May 8, 2026 06:02 PM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
عالم دین کا بہیمانہ قتل، ریلوے ٹریک پر ملی لاش اہل خانہ کا رورو کر برا حال

عالم دین کا بہیمانہ قتل، ریلوے ٹریک پر ملی لاش اہل خانہ کا رورو کر برا حال

30 Apr 2026
1 min read

عالم دین کا بہیمانہ قتل، ریلوے ٹریک پر ملی لاش اہل خانہ کا رورو کر برا حال

ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا حادثہ۔ 

کشن گنج بہار( نیوز ایجنسی )

رضوان احمد مصباحی ( نیپال اردو ٹائمز)

صوبہ بہار کے ضلع کشن گنج سے دردناک حادثے کی خبر آئی ہے ٹھاکرنج ،کشن گنج، بہار کے ایک عالمِ دین جن کی شادی کو صرف دو 

سال ہوئے، گورکھپور میں امامت کے فرائض انجام دے رہےتھے۔ عرس تاج الشریعہ علیہ الرحمہ میں آئے ہوئے تھے۔ واپسی کے دوران، جیسا کہ ان کے اہل خانہ نے بتایا، ٹرین میں کسی سے ان کا جھگڑا ہو گیا، کچھ غنڈے سامان چھیننے کی کوشش کر رہے تھے۔ بات دھکا مکی تک پہنچ گئی۔ کچھ دیر بعد ان کا موبائل بند ہو گیا، اور پھر بعد میں ان کی لاش بریلی کینٹ کے قریب ملی۔

خصوصا علمائے کرام سے اپیل ہے کہ سفر کے دوران احتیاط برتیں، غیر ضروری سفر سے بچیں، اور خطرناک راستوں پر بالکل سفر نہ کریں۔ خاص طور پر جنرل ڈبے میں سفر کرنے سے گریز کریں، حتیٰ کہ سلیپر میں بھی بلا ضرورت سفر نہ کریں۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی خطاؤں کو معاف کرے، درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز (9701714929) (8795979383)