منصوبوں کو روکنے اور پانچ لاکھ سے زائد کے منصوبوں میں ای-بڈنگ کو لازمی قرار دینے کی مانگ کی ہے۔ مقامی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے بلدیہ کی جانب سے زرعی اجناس کی خریداری اور مقامی سپلائرز کو ترجیح دینے کی بھی بات کہی گئی ہے۔مزید برآں، انہوں نے صحت بیمہ میں ۵۰ فیصد سبسڈی، بجلی منصوبوں سے حاصل ہونے والی سماجی ذمے داری کی رقم کو متاثرہ علاقوں میں خرچ کرنے، اقربا پروری کے خاتمے، کنٹریکٹ ملازمین کی برطرفی اور بلدیہ کی تنظیم نو کے عمل کو فوری روکنے جیسے نکات بھی پیش کیے ہیں۔ بھنڈاری نے خبردار کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے، وہ اپنا ستیہ گرہ جاری رکھیں گے۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز (9701714929) (8795979383)