Feb 7, 2026 10:50 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
حسین آباد میں جشن تکمیل حفظ القران کا انعقاد

حسین آباد میں جشن تکمیل حفظ القران کا انعقاد

22 Dec 2025
1 min read

حسین آباد میں جشن تکمیل حفظ القران کا انعقاد

پریس ریلیز 

نیپال اردو ٹائمز 

اترولہ(بلرامپور)

مورخہ 22/دسمبر2025/بروز پیر دارالعلوم غوثیہ رضائے مصطفیٰ حسین آباد اترولہ ضلع بلرام پور یوپی میں صبح 11/بجے جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا آغاز تلاوت کلام ربانی سے کیا گیا دارالعلوم کے طالب علم کے حوالے سے نظامت کے فراٸض نقیب جلسہ علامہ اعجاز رضا حشمتی نے بخوبی انجام دیا۔ مقررخصوصی کی حیثیت سے خطیب بے مثال حضرت علامہ عبدالسلام رضوی قاضٸی شرع حسین آباد نے قرآن پاک کی اہمیت پر مدلل روشنی ڈالی اور بتایا ایک حافظ قران کی اہمیت کیا ہوتی ہے اور بتایا کہ ایک طالب علم نے 9/مہینہ میں اور دوسرے طالب علم نے17/مہینہ میں قرآن پاک کو حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی ہے اور ان بچوں کے پیچھے فخرالقراماہر تجوید وقرات حضرت علامہ حافظ و قاری محمد مامون رضا صاحب علیمی کی محنتوں کا ثمرہ تھا ۔ جشن تکمیل حفظ القرآن کی نورانی محفل میں دارالعلوم فیضان مصطفیٰ حشمت العلوم کے اساتذہ واراکین بالخصوص مفکر ملت حضرت علامہ محمد نسیم احمد قادری فیضی ،حضرت علامہ مولانا محمد رٸیس احمد جامعی ،حضرت علامہ نثار احمد فیضی صدرالمدرسین دارالعلوم اہلسنت مفتاح العلوم ایلرا ملک ڈیہہ، حضرت حافظ و قاری محمد صادق علی نوری، حضرت حافظ و قاری شرافت علی ،حضرت علامہ مولانا حیدر علی حشمتی، سکریٹری فضل گنج چوراہا  اور دارالعلوم ہذا کے جملہ اساتذہ جامع معقول ومنقول حضرت علامہ مفتی نورالحق فیضی، ماہر علوم عقلیہ حضرت علامہ مفتی عابد حسین مصباحی، تاجدار خطابت حضرت علامہ مولانا طاہرالقادری پرنسپل وخطیب وامام حسین آباد مسجد ۔ اخیر میں بچوں کو ختم قرآن پاک کی سعادت مجود عصر حضرت حافظ و قاری اسرار احمد ضیائی استاذ دارالعلوم فیضان مصطفیٰ حشمت العلوم نے حاصل کی، محفل میں علاقے کے علماء وعوام کی موجودگی رہی صلوٰة وسلام ودعا پر محفل اختتام پذیر ہوئی۔ یہ محفل اراکین دارالعلوم غوثیہ رضائے مصطفیٰ حسین آباد گرنٹ اترولہ بلرام پور یوپی، کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383