Feb 7, 2026 10:50 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
دارالعلوم امام احمد رضا ایجوکیشن ٹرسٹ کے طالب علم نے محض بارہ سال کی عمر میں حفظِ قرآن کی سعادت حاصل

دارالعلوم امام احمد رضا ایجوکیشن ٹرسٹ کے طالب علم نے محض بارہ سال کی عمر میں حفظِ قرآن کی سعادت حاصل

25 Dec 2025
1 min read

دارالعلوم امام احمد رضا ایجوکیشن ٹرسٹ کے طالب علم نے محض بارہ سال کی عمر میں حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی

از :- مولانا ثاقب رضا علیمی 

 استاذ :- دارالعلوم امام احمد رضا (مہاراشٹر) 

دارالعلوم امام احمد رضا ایجوکیشن ٹرسٹ کے طالب علم نے محض بارہ سال کی عمر میں حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی

کم عمری میں کلامِ الٰہی کو سینے میں محفوظ کرلینا یقیناً اللہ عزوجل کی عظیم نعمت، خاص فضل اور بے مثال سعادت ہے۔ یہ وہ دولتِ عظمیٰ ہے جس پر دنیا و آخرت کی کامیابیاں موقوف ہیں۔ ایسے خوش نصیب افراد نہ صرف اپنے لیے بلکہ اپنے والدین، اساتذہ اور اداروں کے لیے بھی باعثِ فخر و سعادت ہوتے ہیں۔الحمدللہ! دارالعلوم امام احمد رضا ایجوکیشن ٹرسٹ، شیونری نگر، گلی نمبر 9، بھوانی چال، کونڈوا خرد، پونہ (مہاراشٹر) کے طالبِ علم عزیزم غلام نبی ولد معین الحق پردھان، ساکن کونڈوا خرد پونہ نے محض بارہ سال کی کم عمری میں تین سال سے

بھی کم مدت میں مکمل قرآنِ عظیم کو حفظ کر کے صرف اپنے والدین محترم ہی کا نام نہیں بلکہ اپنے اساتذۂ کرام اور مادرِ علمی کا نام بھی روشن کر دیا۔

اس پُرمسرت اور روح پرور موقع پر 18 دسمبر 2025 بروز جمعرات دارالعلوم امام احمد رضا ایجوکیشن ٹرسٹ میں ایک نہایت ہی خوبصورت، نورانی اور باوقار محفلِ تہنیت کا انعقاد کیا گیا۔ اس محفل میں اساتذۂ کرام نے عزیزم حافظ غلام نبی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی، دعاؤں سے نوازا اور ان کے روشن مستقبل، علم و عمل میں ترقی اور دینِ متین کی خدمت کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں۔

اساتذۂ دارالعلوم نے اس موقع پر حافظِ قرآن کے استاذِ مکرم حضرت مولانا حافظ و قاری محمد ثاقب رضا علیمی صاحب کو بھی تہنیت پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ کامیابی دراصل ان کی شب و روز کی محنت، خلوص اور شاگرد پر خصوصی توجہ کا ثمرہ ہے۔ دعا کی گئی کہ اللہ عزوجل قاری صاحب کی اس عظیم دینی خدمت کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور انہیں اسی طرح دینِ متین کی خدمت کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے۔یاد رہے کہ اس نورانی اور بابرکت محفل میں اساتذہ و طلبۂ دارالعلوم امام احمد رضا کے علاوہ حضرت مولانا جمال الدین صاحب (بانیٔ ادارہ ھذا)، حضرت حافظ و قاری توحید صاحب، حضرت حافظ رضوان صاحب، حضرت حافظ و قاری فرحان صاحب (خادم ادارہ ھذا)، حضرت حافظ فردوس صاحب، حضرت حافظ مختار صاحب، حضرت حافظ امانت صاحب کے ساتھ ساتھ حافظ غلام نبی کے اہلِ خانہ اور دیگر معزز حضرات بھی شریک رہے۔ تمام حاضرین نے اس سعادت کو اللہ عزوجل کا عظیم انعام قرار دیتے ہوئے خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔اللہ عزوجل عزیزم حافظ غلام نبی کو دین کا سچا خادم بنائے، قرآن پر عمل کی توفیق عطا فرمائے، ان کے علم و عمل میں برکتیں نازل فرمائے اور ان کے والدین و اساتذہ کو اس عظیم نعمت کا بھرپور اجر عطا فرمائے۔

 

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نظامی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز 8795979383