Feb 7, 2026 06:11 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
علماء فاؤنڈیشن نیپال، ضلع کپلوستو ،ضلعی مشاورتی نشست بحسن وخوبی اختتام

علماء فاؤنڈیشن نیپال، ضلع کپلوستو ،ضلعی مشاورتی نشست بحسن وخوبی اختتام

علماء فاؤنڈیشن نیپال، ضلع کپلوستو ،ضلعی مشاورتی نشست بحسن وخوبی اختتام

پریس ریلیز نیپال اردو ٹائمز

لمبنی پردیش

ضلعی آفس کا قیام اس کے کرایہ کا انتظام 

 باہتمام حضرت علامہ سجاد احمد القادری صاحب علماء فاؤنڈیشن نیپال، ضلع کپلوستو کی ایک نہایت اہم اور بابرکت ضلعی مشاورتی نشست بحمد اللہ تعالیٰ نہایت خوشگوار، سنجیدہ اور مثبت ماحول میں بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوئی۔

یہ نشست آج بتاریخ 17 جنوری، بروز سنیچر، صبح 11 بجے جامعہ اہلِ سنت مصباح العلوم مسکینیہ، چنروٹا کے صحن میں منعقد ہوئی، جہاں خوشگوار موسم، حسین دھوپ اور اخوت و یگانگت کے روح پرور ماحول میں ضلع بھر سے تشریف لانے والے علماء کرام و اراکینِ فاؤنڈیشن نے چائے کے ساتھ نہایت اہم اور دور رس نتائج کے حامل فیصلے کیے۔

نشست کا آغاز اکابرین کے متوارث اور بابرکت طریقے کے مطابق تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت حضرت حافظ و قاری نصر اللہ امجدی صاحب قبلہ (مشیرِ اعلیٰ) نے حاصل کی۔

اس کے بعد صدرِ اعلیٰ علماء فاؤنڈیشن نیپال، ضلع کپلوستو حضرت مولانا صدام حسین امدادی صاحب قبلہ نے نہایت حکمت، وقار اور اخلاقی حسن کے ساتھ مجلس کی نظامت فرماتے ہوئے تمام اہم ایجنڈوں کو علماء کرام کے سامنے رکھا، جس پر سیر حاصل مشاورت ہوئی۔

اہم ایجنڈے اور متفقہ فیصلے

(1) رمضان المبارک کے کیلنڈر کی اشاعت رمضان المبارک کے کیلنڈر کی اشاعت پر گفتگو کے دوران تمام علماء کرام نے متفقہ طور پر اس امر کو ناگزیر قرار دیا کہ ضلع بھر کے عوام، مساجد اور مدارس کے لیے ایک مستند اور متفقہ رمضان کیلنڈر کی اشد ضرورت ہے۔اسی موقع پر حضرت علامہ علی حسن   صاحب قبلہ نے رمضان کیلنڈر کے فوائد پر نہایت مدلل اور بصیرت افروز کلمات ارشاد فرمائے، جن میں بالخصوص یہ نکات شامل تھے کہ:سحر و افطار کے اوقات میں اتحاد و یکسانیت پیدا ہوتی ہے عوام میں عبادات کے اوقات سے متعلق غلط فہمیوں کا ازالہ ہوتا ہے مساجد، مدارس اور دینی اداروں کو نظم وضبط میں سہولت ملتی ہےعلماء فاؤنڈیشن کا پیغام گھر گھر پہنچتا ہےخرچ کے پہلو پر گفتگو کے بعد پرنٹ پریس سے رابطہ کیا گیا، جہاں تقریباً 25 ہزار روپے لاگت بتائی گئی۔ صدرِ اعلیٰ حضرت مولانا صدام حسین امدادی صاحب قبلہ نے نہایت حکیمانہ انداز میں اخراجات کے انتظام پر مجلس کی توجہ مبذول کرائی۔ 

اس پر علماء کرام نے متفقہ فیصلہ فرمایا کہ چونکہ یہ کیلنڈر پورے ضلع کپلوستو کے لیے ہے، اس لیے ضلع کی تمام پالیکاؤں سے باہمی تعاون کے تحت معمولی مگر سہل رقم طلب کی جائے۔

الحمدللہ، قلیل وقت میں مطلوبہ رقم سے زیادہ انتظام ہوگیا، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:شیوراج نگر پالیکا — 7,000 روپے

