Apr 26, 2026 06:02 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
حافظ احادیث کثیرہ علامہ محمد قاسم عزیزی اور ان کی اہلیہ حج بیت اللہ کے لیے روانہ

حافظ احادیث کثیرہ علامہ محمد قاسم عزیزی اور ان کی اہلیہ حج بیت اللہ کے لیے روانہ

25 Apr 2026
1 min read

 حافظ احادیث کثیرہ علامہ محمد قاسم عزیزی اور ان کی اہلیہ حج بیت اللہ کے لیے روانہ 

پریس ریلیز ( عبدالجبار علیمی نیپالی)

نیپال اردو ٹائمز 

حج بیت اللہ کرنا بڑی سعادت کی بات ہے ، اللہ کی بارگاہ میں ہر مومن جو صاحب  استطاعت ہو اس کا زندگی میں ایک بار حج کر نا فرض ہے ، دارالعلوم اہل سنت فیض الاسلام قصبہ مہنداوال کے سینئر استاذ حافظ احادیث کثیرہ استاذ الاساتذہ حضرت علامہ محمد قاسم عزیزی حفظہ اللہ اور ان کی اہلیہ محترمہ سفر حج کے لیے روانہ ہوئے ہیں ، حج بیت اللہ شریف کی روانگی سے قبل کاشانہ عزیزی پر محفل میلاد رسول ﷺ کا انعقاد کیا جس میں علاقائی علمائے کرام و شعرائے عظام نے شرکت کی ، نیپال اردو ٹائمز کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہیں حضرت علامہ مفتی محمد کاظم علیمی مصباحی شہزادہ حافظ احادیث کثیرہ نے کہا کہ محفل پاک میں علما ئے کرام کا جم غفیر رہا خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ مولاناآس محمد مصباحی نے کہا کہ یقینا حج بیت اللہ کا شرف سعادت کی بات ہے ، زائرینِ حرمین شریفین (مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ) کی فضیلت اسلام میں بہت بلند ہے، کیونکہ یہ اللہ کے مہمان ہوتے ہیں اور ان مقدس مقامات کی زیارت باعثِ برکت و مغفرت ہے اس کے بعد حضرت علامہ عبدالقیوم صاحب دھرم سنگھواں نے کہا کہ   حج یا عمرہ کے لیے جانے 

والے اللہ کے مہمان ہیں، اگر وہ دعا کریں تو اللہ ان کی دعا قبول کرتا ہے اور اگر مغفرت مانگیں تو اللہ انہیں معاف کر دیتا ہے۔مزید انہوں نے کہا کہ مسجد الحرام (مکہ) میں ایک نماز کا ثواب ایک لاکھ نمازوں کے برابر ہے۔ اسی طرح، مسجد نبوی (مدینہ) میں نماز ادا کرنا بھی بے پناہ فضیلت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحیححج یا عمرہ کرنے والا گناہوں سے اس طرح پاک ہو جاتا ہے جیسے وہ آج ہی اپنی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہو۔

: آخر میں علامہ علی احمد بسمل عزیزی صاحب قبلہ نے قیمتی باتوں سے عوام کے دلوں کو منور کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ جو شخص مدینہ منورہ آکررسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ مبارک کی زیارت کرتا ہے، گویا اسنے زندگی میں آپ  کی زیارت کرتا ہے، مزید کہا کہ حرمین کی فضا، طوافِ کعبہ اور روضہ رسول ﷺکی  حاضری زائرین کو ایک منفرد روحانی لذت، اطمینانِ قلب اور جذباتی وابستگی عطا کرتی ہےاس محفل میں ضیاء اسماعیلی منہداولی حافظ امتیاز لوہرسن نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیا اس موقع پرحافظ ادہم صاحب دھرم سنگھوی مولانا شاہ عالم لوہرسن، حضرت مولانا سرور علی رقیبی مہنداول ، مولانا شاہد نوری قاری مجاہد حسین لوہرسن مولانا غلام ربانی حافظ معراج منہداولی اور کثیر تعداد میں منہداول اور قرب و جوار کے علماء کرام موجود تھے.

رپورٹ : عبدالجبار علیمی نیپالی

www.nepalurdutimes.com

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383