ہند و نیپال مقابلۂ حسنِ قرات کی کامیاب اور پروقار تقریب
پریس ریلیز
نیپال اردو ٹائمز
لمبنی پردیش(امیرا للہ اشرفی)
طلبہ میں قرآنِ کریم کی تلاوت کا صحیح ذوق پیدا کرنے اور ان کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے 22 مئی بروز جمعہ جامعہ مخدومیہ ام حبیبہ گرلس کالج چنروٹا کپلوستو نیپال کے زیر اہتمام ایک شاندار اور پروقار مقابلۂ حسنِ قرات کا انعقاد کیا گیا جو اللہ کے فضل و کرم سے انتہائی کامیاب رہا
اس پروگرام کی سرپرستی جامعہ مخدومیہ ام حبیبہ گرلس کالج چنروٹا کے بانی و مہتمم حضرت مولانا التجا حسین اشرفی جبکہ صدارت کا فریضہ مخیر قوم و ملت مولانا سجاد احمد القادری بٹول قیادت ادیب شہیر مولانا کلام ازھر القادری فرما رہے تھے
پروگرام کا آغاز حسبِ روایت تلاوتِ کلامِ پاک سے ناظم اجلاس مولانا ذی شان مصباحی کی دعوت پر قاری محمد رفیق برکاتی نے فرمائی ، جس کے بعد مولانا اشتیاق مولانا محبوب امدادی محترم صادق عطاری نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتِ پاک کا نذرانہ پیش کیا بعدہ دس منٹ کے لیے مولانا حسنین برکاتی کی شاندار نظامت کے ساتھ مولانا رمضان امجدی خطاب کے لیے تشریف لایے اور قرآن اور فیضان قرآن پر انتہائی جامع گفتگو فرمائی بعدہ اس پروگرام کے قائد مولانا کلام ازھر صاحب مٹہنا تشریف لایے اور مقابلہ جاتی پروگرام کی اہمیت و افادیت پر قدرے روشنی ڈالتے ہویے تجوید و اصول تجوید کی رعایت پر قرآن و احادیث کی روشنی میں طلبہ کو نصیحت فرمائی اور مقابلہ کے اصول و ضوابط سے آگاہ فرمایا چونکہ وقت کی پابندی کا خاص خیال. رکھنا تھا اس لیے متعینہ وقت سے مقابلہ کا آغاز ہوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔مولانا کلام ازھر صاحب صرف شرکاء مقابلہ کے اسما کا اعلان فرماتے رہے اور طلبا انتہائی خوبصورتی اور سحر انگیز آوازوں میں کلام الہی کی تلاوت اس قدر فرمائی کہ مجمع میں صرف سکوت طاری تھی لگ رہا تھا اذا قری القرآن فاستمعوا الخ کی ترجمانی ہو رہی ہے اور عملی جامہ پہنایا گیا ہو
اس مقابلہ کے جج و فیصل جماعت اہلسنت کے ممتاز قاری معروف دینی درسگاہ و خانقاہ مارہرہ شریف کے سابق صدر شعبہ قرات قاری محمد
ابرار رضا برکاتی ضیائی منتخب تھے انتہائی شفافیت کے ساتھ قاری صاحب قبلہ نے فیصلہ صادر فرمایا
جب تک کامیاب طلبہ کے ناموں کا اعلان ہوتا رزلٹ تیار ہو ہی رہا تھا کہ صدر جلسہ مولانا سجاد قادری صاحب بٹول کے نام. کا مولانا توصیف نے دس منٹ کے لیے اعلان فرمایا مولانا سجاد صاحب نے اس کامیاب پروگرام پر کارکنان کو دلی مبارک بادی پیش کی اور موجودہ مدارس میں طلبہ کے نازیبا رویہ پر اظہار افسوس بھی کیا کہ طلبہ ابھی درس نظامی کی ابتدائی جماعت میں ہیں لیکن ان کا پوشاک
ان کا وضع قطع سے نہیں لگتا کہ تعلیم و تعلم سے دلچسپی لیتے ہوں گے اور یہی وجہ ہے معیار تعلیم مدارس کا ہلکا ہو گیا
بہت ساری ناصحانہ کلمات سے اپنی بات کا اختتام فرمایا