وجے نگر گاؤں پالیکا — 8,000 روپے

کرشنا نگر نگر پالیکا — 5,000 روپے

کپلوستو نگر پالیکا — 8,000 روپے

کل رقم: 28,000 روپے

یوں الحمدللہ رمضان المبارک کے کیلنڈر کا آرڈر فوری طور پر دے دیا گیا۔

(2) ضلعی آفس کے قیام کا فیصلہ

دوسرا اہم ایجنڈا علماء فاؤنڈیشن نیپال، ضلع کپلوستو کے ضلعی آفس کے قیام سے متعلق تھا۔ علماء کرام نے اس امر پر زور دیا کہ اگر چنروٹا جیسی مرکزی اور سہل رسائی والی جگہ پر آفس قائم ہو جائے تو ضلع بھر کے علماء، عوام اور ذمہ داران کے لیے نمایاں سہولت پیدا ہوگی۔طویل مشاورت کے بعد چنروٹا کے شمیم کمپلیکس میں، البرکات جنرل اسٹور کے بغل، لبِ سڑک واقع ایک مناسب جگہ کو ضلعی آفس کے لیے منتخب کر لیا گیا۔ الحمدللہ، انتخاب کے فوراً بعد آفس کا موقع پر معائنہ بھی کیا گیا، جو توقعات سے بڑھ کر پسند آیا۔ تمام علماء کرام نے اس جگہ کو نہایت موزوں، کشادہ اور عملی اعتبار سے مفید قرار دیتے ہوئے خوب سراہا۔

آفس کے فوائد پر اظہارِ خیال

آفس کے قیام کے فوائد پر اس موقع پر:

حضرت مولانا ذیشان صاحب قبلہ

حقیر نوشاد قادری حضرت مولانا عبدالمصطفیٰ نظامی صاحب قبلہ نے نہایت مؤثر، جامع اور فکر انگیز انداز میں روشنی ڈالی اور فرمایا کہ ضلعی آفس: علماء اور عوام کے درمیان مضبوط رابطے کا ذریعہ بنے گادینی، سماجی اور رفاہی سرگرمیوں کو منظم کرے گاعوامی مسائل کے فوری حل میں مددگار ثابت ہوگاعلماء فاؤنڈیشن کی شناخت اور وقار میں اضافہ کرے گا

آفس کے کرایہ کا انتظام۔۔۔

جب ضلعی مشاورتی نشست کے دوران ضلعی آفس کے قیام کا معاملہ زیرِ غور آیا تو تمام علماء کرام نے نہایت سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ اس پہلو پر غور و خوض فرمایا کہ آفس کے ماہانہ کرایہ کی رقم جو کہ سالانہ 30000 ہوتا ہے کس طرح اور کن ذرائع سے مہیا کی جائے۔ گفتگو نہایت خلوص، دیانت اور اجتماعی فکر کے ساتھ آگے بڑھتی رہی، یہاں تک کہ ایک مرحلے پر متفقہ طور پر حضرت مولانا مجیب الرحمن صاحب قبلہ مصباحی، حافظ نصر اللہ امجدی صاحب، مولانا صدام حسین امدادی صاحب اور حقیر نوشاد قادری نے ایک ایسی ہمہ گیر اور درخشاں شخصیت کا تذکرہ کیا جو اپنی ذات میں کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ حقیر نوشاد قادری پورے وثوق اور دعوے کے ساتھ یہ بات عرض کرتا ہے کہ جب بھی خدمتِ دین و ملت کے لیے حسبِ ضرورت کسی تعاون کی درخواست کی گئی، اس درِ فیض سے کبھی مایوسی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

وہ عظیم المرتبت شخصیت ہیں:

ہمدردِ قوم و ملت، حضرت علامہ سجاد احمد القادری صاحب خطیب و امام، مدینہ مسجد بٹول چنانچہ حضرت صدرِ اعلیٰ، مشیرِ اعلیٰ اور ضلعی انچارج صاحبان کی پُرخلوص سفارش پر حضرت علامہ سجاد احمد القادری صاحب قبلہ نے نہایت خوش دلی، وسعتِ قلب اور دینی جذبے کے ساتھ چھ (۶) ماہ کے آفس کرایہ کی ذمہ داری اپنے ذمے قبول فرما لی، بلکہ 15000 ادا کرنے کا وعدہ بھی مرحمت فرمایا۔ یقیناً یہ اقدام نہ صرف فاؤنڈیشن کے لیے ایک مضبوط سہارا ہے بلکہ اس بات کا روشن ثبوت بھی ہے کہ آج بھی ملت میں ایسے افراد موجود ہیں جو خاموشی کے ساتھ، بغیر کسی نمود و نمائش کے، دین کے قافلے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

