May 2, 2026 03:00 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
مدارس کی تفصیلات کی فراہمی متعلق مسلم آیوگ کی اہم ہدایت جاری

مدارس کی تفصیلات کی فراہمی متعلق مسلم آیوگ کی اہم ہدایت جاری

01 May 2026
1 min read

مدارس کی تفصیلات کی فراہمی متعلق مسلم آیوگ کی اہم ہدایت جاری

نمائندہ نیپال اردوٹائمز

احمدرضاابن عبدالقادراویسی

کاٹھمانڈو

مسلم آیوگ نیپال نے ملک بھر کے مدارس اور ان کے انتظامی ڈھانچے سے متعلق ایک نہایت اہم اور لا فوری نوعیت کی ہدایت جاری کی ہے، جس کے تحت تمام متعلقہ اداروں کو مقررہ مدت کے اندر اپنی مکمل تفصیلات فراہم کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مدارس کے نظام میں بہتری ، شفافیت کے فروغ اور انتظامی امور کو منظم خطوط پر استوار کرنے کے پیش نظریہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم کے دفتر اور کابینہ کی ہدایات پر مدارس سے متعلق جامع ڈیٹا جمع کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے، تاکہ ایک واضح ، مؤثر اور مربوط پالیسی تشکیل دی جاسکے ۔ اعلامیے میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ متعدد مقامی سطح کے اداروں کی جانب سے تا حال مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں، جس کے باعث اس اہم قومی عمل میں تاخیر اور مشکلات پیش آرہیہیں۔ اس تناظر میںتمام مدارس کے منتظمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس نوٹس کے اجرا کی تاریخ سے تین دن کے اندر اپنی مکمل معلومات آیوگ کے ای میل

muslimcommission.nepal@gmail.com

ارسال کر دیں ایک ملاقات میں مسلم آیوگ کے صدر محمد دین نے کہا مسلم آیوگ نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مدت میں معلومات فراہم نہ کرنےوالے اداروں کے خلاف ضابطے کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔ لہذا تمام ذمہ داران سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس اہم قومی ذمہ داری کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے بھر پور تعاون کو یقینی بنائیں ۔ یہ ہدایت 11/1/2083 (جمعہ ) کو مسلم کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی ہے، جے تعلیمی نظام میں بہتری ، شفافیت اور نظم وضبط کے قیام کی جانب ایک مثبت اور اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز (9701714929) (8795979383) weeklynepalurdutimes@gmail.com