بارہ دشی گاؤں پالیکا (جھاپا ،نیپال ) میں اب ٹیکس خدمات مقامی سطح پر دستیاب۔
پریس ریلیز
نیپال اردو ٹائمز
محمد رضوان احمد مصباحی
جھاپا: بارہ دشی گاؤں پالیکا کے عوام کے لیے ایک خوش آئند خبر سامنے آئی ہے۔ حکومتِ نیپال کے فیصلے کے مطابق بارہ دشی گاؤں پالیکا اور اندرونی محصول دفتر بھدرپور کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کے بعد اب ٹیکس دہندگان کو خدمات حاصل کرنے کے لیے بھدرپور جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اطلاعات کے مطابق آئندہ دنوں سے گاؤں پالیکا کے مرکزی دفتر چکچکی سے ہی مختلف ٹیکس خدمات فراہم کی جائیں گی،جس سے مقامی باشندوں کو بڑی سہولت حاصل ہوگی۔
فراہم کی جانے والی اہم خدمات درج ذیل ہیں:
نئے PAN کی رجسٹریشن (ذاتی اور کاروباری دونوں)۔ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (VAT) کے لیے درخواست جمع، کاغذات کی جانچ اور سفارش۔
ایکسائز (Excise) لائسنس کے اجرا اور تجدید کے لیے دستاویزات کی تصدیق۔ٹیکس کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے لیے کاغذات کی جانچ اور سفارش۔
رجسٹریشن تفصیلات میں غلطی کی صورت میں ترمیم اور رہنمائی۔
ٹیکس سے متعلق قوانین اور طریقہ کار پر مشاورت و آگاہی ۔
خدمت حاصل کرنے کی جگہ:
بارہ دشی گاؤں پالیکا دفتر، چکچکی، ضلع جھاپا۔
مقامی لوگوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے وقت اور اخراجات دونوں کی بچت ہوگی اور سرکاری خدمات تک رسائی مزید آسان بنے گی
