Aug 7, 2026 03:28 AM Asia/Kathmandu
ہمیں فالو کریں:
راجستھان و بنگال میں زنا بالجبر کے واقعات کی رضا اکیڈمی کی شدید مذمت

راجستھان و بنگال میں زنا بالجبر کے واقعات کی رضا اکیڈمی کی شدید مذمت

09 Jul 2026
1 min read

راجستھان و بنگال میں زنا بالجبر کے واقعات کی رضا اکیڈمی کی شدید مذمت

مجرموں کو پھانسی دی جائے، حکومت زنا کے لیے سخت ترین قانون بنائے: الحاج محمد سعید نوری

ممبئی، 9 جولائی (اسٹاف رپورٹر): رضا اکیڈمی کے سربراہ الحاج محمد سعید نوری نے راجستھان اور بنگال میں پیش آئے زنا بالجبر کے دل دہلا دینے والے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے درندہ صفت مجرموں کو فوری طور پر پھانسی کی سزا دی جائے اور زنا بالجبر کے جرائم کے خلاف سخت ترین قوانین نافذ کیے جائیں تاکہ معاشرے میں قانون کا خوف پیدا ہو اور ایسے جرائم کا مکمل سدباب ہو سکے۔

رضا اکیڈمی میں منعقدہ علمائے اہلِ سنت کی ایک اہم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے الحاج محمد سعید نوری نے کہا کہ اسلامی قانون میں ایسے سنگین جرائم کے مرتکبین کے لیے عبرتناک سزائیں مقرر کی گئی ہیں تاکہ معاشرے میں امن و امان برقرار رہے اور کوئی شخص اس قسم کے جرم کی جرأت نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ آج لوگوں کے دلوں سے خدا اور قانون کا خوف کم ہوتا جا رہا ہے، بے راہ روی میں اضافہ ہو رہا ہے اور معاشرتی اقدار تیزی سے زوال پذیر ہیں، اس لیے حکومت کو مؤثر اور سخت قانون سازی کرنی چاہیے۔

اجلاس میں شریک علمائے کرام نے راجستھان میں ایک نابالغ بچی کے ساتھ زنا بالجبر کے واقعے کو بدترین حیوانیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آصفہ اور دہلی کی نربھیا جیسے مقدمات میں انصاف میں تاخیر بھی ایسے جرائم کے بڑھنے کی ایک اہم وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صالح اور محفوظ معاشرے کی تشکیل کے لیے حکومت، عدلیہ اور عوام سب کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی۔

مولانا اعجاز احمد کشمیری نے اپنے خطاب میں کہا کہ جرم کو دیکھا جانا چاہیے، نہ کہ مجرم کی حیثیت یا اثر و رسوخ کو۔ اگر بااثر افراد کو قانون سے بچایا جائے گا تو جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے بلند ہوں گے اور معاشرے میں بدامنی میں اضافہ ہوگا۔ اس میٹنگ میں محمد عارف رضوی (سیکریٹری رضا اکیڈمی)، مولانا امان اللہ رضا (خطیب قبا مسجد)، مولانا خلیل الرحمن نوری، مولانا محمد عارف (سنی بلال مسجد)، مولانا قمر رضا اشرفی، برکات احمد اشرفی، مولانا محمد عباس رضوی، محمد ناظم خان اور دیگر علمائے کرام شریک تھے۔

Abdul Jabbar Alimi

عبدالجبار علیمی نیپالی۔

چیف ایڈیٹر نیپال اردو ٹائمز (9701714929) (8795979383)