ملک العلما کوچنگ سینٹر کا فتح نامہ
دار العلوم علیمیہ جمدا شاہی میں 9 ، الجامعۃ الامجدیہ الرضویہ گھوسی مئو میں 12 مدرسہ عربیہ فیض العلوم محمد آباد میں ہمارے 20 طلبہ نے کامیابی حاصل کی
پریس ریلیز
نیپال اردو ٹائمز
الحمد للہ رب العالمین! نہایت فرحت و مسرت کے ساتھ یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ ملک العلما کوچنگ سینٹر کے طلبہ نے مختلف مدارس میں شاندار کامیابی حاصل کر کے اپنے اساتذہ، والدین اور سینٹر کا نام روشن کیا۔ طلبہ نےجامعہ علیمیہ جمدا شاہی بستی ، جامعہ امجدیہ گھوسی مؤ ، اور ملک کے دگر مدارس میں کامیابی کا پرچم بلند کیا۔
اس طرح مجموعی طور پر ہمارے سینٹر کے طلبہ نے ہندوستان کے مختلف معیاری اداروں میں 41 سیٹیں حاصل کیں جو کہ ایک عظیم کامیابی اور ہمارے تعلیمی معیار کا واضح ثبوت ہے۔
ہم دل کی گہرائیوں سے ان تمام کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ آپ حضرات نے ثابت کر اساتذہ آپ کے ساتھ ہیں، سینٹر آپ کے ساتھ ہے، بس آپ کو خود پر یقین رکھنا ہے۔ ان شاء اللہ آئندہ کامیابی آپ کا مقدر بنے گی۔
دیا کہ اگر ارادہ مضبوط ہو، محنت مسلسل ہو اور نیت خالص ہو تو کامیابی قدم چومتی ہے۔ یہ کامیابی دراصل ان کی شبانہ روز محنت، اساتذہ کی مخلصانہ رہنمائی، اور والدین کی دعاؤں کا حسین نتیجہ ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو مزید ترقی، علم میں برکت اور دین و دنیا میں سرخروئی عطا فرمائے۔ *بظاہر ناکام ہونے والے طلبہ کے لیے حوصلہ افزا پیغام*
میرے عزیز طلبہ! اگر اس مرتبہ آپ کامیابی حاصل نہ کر سکے تو ہرگز دل شکستہ نہ ہوں۔ یاد رکھیں کہ ناکامی، کامیابی کی پہلی سیڑھی ہوتی ہے۔ دنیا کے بڑے بڑے کامیاب افراد نے بھی ابتدا میں ناکامیوں کا سامنا کیا، مگر انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔
یقین جانیے کہ آپ کی محنت ضائع نہیں گئی بلکہ یہ آپ کے تجربے میں اضافہ ہے۔ آج کی کمی کو پہچانیں، اپنی کمزوریوں کو دور کریں اور نئے عزم کے ساتھ دوبارہ میدان میں آئیں۔ یقین رکھیں کہ جو شخص ہمت نہیں ہارتا، وہی آخرکار کامیاب ہوتا ہے۔
اساتذہ آپ کے ساتھ ہیں، سینٹر آپ کے ساتھ ہے، بس آپ کو خود پر یقین رکھنا ہے۔ ان شاء اللہ آئندہ کامیابی آپ کا مقدر بنے گی۔ اللہ تعالیٰ ہمارے تمام طلبہ کو علم نافع عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں دین اسلام اور مسلک اعلی حضرت کا سچا پکا خادم بنائے۔آمین یار ب العالمین
اس پرمسرت موقع پر اگر ہم سربراہ اعلیٰ، پرنسپل، اساتذۂ کرام جامعہ شمسیہ تیغیہ بڑہریا، نیز ذمہ داران جامعہ اور دیگر مخیرین عظام کا ذکر جمیل نہ کریں تو یہ صریح ناانصافی ہوگی۔ درحقیقت انہی حضرات کی شفقت آمیز نگرانی، مخلصانہ توجہ اور بے لوث محبت کا فیضان ہے کہ یہ علمی و تعلیمی کارنامہ منصۂ شہود پر آیا۔ ہم دل کی گہرائیوں سے ان تمام اکابرین ملت کے شکر گزار ہیں اور بارگاہ ایزدی میں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، ان کی خدمات کو شرف قبولیت بخشے اور انہیں مزید ترقیات و برکات سے نوازے۔
(نوٹ : خواہش مندطلبہ پوسٹر میں دئے گئے نمبر پر ر ابطہ کرکے اپنے اور اپنے احباب کی تعلیمی لیاقت میں نکھار پیدا کرنے کے لیے ملک العلما کوچنگ سینٹر سے رابطہ کریں )
آمین بجاہ سید المرسلین
~رضی اللہ خان علیمی مصباحی*
