تعلیمی بیداری کانفرنس و جشن ردائے فضیلت و قرات 17 مئی کو
علما و مشائخ کے مقدس ہاتھوں علیمی نسواں کالج کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا
پریس ریلیز
سدھارتھ نگر اتر پردیش
نیپال اردو ٹائمز بیورو
نیپال کے سرحدی ضلع سدھارتھنگر کی نہایت ہی نوجوان علمی شخصیت حضرت مولانا صدام حسین علیمی حفظہ اللہ جنہوں نے ضلع سدھارتھنگر کے رگڑ گنج بازار، اٹوا پر مدرسہ علیمی نسواں کالج ، علیمی ڈیجیٹل پبلک اسکول و علیمی ٹیکنیکل اکیڈمی کا قیام کرکے نوجوان نسل کو ایک انقلابی پیغام دیا ہے ۔
جب کوئی نوجوان عالم اس شاہراہ سے گزرتا ہوگا تو وہ مولانا صدام حسین علیمی صاحب کے اس انقلابی کارنامے کو ضرور یاد کرتا ہوگا۔
نہایت ہی مسرت و شادمانی کے ساتھ آپ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ مدرسہ علیمی نسواں کالج کی تعلیمی بیداری و سنگ بنیاد کانفرنس بموقع جشن ردائے فضیلت و قرات بتاریخ 17 مئی بروز اتوار منعقد ہو رہی ہے.
. یہ ادارہ حضرت علامہ مولانا مظہر حسین علیمی صاحب قبلہ جو نہایت ہی مخلص اور محبوب نظر علما و مشائخ ہیں ، عروس البلاد ممبئی کے مشہور و معروف عالم دین ہیں کی سربراہی اور حضرت مولانا صدام حسین صاحب قبلہ کی نگرانی ان دونوں کی جوڑی نے کما ل کردیا ہے اور ان دونوں کی سربراہی اور نگرا نی میں تعلیم و تربیت کا بہترین مرکز بن کر چمک رہا ہے..
حضرت مولانا صدام حسین علیمی جو ہندوستان کی مرکزی درسگاہ دارالعلوم
علیمیہ جمدا شاہی کے مایہ ناز فارغین میںسے ہیں ، فراغت کے بعد ہی سے تعلیمی و تعمیری کاموں میں سرگرم عمل ہیں ، آپ نے فراغت کے بعد آپ نے سب سے پہلے نوجوانوں کی فنی و معاشی تربیت کے لیے علیمی ٹیکنیکل اکیڈمی قائم کی، پھر دینی و عصری تعلیم کے امتزاج کے لیے علیمی ڈیجیٹل پبلک اسکول کا آغاز کیا، اور جب دیکھا کی خواتین کی دینی و تعلیمی ترقی کے لیے ایک ادارہ کی علاقہ کو سخت ضرورت ہے تو علیمی نسواں کالج قائم کی۔ دیکھنے کو مل رہا ہے ، اس ادارے کے لیے حضرت مولانا صدام حسین علیمی نے ہر ممکن کوشش کی ہے جس کو سراہا جانا چاہیے ۔
آپ نےکنیزان فاطمہ کے لیے مدرسہ علیمی نسواں کالج کی بہت فکر کی اور اللہ کی ذات پر بھروسہ کرکے آگے بڑھے اور بڑھتے رہے الحمدللہ رب العالمین ان کی محنت رنگ لائی اور یہ ادارہ کا پہلا عظیم الشان اجلاس ہے جس میں کئی بچیاں ردائے فضیلت و قرات سے سرفراز ہو رہی ہیں ساتھ ہی ان شاء اللہ تعالیٰ بچیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے اس ادارہ کے سنگ بنیاد کا پروگرام خطیب اعظم ہندوستان آل رسول شہزادہ غوث اعظم حضرت علامہ سید امین القادری صاحب قبلہ کے دست اقدس سے ہونا طے پایا ہے اس پروگرام کی صدارت حضرت علامہ مظہر حسین علیمی اورسرپرستی اولاد غوث اعظم پیر طریقت
رہبر راہ شریعت حضرت علامہ سید عبدالرب المعروف چاند بابو فرمائیں گے۔ہندوستان آل رسول شہزادہ غوث اعظم حضرت علامہ سید امین القادری صاحب قبلہ کے دست اقدس سے ہونا طے پایا ہے اس پروگرام کی صدارت حضرت علامہ مظہر حسین علیمی اورسرپرستی اولاد غوث اعظم پیر طریقت رہبر راہ شریعت حضرت علامہ سید عبدالرب المعروف چاند بابو فرمائیں گے۔
نظامت کے فرائض نقیب اہل سنت حضرت مولانا محمد ہارون نظامی انجام دیں گے
،عوام سے امیر کشور خطابت حضور سید امین القادری مالیگاوں مہاراشٹر،شہزادہ حضور قطب الاولیامفکر اسلام حضرت علامہ الحاج صوفی شیخ ابوحسام ڈاکٹر سید قمرالاسلام صاحب قبلہ (بانی خدمت خلق فاونڈیشن جہانگیر الہ باد ، اولاد حضور شعیب الاولیا پیکر اوصاف مظہر شعیب الاولیا شہزادہ حضور چشتی میاں ،پیر طریقت حضرت مولانا حافظ وقاری محمد افسر علوی صاحب قبلہ اور جامعہ علیمیہ کے سچے وفادار علمی مومنٹ اور علیمی فاونڈیشن کے صدر حضرت علامہ محمد عرفان علیمی ممبئی مہاراشٹر وغیرہ خطاب کریں گے ،فخر صحافت ماہر زبان و بیان حضرت مولانا عبدالجبار علیمی نیپالی صاحب چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز ،مرکزی رکن علما کونسل نیپال کی بھی حاضری متوقع ہے۔
نعت و منقبت کے اشعار حضرت مولانا اشیتیاق احمد نیپالی ، مولانا گلزار نیپالی ،محمد زرتاب رضا و دیگر ثنا خوان مصطفیٰ ﷺ پیش کریں گے ،اس پروگرام میں مہمان خصوصی عروس البلاد کی عظیم سیاسی و سماجی شخصیت جناب محمد عامر ادریسی صاحب قبلہ ہوں گے، جب کہ اس پروگرام میں ملک و بیرون ملک کے دیگرمشاہیر علماء کرام و مشائخ عظام کی شرکت ہو رہی ہے آپ تمام حضرات مردوں اور خواتین سے گزارش ہے کہ وقت مقررہ پر تشریف لائیں اور ثواب دارین حاصل کریں
الداعی الی الخیر :
محمد صدام حسین علیمی ناظم اعلی ادارہ ہذا
رپورٹ: محمد حسن سراقہ رضوی