اس کے بعد محبوب نعت خواں مولانا معین الدین حشمتی نے ترانہ جامعہ جوکہ مولانا کلام. ازھر صاحب نے لکھا ہے بہت شاندار آواز و انداز میں پڑھا
اس کے بعد فوراً
اس پروگرام کے خصوصی مہمان و خطیب
مستند ماہر تجربہ کار عالم دین مولانا اقبال نوری صاحب تلسی پور تشریف لایے اور مختصر بیان کے ساتھ ان کامیاب طلبہ کے ناموں کا اعلان تیسرے نمبر سے کیا جس میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے عالب علم محمد حسان رضا جامعۃ المدینہ فیضان عطار نیپال گنج
دوم پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم محمد ارمان جامعہ نظامیہ شنکر پور کپلوستو
اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم محمد حسان رضا مدرسۃ المدینہ فیضان اعلی حضرت چنروٹا کپلوستو
تینوں طالب علم کو اعلان کردہ انعام کے مطابق اول انعام 11000 روپیہ نقد مولانا سجاد صاحب کی طرف سے جبکہ شاہ سمناں ٹرافی فاروق بھائی کی طرف سے دیا گیا
دوم انعام 7000 روپیہ نقد مولانا سلیم صاحب برگدوا اور احسن العلما ٹرافی فاروق بھائی کی طرف سے دیا گیا
سوم انعام 5000 محمد سلیم صاحب اور سلطان المناظرین ٹرافی فاروق بھائی کی طرف سے دیا گیا
اس طرح بقیہ بچوں کو ترغیبی انعامات فخر صحافت مولانا عبد الجبار علیمی چیف ایڈیٹر ہفت روزہ نیپال اردو ٹائمز کی جانب سے دیا گیا
تقریب کا ماحول شروع سے آخر تک انتہائی روحانی اور نورانی رہا محفل میں موجود سامعین اور مہمانانِ گرامی نے بچوں کی حوصلہ افزائی
کے لیے سبحان اللہ اور ماشاء اللہ کی صداؤں سے ماحول کو منور رکھا۔اس مقابلے میں مختلف درجات کے طلبہ نے پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا تمام شرکاء نے تجوید کے قواعد (جیسے مخارج کی ادائیگی غنہ ور مد وغیرہ اور خوبصورت لب و لہجے کے ساتھ قرآنِ پاک کی تلاوت کی بچوں کی کارکردگی اتنی بہترین تھی کہ سامعین کی طبیعت خوش ہو گئی اور لوگوں نے کافی سراہا
اس پروگرام میں علاقے کے جید علما و فضلا کی آمد ہوئی جن کا. شکریہ. جامعہ کے استاد حافظ نصراللہ امجدی نے ادا کیا
پروگرام میں شریک چند علما کے اسما قابل ذکر ہیں
مولانا تقسیم مصباحی شنکر پور،حافظ احمد یار نعیمی
مولانا صدام منصوری صاحب صدر علمافاؤنڈیشن
کپلوستو، مولانا نور محمد نظامی صاحب شنکر پور ، مولانا ارشاد صاحب نوری روپندیہی نیپال ، مولانا اسماعیل قادری، مولانا افضل امجدی ، مولانا اسرار علیمی صاحب، مولانا رفیق صاحب، مولانا حسنین برکاتی علیمی، مولانا نوشاد قادری چنروٹا، مولانا مبارک حشمتی گلری، مولانا مبارک گلری، مولانا سراج نعیمی گلری,مولانا عبد الحمید مرکزی، حافظ قمر الدین شیر نیپال، حافظ مبارک ،مولانا عتیق الرحمن مولانا عبد القادر ، مولانا عابد ،مولانا شہادت حافظ وسیم ان کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام اہلسنت نے شرکت فرمائی
خصوصی طور پر
عالیجناب ڈاکٹر ارمان علی ،جناب آر این خان
اصغر علی،اشرف علی،عارف،وغیرہ
رپورٹ :امیر اللہ اشرفی
پرنسپل جامعہ مخدومیہ ام حبیبہ
گرلس کالج چنروٹا کپلوستو نیپال