اس موقع پر یہ بات بطورِ خاص قابلِ ذکر ہے کہ ضلعی انچارج حضرت مولانا مجیب الرحمن صاحب قبلہ مصباحی نے اپنی بے شمار مصروفیات، ذمہ داریوں اور اوقات کی تنگی کے باوجود تمام امور کو ایک طرف رکھ کر اس نہایت اہم میٹنگ میں بنفسِ نفیس شرکت فرمائی۔ حضرت کی یہ حاضری اس امر کی غماز ہے کہ وہ فاؤنڈیشن کے کاموں کو محض رسمی ذمہ داری نہیں بلکہ ایک دینی فریضہ سمجھ کر ادا فرما رہے ہیں۔ ان کی قیادت، فکر مندی اور قربانی یقیناً ضلعی نظم کو مزید مستحکم کرے گی اور دیگر ذمہ داران کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگی۔

اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ حضرت علامہ سجاد احمد القادری صاحب قبلہ کو ان کی اس بے لوث خدمت کا بہترین بدلہ عطا فرمائے، ان کے مال و جان، اہل و عیال اور مساعیِ جمیلہ میں برکتیں نازل فرمائے، اور اسیطرح حضرت مولانا مجیب الرحمن صاحب قبلہ مصباحی سمیت تمام ذمہ دارانِ فاؤنڈیشن کو دین و ملت کی خدمت میں قبولیت، اخلاص اور استقامت عطا فرمائے۔آمین یا رب العالمین۔

دیگر اہم مشورے

اسی نشست میں حضرت حافظ و قاری محمد رفیق برکاتی صاحب قبلہ نے نہایت قیمتی اور دور رس مشورہ دیتے ہوئے فرمایا کہ علماء فاؤنڈیشن ضلع کپلوستو کو چاہیے کہ چند منتخب سیاسی و سماجی شخصیات کو اس پلیٹ فارم سے وابستہ کرے، تاکہ خدمتِ قوم و ملت کے امور مزید مؤثر اور آسان ہو سکیں۔

نشست کے اختتام پر حضرت حافظ و قاری نصر اللہ امجدی صاحب قبلہ اور حقیر نوشاد قادری نے صدرِ اعلیٰ حضرت مولانا صدام حسین امدادی صاحب قبلہ کو ان کی تکمیلِ سفرِ مدینہ منورہ پر دلی مبارک باد پیش کی۔

آخر میں دعا کے ساتھ یہ بابرکت نشست اختتام پذیر ہوئی، اس یقین اور امید کے ساتھ کہ علماء فاؤنڈیشن نیپال، ضلع کپلوستو اخلاص، اتحاد اور حسنِ تنظیم کے ساتھ آئندہ بھی دین و ملت کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔میٹینگ میں شرکت فرماکر کامیاب کرنے والے علماء کرام کے نام

۱.ضلع اِنچارج:حضرت مولانا مجیبُ الرحمٰن مصباحی صاحب۲.صدر اعلیٰ: حضرت مولانا صدام حسین منصوری صاحب۳.سینئر نائب صدر: حضرت مولانا علی حسن نظامی صاحب ۴.نائب صدر: حضرت مولانا امیرُ اللہ صاحب ۵۔ سیکریٹری: ۶.جوائنٹ سیکریٹری:جناب  ماسٹر اصغر علی بھاٹ صاحب۷.خزانچی:۸.مشیرِ اعلیٰ: حافظ نصر اللہ امجدی صاحب  ۹.رکن:

حضرت مولانا اورنگزیب برکاتی صاحب

۱۰.رکن: حضرت مولانا محمد ذیشان خاں صاحب

۱۱۔ حضرت حافظ و قاری محمد رفیق برکاتی صاحب 

۱۲ . حضرت مولانا عبد المصطفٰی نظامی صاحب 

۱۳۔ حضرت حافظ مبارک حسین صاحب 

رپورٹ کردہ ۔ 

نوشاد احمد قادری 

میڈیا انچارج علماء فاونڈیشن ضلع کپلوستو

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383