May 10, 2026 05:27 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
اردو بھائی چارہ  اور عشق و وفا کی زبان ہے

اردو بھائی چارہ اور عشق و وفا کی زبان ہے

07 May 2026
1 min read

اردو بھائی چارہ اور عشق و وفا کی زبان ہے

قاری رئیس احمد خان* *چرہ محمد پور فیض آباد* *ضلع ایودهیا یوپی*

اردو ہندوستانی زبان ہے،  اردو ہندوستانیوں کی زبان ہے، اردو بھائی چارہ کی زبان ہے، اردو محبت کی زبان ہے، اردو وفا کی زبان ہے، اردو عشق کی زبان ہے، اردو مٹھاس کی زبان ہے، اردو ایثار کی زبان ہے، اردو رابطہ کی زبان ہے، اردو قربانی کی زبان ہے، اردو اظہار خیال کی زبان ہے، اردو حریت کی زبان ہے، اردو حریت پسندوں کی زبان ہے، اردو آزادی کی زبان ہے، اردو آزادئ رائے کی زبان ہے، اردو انقلاب کی زبان ہے، اردو انقلابیوں کی زبان ہے، اردو لشکر والوں کی زبان ہے، اردو عوام کی زبان ہے، اردو خواص کی زبان ہے،  اردو تہذیب کی زبان ہے، اردو ثقافت کی زبان ہے، اردو لطافت کی زبان ہے، اردو پاکیزگی کی زبان ہے، اردو کنگا جمنی تہذیب کی َزبان ہے، اردو میل ملاپ کی زبان ہے، اردو تال میل کی زبان ہے، اردو حسن کی زبان ہے، اردو خوشیوں کی زبان ہے، اردو غموں کی زبان ہے، اردو مسرت کی زبان ہے، اردو شادمانی کی زبان ہے، اردو پھولوں کی زبان ہے، اردو خوشبوؤں کی زبان ہے، اردو فکر وفن کی زبان ہے، اردو علم و حکمت کی زبان ہے، اردو امیروں کی زبان ہے، اردو غریبوں کی زبان ہے، اردو زندگی کی زبان ہے، اردو حیات جاوداں کی زبان ہے، اردو اسٹیجوں کی زبان ہے، اردو سیاست دانوں کی زبان ہے، اردو علماء کی زبان ہے،اردو مشائخ کی زبان ہے، اردو صوفیاء کی زبان ہے، اردو خطباء کی زبان ہے، اردو شاعروں کی زبان ہے، اردو ادیبوں کی زبان ہے، اردو ناقدین کی زبان ہے، اردو شرفاء کی زبان ہے، اردو اہلِ ادب کی زبان ہے، اردو اہلِ سخن کی زبان ہے، اردو محراب و منبر کی زبان ہے، اردو آستانوں کی زبان ہے، اردو خانقاہوں کی زبان ہے، 

اردو مدارس کی زبان ہے، اردو  فنکاروں کی زبان ہے، اردو  کلاکاروں کی َزبان ہے، اردو علامت کی زبان ہے، اردو شناخت کی زبان ہے، اردو شام اودھ کی زبان ہے، اردو صبح بنارس کی زبان ہے، اردو بہاروں کی زبان ہے، اردو غم دوراں کی زبان ہے، اردو غم جاناں کی زبان ہے، اردو عشق کی زبان ہے، اردو عاشق کی زبان ہے، اردو معشوق کی زبان ہے، اردو محبوب کی زبان ہے، اردو اہلِ محبت کی زبان ہے، 

گویا کہ اردو تمام عالم کی زبان ہے، 

   *قاری رئیس احمد خان*

 *چرہ محمد پور فیض آباد*   

*ضلع ایودهیا یوپی*

www.nepalurdutimes.com 

 

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز (9701714929) (8795979383)