آل انڈیا مسابقہ حفظ قرآن میں حافظ مسعود نے تیسری پوزیشن حاصل کی
جامع اشرف کچھوچھ شریف کے اساتذہ نے مبارک باد دی اور دعاؤں سے نوازا
نیپال اردو ٹائمز
امبیڈکر نگر بھارت
(اخلاق احمد نظامی)
جامعہ غوثیہ احسن البرکات بالی ڈیٹھ بوکارو جھارکھنڈ کے زیرِ اہتمام منعقد آل انڈیا مسابقہ حفظ قرآن میں جامع اشرف کچھوچھ شریف کے ہونہار طالب علم محمد مسعود شہاب الدین نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے ادارہ کا نام روشن کیا ہے
اس عظیم سعادت کے حصول کی خوشی میں جامع اشرف کے اساتذہ و اراکین نے طالب علم حافظ محمد مسعود شہاب الدین کے اعزاز و تکریم میں ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا جو ادارہ کے رئیس الاساتذہ مولانا مفتی عبد الخالق اشرفی کے زیر صدارت منعقد ہوا،
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اس کے بعد جامعہ کے استاذ مولانا شاہد رضا ثقافی ازہری نے منعقد آل انڈیا مسابقہ حفظ قرآن کا جامع تعارف اور اس کے اغراض و مقاصد نیز اس کی خدمات و نشاطات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ مسابقہ ایک متحرک وفعال عالم دین مولانا محمد اظہر مصباحی ازہری سربراہ اعلیٰ جامعتہ المصطفیٰ گریڈیہہ جھارکھنڈ کے زیرِ نگرانی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس میں سینکڑوں طلبہ نے حصہ لیا اور اپنی علمی صلاحیتوں کا لوہا منوایا مولانا ازہری نے طلبہ کو علمی میدان میں محنت کرنے کی نصیحت کی اور کہا کہ کسی بھی طالب کے لئے درست نہیں ہے کہ وہ اپنے آپ کو کمتر سمجھ کر مایوس ہو جائے بلکہ ہر طالب علم کو چاہئے کہ وہ اپنا حوصلہ بلند رکھے اور خوب محنت کر کے پڑھے لکھے ان شاءاللہ اس کو کہیں نہ کہیں اور کھبی نہ کبھی ضرور کامیابی ملے گی اس کی زندہ مثال جامعہ کے طالب علم حافظ محمد مسعود شہاب الدین ہیں انہوں نے کہا کہ آج کا یہ پروگرام در حقیقت جھارکھنڈ میں منعقد آل انڈیا مسابقہ حفظ قرآن کریم میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ہمارے ہونہار طالب علم محمد مسعود شہاب الدین سلمہ بدایونی کی تکریم و اعزاز میں منعقد کیا گیا ہے، یقینا انہوں نے جامعہ و جماعت اورملک ہندوستان کے لئے بہت بڑی کامیابی اور نیک نامی کا کام کیا ہے، اللہ تعالی ہمارے طلبہ عزیز کو مزید کامیابیوں اور بلندیوں سے نوازے.اخیر میں جامعہ کی طرف سے طالب علم کو توصیفی سند اور نقد انعامات سے نوازا گیا. دریں اثناء حافظ محمد مسعود شہاب الدین نے اپنے تأثراتی کلمات میں کہا کہ ہم نے مسابقہ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے تاہم ہمارا عزم مصمم ہے کہ ہم مستقبل میں اول پوزیشن حاصل کرکے اپنے ساتھیوں میں ترغیب و تحریک پیدا کریں گے پروگرام کے اخیر میں مولانا ارشد کمال اشرفی نائب صدر المدرسین ،مولانا ڈاکٹر قمر الدین اشرفی شیخ الادب ،مولانا نوشاد عالم جامعی اشرفی ،مولانا محمد ہارون جامعی اشرفی ،مولانا جابر احمد جامعی اشرفی ،مولانا مفتی نذر الباری جامعی اشرفی،مولانا نور اللہ ازہری، مولانا غلام محبوب سبحانی اشرفی،مولانا ساجد حسین جامعی اشرفی، مولانا شاہد رضا جامعی، مولاناجابر حسین مصباحی ،مولانا مفتی محمد یونس جامعی اشرفی، اور محمد عارف اشرفی وغیرہ نے آل انڈیا مسابقۂ حفظ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر جامعہ کے طالب علم محمد مسعود شہاب الدین کو مبارکباد پیش کی اور دعاؤں سے نوازا
